ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے حاصل کریں ؟ نادرا کی وضاحت

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
سینئر براڈکاسٹر و اینکر
سینئر تجزیہ کار و شریک اینکر
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- نادرا پوڈکاسٹ میں ترجمان نے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے افراد کے لیے اہم وضاحت جاری کردی۔
- نادرا ترجمان سید شباہت علی کے مطابق ایسے افراد جن کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ موجود ہے، لیکن انہوں نے کبھی ب فارم نہیں بنوایا، وہ 18 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد براہِ راست شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
- اس مقصد کے لیے درخواست گزار کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ کی اصل دستاویز کا ہونا لازمی نہیں، تاہم اسے سرٹیفکیٹ کا رجسٹریشن نمبر معلوم ہونا چاہیے تاکہ نادرا ریکارڈ کی تصدیق کرسکے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : ب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنوا سکتے ہیں؟ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے طریقہ کار واضح کردیا۔
نادرا پوڈکاسٹ میں ترجمان نے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے افراد کے لیے اہم وضاحت جاری کردی ہے، جس میں پہلی مرتبہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے طریقہ کار سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
نادرا ترجمان سید شباہت علی کے مطابق ایسے افراد جن کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ موجود ہے، لیکن انہوں نے کبھی ب فارم نہیں بنوایا، وہ 18 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد براہِ راست شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے درخواست گزار کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ کی اصل دستاویز کا ہونا لازمی نہیں، تاہم اسے سرٹیفکیٹ کا رجسٹریشن نمبر معلوم ہونا چاہیے تاکہ نادرا ریکارڈ کی تصدیق کرسکے۔
دوسری جانب ایسے افراد جن کے پاس نہ ب فارم موجود ہے اور نہ ہی پیدائشی سرٹیفکیٹ، انہیں پہلی مرتبہ نادرا سے رجوع کرنے سے قبل متعلقہ ادارے سے اپنا برتھ سرٹیفکیٹ بنوانا ہوگا۔
ایکی سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیدائش کے اندراج اور سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد ہی وہ قومی شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں۔
نادرا کی اس وضاحت کا مقصد ان شہریوں کی رہنمائی کرنا ہے جو 18 سال کی عمر مکمل ہونے کے باوجود ب فارم نہ ہونے یا پیدائش کے اندراج سے متعلق دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث شناختی کارڈ بنوانے کے طریقہ کار کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں۔
پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









