بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، دفتر خارجہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا۔
- بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کی جانب سے پاکستان کے دورے کی خواہش سے متعلق ایک سوال میں سجاد حیدر خان نے کہا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے دورہ پاکستان کی اجازت بھارتی حکومت کو دینی ہے، بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے شرکت کا فیصلہ قیادت ادارہ جاتی مشاورت کے بعد کرے۔
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے سیکریٹری جنرل لیفٹننٹ جنرل (ر) نعمان محمود جلد ریاض میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ایران امریکا تنازع پر پاکستان نے ایک مخلص ثالث کی حیثیت سے سہولت کاری فراہم کی اور 47 برس سے ایک دوسرے سے بات چیت نہ کرنے والے دو ممالک کو ایک چھت تلے مذاکراتی میز پر بٹھایا، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا علاقائی امن صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے اور اس سے باہر کے ممالک کے مفاد میں۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کی جانب سے پاکستان کے دورے کی خواہش سے متعلق ایک سوال میں سجاد حیدر خان نے کہا کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو پاکستان کے دورے کی اجازت بھارتی حکومت کو دینی ہے، پاکستان نے بھارتی شہریوں کے ویزے نہیں روک رکھے، رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں مزید 4 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان کے ویزے جاری کیے گئے، 2025ء میں پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو 9 ہزار 318 ویزے جاری کیے جبکہ 9 ہزار سکھ اور 248 ہندو یاتریوں نے پاکستان کا دورہ کیا، مئی 2025ء کے بعد بھارت نے کرتارپور راہدری کے ذریعے یاتریوں کی آمد و رفت معطل کر رکھی ہے، بھارت کی جانب سے پابندیاں ختم ہوتے ہی پاکستان سکھ یاتریوں کے استقبال اور سہولت کاری کے تیار ہے، پاکستان بابا گرونانک دیو جی کے 557 ویں جنم دن تقریبات کے لئے سکھ یاتریوں کے استقبال کا منتظر۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











