بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)

جغرافیہ کی طاقت (77) ۔ سپین ۔ جمہوریت کا سفر

جغرافیہ کی طاقت (77) ۔ سپین ۔ جمہوریت کا سفر
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
جغرافیہ کی طاقت (77) ۔ سپین ۔ جمہوریت کا سفر. فرانسکو فرانکو کی وفات 82 سال کی عمر میں نومبر 1975 میں ہوئی۔ ان کا آمرانہ اقتدار 36 سال رہا تھا۔ فوجی جنتا کا خیال تھا کہ پس پردہ اقتدار میں وہی رہیں گے لیکن انہوں نے اپنے نامزد کردہ ہوان کارلوس کے بارے میں غلط اندازہ لگایا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فوجی جنتا کا خیال تھا کہ ان کا کردار رسمی اور نمائشی ہو گا لیکن بادشاہ بننے کے ساتھ ان کی پہلی تقریر ایسی توقعات کے لئے دھچکا تھیں۔ “سپین کو یورپ کا اہم حصہ بننا ہے۔ ہم یورپیوں سے الگ نہیں”۔ یہ اس تقریر کا بڑا اعلان تھا۔ اور اس کا مطلب یہ تھا کہ سیاسی لحاظ سے اسے جمہوریت بننا تھا۔ ہوان کارلوس کو نازک توازن برقرار رکھنا تھا۔ اور انہوں نے اسی طرح سے مروجہ سیاسی سٹرکچر گرانا شروع کر دیے۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ تمام ہسپانویوں کے بادشاہ ہوں گے۔ اور انہیں معلوم تھا کہ سپین کو اکٹھا کرنے میں زیادہ کامیابی نہیں ہوئی۔ ان کا پہلے اقدامات میں کاتالونیا اور گلیکیا کے علاقوں کے دورے تھے جہاں یہ مسئلہ زیادہ تھا۔ ان جگہوں پر انہوں نے ان علاقوں کی انفرادیت کو تسلیم کیا۔ گلیکیا زندہ باد (Viva Galicia) کا نعرہ نئے دور کی نوید تھا۔ سیاسی جماعتیں واپس آ گئیں۔ میڈیا پر پابندیاں نرم ہو گئیں۔ پرانے لوگوں نے اصلاحات کو روکنے کی کوششیں کیں۔ یہ خطرہ رہا کہ کسی بھی وقت فوج واپس نظام کو لپیٹ کر عنان اقتدار نہ سنبھال لے۔ لیکن بادشاہ نے اپنا کام جاری رکھا۔ 1976 میں ملک میں ریفرنڈم ہوا۔ 97. 4 فیصد ووٹ اس حق میں آئے کہ ملک پارلیمانی بادشاہت بن جائے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو قانونی قرار دے دیا گیا جس میں کمیونسٹ پارٹی بھی تھی جس کو فرانکو نے سب سے سختی سے ختم کیا تھا۔ ملک میں 41 سال کے وقفے کے بعد 1977 میں انتخابات ہوئے۔ دائیں بازو کی جماعت نے 350 میں سے 165 نشستیں لے کر حکومت بنا لی۔ سوشل ڈیموکریٹ کی 118 جبکہ کمیونسٹ پارٹی کی 20 نشستیں رہیں۔ سب سے خراب کارکردگی فرانکو پسند پارٹی کی تھی جو صرف 16 سیٹیں لے سکی۔ سپین نے فرانکو ازم کو ووٹ کے ذریعے واضح شکست دے دی تھی۔ لیکن اس نے مرنے سے انکار کر دیا۔ 1981 میں لیفٹنٹ کرنل انتونیو تجیرو 200 سول گارڈ کے ممبران کے ساتھ پارلیمان میں داخل ہوئے۔ مقصد حکومت الٹانا تھا۔ نائب وزیرِاعظم سے گتھم گتھا ہو گئے اور انہیں زمین پر گرا دیا۔ انہوں نے اور ساتھ آنے والے سپاہیوں نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔ تجیرو نے اپنی سب مشین گن کو وزیراعظم پر تان لیا۔ یہ سب ٹی وی پر براہِ راست نشر ہو رہا تھا۔ رات ایک بجے بادشاہ ہوان کارلوس ٹی وی پر آئے۔ انہوں نے فوجی وردی پہنی ہوئی تھی اور اعلان کیا کہ “سپین کی بادشاہت قوم کی وحدت کی علامت ہے اور یہ کسی بھی صورت میں جمہوری عمل میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کر سکتی”۔ باغی ناکام ہو چکے تھے۔ تجیرو کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ انہیں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تیس سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔ سپین میں جمہوریت نے اس دوران میں جڑیں پکڑیں۔ ۔۔۔۔۔۔ سپین نے 1982 میں ناٹو میں شمولیت اختیار کی۔ یورپی یونین کا ممبر 1986 میں بنا جبکہ یورو کو 1999 میں اپنا لیا۔ نیا آئین آیا جس میں ملک کو سترہ انتظامی اکائیوں میں تقسیم کیا گیا۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ تاریخ اور جغرافیہ کے پرانے تناؤ برقرار رہے۔ گلیکیا، کاتالونیا، باسک اور کسی حد تک اندلسیا میں یہ باقی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ آمریت میں علاقائی اختلافات کا حل اختلاف کرنے والے کو کچل دینے کا تھا۔ جمہوریت میں یہ زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہے۔ اس میں یورپی یونین کی رکنیت نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ ایک نکتہ تھا جس پر سب متفق تھے۔ گاسے لکھتے ہیں کہ “سپین ایک مسئلہ تھا اور یورپ اس کا حل تھا”۔ یورپی یونین میں داخلے سے معاشی فوائد بھی ملے اور گورننس کو ٹھیک رکنے کی نگرانی بھی۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

ڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان

ایلن واکر کی شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

جغرافیہ کی طاقت (77) ۔ سپین ۔ جمہوریت کا سفر | Apna Pasrur