صوفی آباد وقف جائیداد اسکینڈل: سابق سیکرٹری اوقاف سمیت 10 افسران کے خلاف انکوائری کا حکم

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے محکمہ اوقاف کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا۔
- سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ وسیم عباس، سابق زونل ایڈمنسٹریٹر ایم اشفاق دیال سمیت دیگر افسران بھی نامزد کردیے گئے، تمام نامزد افسران کو 7 روز میں تحریری دفاع جمع کرانے کی ہدایت۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): صوفی آباد وقف جائیداد اسکینڈل میں سابق سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت 10 افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم دے دیا گیا جب کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے محکمہ اوقاف کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا۔
سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ وسیم عباس، سابق زونل ایڈمنسٹریٹر ایم اشفاق دیال سمیت دیگر افسران بھی نامزد کردیے گئے، تمام نامزد افسران کو 7 روز میں تحریری دفاع جمع کرانے کی ہدایت کی، انکوائری آفیسر 60 روز میں جامع رپورٹ اور سفارشات مجاز اتھارٹی کو پیش کریں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











