وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنے دورے کے دوران سیکیورٹی کے نام پر دکانیں بند نہ کرانے کی ہدایت

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
سینئر براڈکاسٹر و اینکر
سینئر تجزیہ کار و شریک اینکر
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دوبارہ ہدایات جاری کر دی گئیں جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے باعث کسی مارکیٹ۔
- مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی رہائشی گلی کو بند یا سیل نہ کیا جائے، سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورے کے دوران کوئی بھی مارکیٹ یا دکان بند نہ کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دوبارہ ہدایات جاری کر دی گئیں جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے باعث کسی مارکیٹ، دکان یا کاروبار کو بند نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ کا دورہ کسی کاروباری سرگرمی کی بندش کا سبب نہیں بننا چاہیے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی رہائشی گلی کو بند یا سیل نہ کیا جائے، سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی عائد نہ کی جائے، تمام سیکیورٹی انتظامات خفیہ اور عوام کے لیے غیر محسوس رکھے جائیں، سیکیورٹی انتظامات کے باعث عوام کو کسی قسم کی پریشانی یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









