وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ کو عالمی سطح پر ’’انڈسٹری چیمپئن آف دی ایئر 2026‘‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
- فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں 60 سے زائد ممالک کی 500 سے زیادہ کمپنیوں کے درمیان مقابلے کے بعد شزہ فاطمہ خواجہ کو یہ اعزاز دیا گیا۔
- شزہ فاطمہ خواجہ کی قیادت میں پاکستان کی آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس برآمدات مالی سال 2025-26 میں ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ کو عالمی سطح پر ’’انڈسٹری چیمپئن آف دی ایئر 2026‘‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں 60 سے زائد ممالک کی 500 سے زیادہ کمپنیوں کے درمیان مقابلے کے بعد شزہ فاطمہ خواجہ کو یہ اعزاز دیا گیا۔ ’’انڈسٹری چیمپئن آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ دنیا بھر سے ہر سال صرف ایک رہنما کو دیا جاتا۔
شزہ فاطمہ خواجہ کی قیادت میں پاکستان کی آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس برآمدات مالی سال 2025-26 میں ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
شزہ فاطمہ خواجہ کی قیادت میں مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی تاریخی سطح کو چھو گئیں۔
ملک کا آئی ٹی سیکٹر 3.9 ارب ڈالر کے تجارتی سرپلس کے ساتھ تمام سروسز سیکٹرز میں سرِفہرست رہا اور فری لانسرز کی برآمدی آمدن 1.76 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں رجسٹرڈ و فعال فری لانسرز کی تعداد 23 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
مارچ 2026 میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی 5G اور NGMS اسپیکٹرم نیلامی کامیابی سے مکمل ہوئی، جس کے بعد کل اسپیکٹرم 750 میگا ہرٹز تک پہنچ گیا۔
پاکستان فائبر آپٹک کی تیز رفتار ترویج کے لیے رائٹ آف وے چارجز مکمل طور پر ختم کرنے والا ایشیا کا پہلا ملک بن گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










