بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
والد کے انتقال کے بعد 3 بہنوں نے زندگی کیسے بدلی؟آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام، رجسٹرڈ امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان‏چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصفوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاوالد کے انتقال کے بعد 3 بہنوں نے زندگی کیسے بدلی؟آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام، رجسٹرڈ امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان‏چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصفوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاوالد کے انتقال کے بعد 3 بہنوں نے زندگی کیسے بدلی؟آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام، رجسٹرڈ امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان‏چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصفوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاوالد کے انتقال کے بعد 3 بہنوں نے زندگی کیسے بدلی؟آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام، رجسٹرڈ امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان‏چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصفوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

جغرافیہ کی طاقت (31) ۔ سعودی عرب ۔ اصلاحات

جغرافیہ کی طاقت (31) ۔ سعودی عرب ۔ اصلاحات
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
جغرافیہ کی طاقت (31) ۔ سعودی عرب ۔ اصلاحات. محمد بن سلمان سعودی عرب کے ایک غیرروایتی حکمران ہیں۔ اگرچہ کہ وہ ابھی ولی عہد ہیں لیکن سعودی عرب میں عنان اقتدار انہیں کے پاسہے اور مشرقِ وسطی کی سب سے طاقتور شخصیت ہیں۔ ان پر تنقید کی بہت سے وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن بنیادی طور پر اصلاح پسند ہیں۔ ان کے گرد نوجوان مشیر ہیں اور یہ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ سعودی عرب میں اب خواتین گاڑی چلا سکتی ہیں، سفر کر سکتی ہیں، سنیما کھل چکے ہیں، مذہبی پولیس کو روکا جا چکا ہے، معیشت کی تنظیم نو ہو رہی ہے۔ سعودی جانتے ہیں کہ ایسا نہ کیا گیا تو ملک کو خطرہ لاحق ہو گا۔ تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ کسی کے کنٹرول میں نہیں اور معیشت کا اس پر انحصار زیادہ ہے ۔ اس لئے یہاں طویل مدت کی منصوبہ بندی ہے جو وژن 2030 ہے۔ اس میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ معیشت کو تیل کے علاوہ تنوع درکار ہے۔ ٹیکنالوجی اور خدمات کے شعبے پر توجہ دی جانی ہے۔ سعودی عرب کے فارن ریزرو کم ہو رہے ہیں۔ سعودی ریاست کا فلاحی نظام غیرمعمولی طور پر فیاض ہے۔ اور یہ ایسا نہیں چل سکتا۔ لیکن اس کو کم کر دینے کا مطلب بے روزگاری اور ملک میں بے چینی ہو گا۔ سعودی عرب نے آرامکو کا کچھ حصہ بھی اس لئے فروخت کر دیا ہے کہ اس سے پیسے اکٹھے کئے جا سکیں اور ابھی مزید بیچنے کا ارادہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خواتین کو کام کرنے کے لئے نکالا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ بیرونی ورک فورس کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔ اس وقت سعودی عرب کی 35 ملین آبادی میں سے 13 ملین بیرونِ ملک سے ہے۔ اس میں بیس لاکھ کے قریب بنگلہ دیشی، اٹھارہ لاکھ پاکستانی، اتنے ہی انڈین اور یمنی ہیں۔ اس کے علاوہ پندرہ لاکھ مصری، آٹھ لاکھ سوڈانی اور سات لاکھ فلپائن سے ہیں۔ مقامی نوجوان آبادی میں بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے۔ بیرون ملک کے کام کرنے والوں کو سعودیوں سے اور تیل کو ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی کوشش ایک جوا ہے۔ سعودی عرب نے بڑی دھوم دھام سے بحیرہ احمر کے کنارے نیوم بنانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ پانچ کھرب ڈالر کا منصوبہ ہے جس میں گاڑیاں بغیر ڈرائیور کے ہوں گی۔ روبوٹ کام کیا کریں گے۔ توانائی میں خودکفیل ہو گا۔ اس منصوبے کے وقت پر مکمل ہونے کا امکان نظر نہیں آتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سعودی عرب اپنے تیل کا ایک چوتھائی ملک کے اندر خرچ کرتا ہے اور یہ حکومتی آمدنی کو متاثر کرتا ہے۔ حکومت پٹرول اور بجلی اپنی آبادی کو بہت سستی دیتی ہے۔ یہ ماحول کے لئے تو بہت برا ہے ہی لیکن سعودی معیشت کے لئے بھی۔ اگر کوئی اپنی بہت بڑی گاڑی میں گھر جا رہا ہے جہاں اس نے ویک اینڈ پر ائرکنڈیشنر بند اس لئے نہیں کیا کہ واپسی پر گھر ٹھنڈا ملے تو یہ حکومتی خزانے کا بھی دانشمندانہ استعمال نہیں۔ اب سعودی عرب اس میں اصلاحات کر رہا ہے۔ اس وقت سعودی عرب تیل کا چھٹا سب سے بڑا صارف ہے اور ستر فیصد بجلی ائیرکنڈیشنگ میں استعمال ہوتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن سعودی عرب کو تیل جلانا ہی ہے۔ اپنی گاڑیوں یا ائیرکنڈیشننگ کے لئے ہی نہیں بلکہ اس لئے کہ وہ پانی پی سکیں۔ سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کا دنیا کا سب سے بڑا آپریشن سعودی عرب میں ہے۔ اور اس میں مسئلہ یہ ہے کہ اس کے لئے بہت ساری بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہ تیل سے آتی ہے۔ دریا کے بغیر ملک میں اس کے سوا اور کوئی آپشن نہیں۔ یہ الگ بات کہ یہ مہنگی ہے اور ماحول کی آلودگی کے لئے اچھی نہیں۔ ایک وقت میں سعودی عرب میں زیرِ زمین پانی اچھی مقدار میں ہوا کرتا تھا لیکن زراعت کی وجہ سے یہ کم ہوتا گیا ہے۔ زراعت صرف اس لئے ممکن ہے کہ حکومت بھاری سبسڈی دیتی ہے۔ کسانوں کے لئے یہ پانی سستا ہے لیکن ملک کے لئے نہیں۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ سعودی عرب اپنے زیرِزمین پانی کا اسی فیصد استعمال کر چکا ہے۔ حکومت غور کر رہی ہے کہ گندم کی پیداوار کو بہت کم کیا جائے۔ حکومتی خزانے کو دوسرے ممالک میں زمین خرید کر وہاں فصل اگانے کیلئے استعمال کیا جائے۔ سعودی حکومت ری نیو ایبل توانائی میں بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ٹیسلا کا پانچ فیصد سعودی عرب کی ملکیت ہے۔ اس کی جنرل موٹرز کی برقی گاڑیوں میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔ اس کے علاوہ بھی سبز توانائی کے دنیا بھر میں درجنوں پراجیکٹس میں بھی۔ اس کا ارادہ ہے کہ 2030 تک اپنے ملک میں کم از کم سات فیصد بجلی سورج سے پیدا ہو۔ اور حکومت نے یہ خیال بھی دیا ہے کہ دس سال میں یہ بیس فیصد تک پہنچ جائے گی۔ اگرچہ یہ ٹارگٹ بہت جارحانہ ہے لیکن سعودی عرب کے پاس شمسی ریڈی ایشن کی بہتات ہے اور اس کی فیکٹریاں سولر پینل بنا رہی ہیں۔ معاشی لحاظ سے ایک اور توازن بھی رکھنا ہے۔ معاشی جمع خرچ کے دوران عام لوگوں کو زیادہ مشکل نہ ہو۔ تیل پر سے سبسڈی کم کرنے سے عام لوگوں پر اثر آئے گا۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

How did the 3 sisters change their lives after the death of their father?

Rahim Yar Khan: 3 educated sisters of Rahim Yar Khan, Punjab's city, after the death of their father, instead of giving up in the face of difficulties, they achieved success with their hard work and determination.

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

IT Certification Program, registered candidates will get Rs.70 thousand per person

ISLAMABAD (November 4, 2026): Officially launched the 'PM IT Certification Reimbursement Program' for IT graduates and professionals, in which registration

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک کا بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ل

Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

جغرافیہ کی طاقت (31) ۔ سعودی عرب ۔ اصلاحات | Apna Pasrur