نادرا نے مسافروں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
سینئر براڈکاسٹر و اینکر
سینئر تجزیہ کار و شریک اینکر
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ادارے کی جانب سے مسافروں سے گزارش ہے کہ مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے براہِ راست بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ سے رابطہ کریں۔
- ب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنوا سکتے ہیں؟۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے مسافروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ کی ہدایات پر نادرا کی جانب سے انفلوئنزا (Influenza) اور میننجائٹس (Meningitis) ویکسینز کی رجسٹریشن اور فیس وصولی کی سہولت، جو پاک آئی ڈی اور ای سہولت کے ذریعے فراہم کی جا رہی تھی، عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔
ادارے کی جانب سے مسافروں سے گزارش ہے کہ مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے براہِ راست بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ سے رابطہ کریں۔
ب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنوا سکتے ہیں؟
ب فارم یا برتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے بنوا سکتے ہیں؟ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے طریقہ کار واضح کردیا۔
نادرا پوڈکاسٹ میں ترجمان نے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے افراد کے لیے اہم وضاحت جاری کردی ہے، جس میں پہلی مرتبہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے طریقہ کار سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
نادرا ترجمان سید شباہت علی کے مطابق ایسے افراد جن کے پاس پیدائشی سرٹیفکیٹ موجود ہے، لیکن انہوں نے کبھی ب فارم نہیں بنوایا، وہ 18 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد براہِ راست شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









