کسانوں کے لیے بڑی سہولت، خصوصی ہیلپ لائن

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے کاشت کاروں کو کھادوں کی دستیابی، معیار اور قیمتوں سے متعلق شکایات درج کرانے کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کردی۔
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جاری کردہ پیغام کے مطابق کاشتکار کھادوں کی دستیابی، کوالٹی اور قیمتوں کے حوالے سے اپنی شکایات ٹول فری ہیلپ لائن 0800-17000 پر درج کراسکتے ہیں۔
- یہ ہیلپ لائن روزانہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک فعال رہے گی، جس کے ذریعے کسانوں کو کھادوں کی فراہمی اور فروخت سے متعلق مسائل حکام تک پہنچانے کی سہولت حاصل ہوگی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور : محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے صوبے کے کاشتکاروں کے لیے اہم اعلان کردیا، کھادوں کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق شکایات کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے کاشت کاروں کو کھادوں کی دستیابی، معیار اور قیمتوں سے متعلق شکایات درج کرانے کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کردی ہے، جہاں کسان کسی بھی قسم کی شکایت یا مسئلے کی صورت میں براہ راست محکمہ زراعت پنجاب سے رابطہ کرسکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جاری کردہ پیغام کے مطابق کاشتکار کھادوں کی دستیابی، کوالٹی اور قیمتوں کے حوالے سے اپنی شکایات ٹول فری ہیلپ لائن 0800-17000 پر درج کراسکتے ہیں۔
یہ ہیلپ لائن روزانہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک فعال رہے گی، جس کے ذریعے کسانوں کو کھادوں کی فراہمی اور فروخت سے متعلق مسائل حکام تک پہنچانے کی سہولت حاصل ہوگی۔
محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ فاسفورس اور نائٹروجن والی کھادیں مارکیٹ میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں، جبکہ صوبے بھر میں تمام اقسام کی کھادیں مقرر کردہ سرکاری قیمتوں پر فراہم کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں کسانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کھادوں کے وافر ذخائر موجود ہیں اور کھادوں کی کوالٹی و قیمتوں کے حوالے سے مارکیٹوں کی باقاعدگی سے نگرانی بھی کی جارہی۔
محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ کھادوں کی تیاری، درآمد اور سپلائی کے معاملات پر وفاقی حکومت سے مسلسل رابطہ رکھا جارہا ہے تاکہ زرعی شعبے کی ضروریات کے مطابق کھادوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
حکام نے فرٹیلائزر ڈیلرز کے لیے دکانوں پر کھادوں کی مقررہ قیمتوں کی فہرست آویزاں کرنا بھی لازمی قرار دیا ہے، تاکہ کاشتکاروں کو سرکاری نرخوں سے آگاہی حاصل ہو اور مقررہ قیمت سے زائد وصولی کی صورت میں متعلقہ حکام کو شکایت کی جاسکے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











