لاہور میں رشتہ نہ دینے کا تنازع پر دو افراد کا قتل، خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کا مقدمہ قتل، اعانتِ جرم اور مشترکہ نیت کی دفعات 302، 109 اور 34 ت پ کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
- پولیس کے مطابق سرور نامی شخص نے اپنے بیٹے اللہ دتہ کے لیے اپنے بھائی سعید سے رشتہ مانگا تھا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور میں رشتہ نہ دینے کے تنازع پر دو افراد کے قتل کے واقعے میں ہیئر پولیس نے دونوں فریقین کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کا مقدمہ قتل، اعانتِ جرم اور مشترکہ نیت کی دفعات 302، 109 اور 34 ت پ کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق سرور نامی شخص نے اپنے بیٹے اللہ دتہ کے لیے اپنے بھائی سعید سے رشتہ مانگا تھا۔ رشتہ دینے سے انکار پر 6 اکتوبر کی رات سعید نے دیگر ملزمان کے ہمراہ سرور اور اس کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے سرور کا طبی معائنہ کروانے کے بعد اس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
بعد ازاں، رشتہ دینے سے انکار پر اللہ دتہ نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر سعید کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اسی دوران مقتول سعید کے اہلخانہ بھی موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے اللہ دتہ کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











