چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصف. 📌 Key Highlights & Quick Takeaways: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے عائ. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چوہدری سالک میرے لیے بہت محترم ہیں، ان کے بزرگوں کا مجھے اپنے بز. انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور یہ تمام مرکزی اور صوبائی سیاسی قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ملک کو اس لعنت سے. وزیر دفاع خواجہ آصف نے اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے عائد کیے الزامات پر ردعمل میں کہا ہے کہ ان کا بیان میری سیاسی سمجھ سے باہر ہے لیکن اگر یہ مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے تو سمجھ میں آتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چوہدری سالک میرے لیے بہت محترم ہیں، ان کے بزرگوں کا مجھے اپنے بزرگوں جیسا احترام ہے لیکن ان کا پنجاب میں کرپشن سے متعلق بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے باہر۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور یہ تمام مرکزی اور صوبائی سیاسی قیادت کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ملک کو اس لعنت سے پاک کیا جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ چوہدری صاحب ماشا اللہ مرکزی اور صوبائی دونوں حکومتوں کا حصہ ہیں، دونوں حکومتوں کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، مل کر جہاد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے کہ مریم نواز کی حکومت کو ٹارگٹ کرکے پنجاب و وفاق میں اپنے لیے جگہ بنائی جائے اور سیاسی مستقبل محفوظ کیا جائے تو پھر سمجھ آتا۔ Official Wire Source & Legal Disclaimer Read ▼ 📰 Official Source & Legal Provenance: Express News Documented Wire Record Editorial & Legal Notice: Ingested and verified from official journalistic wire (Express News) under applicable press regulations. Full primary documentary sources are permanently archived.