ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر و انفورسمنٹ صولت حیات وٹو کی زیر صدارت اینٹی سموگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع کے ائر کوالٹی انڈیکس اور تحفظ ماحول کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر و انفورسمنٹ صولت حیات وٹو کی زیر صدارت اینٹی سموگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع کے ائر کوالٹی انڈیکس اور تحفظ ماحول کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زیر تعمیر عمارتوں کے ایسے مالکان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا جو تعمیراتی میٹیریلز کو ڈھانپنے کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔ اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن اور تحصیل سطح پر میونسپل کمیٹیوں کو فیلڈ میں متحرک کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ فصلوں کی باقیات کو جلانے کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی کے احکامات جاری کئے گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز سرمد حسین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات پاکیزہ بخاری نے بریفنگ دی۔ جبکہ محکمہ زراعت، لوکل گورنمنٹ، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ (اویس مشتاق) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










