ڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ان کی انسٹاگرام اسٹوریز سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ پاکستانی گلوکاروں حمزہ ملک اور زین ذوہیب کے ساتھ کسی میوزک پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے لاہور آئے ہیں۔
- ’فیڈڈ‘ سے عالمی شہرت پانے والے ایلن واکر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں سوال کیا کہ اس میں ایلن واکر جیسا نظر آنے والا شخص کون ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے گانے کی تعریف بھی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): عالمی شہرت یافتہ ڈی جے اور میوزک پروڈیوسر ایلن واکر کی لاہور آمد نے پاکستانی مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایلن واکر نے انسٹاگرام پر لاہور کی گلیوں میں گھومنے پھرنے کی ویڈیوز اور اسٹوریز شیئر کیں، جن سے ان کی پاکستان آمد کی خبر سامنے آئی۔
ان کی انسٹاگرام اسٹوریز سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ پاکستانی گلوکاروں حمزہ ملک اور زین ذوہیب کے ساتھ کسی میوزک پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے لاہور آئے ہیں۔ ایلن واکر نے گانے ’الفاظ‘ کی میوزک ویڈیو بھی دیکھی، جس میں گلوکاروں کے پیچھے ماسک پہنے ایک شخص موجود تھا۔ اس شخص کا لباس ایلن واکر کے مخصوص انداز سے مشابہ دکھائی دیتا۔
’فیڈڈ‘ سے عالمی شہرت پانے والے ایلن واکر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں سوال کیا کہ اس میں ایلن واکر جیسا نظر آنے والا شخص کون ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے گانے کی تعریف بھی کی۔ بعدازاں انہوں نے یوٹیوب پر حمزہ ملک کی جانب سے دیے گئے جواب کا اسکرین شاٹ بھی اپنی اسٹوری پر شیئر کیا۔
حمزہ ملک نے جواب میں لکھا کہ ایلن واکر فی الحال ایک معمہ ہیں، تاہم شاید وہ مل کر ان کا سراغ لگا سکتے ہیں۔ اس کے بعد 29 سالہ ڈی جے نے ایئرپورٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ حمزہ نے انہیں جواب دے دیا ہے اور یہ گانا ہر جگہ سنائی دے رہا ہے۔ ایلن واکر نے لاہور پہنچ کر اس کام کو مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں










