وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
سینئر براڈکاسٹر و اینکر
سینئر تجزیہ کار و شریک اینکر
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں وزیراعظم نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کیے جانے والے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
- ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو حکومت کی جانب سے جاری معاشی اصلاحات، ملک کو درپیش اہم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ۔
- اس موقع پر نواز شریف نے وزیراعظم پر زور دیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے اور ایسی پالیسیاں تشکیل دی جائیں جن کے نتیجے میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، امن و امان اور حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں وزیراعظم نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کیے جانے والے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو حکومت کی جانب سے جاری معاشی اصلاحات، ملک کو درپیش اہم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر مشاورت۔
اس موقع پر نواز شریف نے وزیراعظم پر زور دیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے اور ایسی پالیسیاں تشکیل دی جائیں جن کے نتیجے میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسی پالیسیوں پر توجہ دینی چاہیے جن سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف ملے اور مہنگائی کے بوجھ میں کمی آئے۔
مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ سے یہ خاصہ رہا ہے کہ وہ ایسی پالیسیاں بناتی ہے جن کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچتا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے نواز شریف کو حکومتی اصلاحات، بالخصوص معاشی اصلاحات، ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کے تدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









