بہن کے علاج اور آخری رسومات میں تعاون پر اداکارہ میرا کا مریم نواز سے اظہارِ تشکر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- میرا کی بہن طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور بیماری سے لڑتے ہوئے لندن میں انتقال کرگئیں۔
- اپنی پوسٹ میں میرا نے لکھا کہ وہ مریم نواز شریف کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی بہن کے علاج معالجے میں مدد فراہم۔
- اداکارہ نے مزید بتایا کہ مریم نواز نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے بھی رابطہ کیا تاکہ ان کی بہن کی انگلینڈ میں تدفین کے انتظامات میں سہولت فراہم کی جاسکے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): اداکارہ میرا نے اپنی چھوٹی بہن شائستہ عباس کے علاج اور لندن میں تدفین کے انتظامات میں تعاون کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
میرا کی بہن طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور بیماری سے لڑتے ہوئے لندن میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی مرحوم بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کے لیے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا۔
اپنی پوسٹ میں میرا نے لکھا کہ وہ مریم نواز شریف کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی بہن کے علاج معالجے میں مدد فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی بہن اب اس دنیا میں نہیں رہیں، لیکن مشکل وقت میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کی جانے والی مدد اور نیکی کو ان کا خاندان ہمیشہ یاد رکھے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ مریم نواز نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے بھی رابطہ کیا تاکہ ان کی بہن کی انگلینڈ میں تدفین کے انتظامات میں سہولت فراہم کی جاسکے۔ میرا کے مطابق وزیراعلیٰ کی کوششوں اور تعاون سے ان کی مرحوم بہن کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











