بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
والد کے انتقال کے بعد 3 بہنوں نے زندگی کیسے بدلی؟آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام، رجسٹرڈ امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان‏چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصفوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاوالد کے انتقال کے بعد 3 بہنوں نے زندگی کیسے بدلی؟آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام، رجسٹرڈ امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان‏چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصفوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاوالد کے انتقال کے بعد 3 بہنوں نے زندگی کیسے بدلی؟آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام، رجسٹرڈ امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان‏چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصفوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاوالد کے انتقال کے بعد 3 بہنوں نے زندگی کیسے بدلی؟آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام، رجسٹرڈ امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان‏چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصفوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

جغرافیہ کی طاقت (29) ۔ سعودی عرب ۔ سیاست

جغرافیہ کی طاقت (29) ۔ سعودی عرب ۔ سیاست
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
جغرافیہ کی طاقت (29) ۔ سعودی عرب ۔ سیاست. شاہ فیصل کے بعد اگلی باری ان کے بھائی شاہ خالد کی تھی۔ انہیں ملک کی تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا نومبر 1979 میں کرنا پڑا۔ سینکڑوں مسلح باغیوں نے مکہ میں مسجدالحرام پر قبضہ کر لیا۔ ان کی قیادت جہیمان العتیبی کر رہے تھے۔ یہ اخوان جنگجوؤں میں سے تھے اور ان کے دادا 1920 کی دہائی میں سعود کے ساتھ لڑے تھے۔ سعودی قیادت سکتے میں تھی۔ باغیوں نے مقدس ترین مقام پر قبضہ کیا تھا اور لاؤڈ سپیکر سے اعلان کر رہے تھے کہ حکومت گمراہ ہے اور اس نے بیرونی قوتوں کے ساتھ ساز باز کی ہے۔ راہ راست سے بھٹک چکے ہیں۔ دو ہفتے تک لڑائی ہوئی۔ دونوں اطراف کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ 63 باغی گرفتار ہوئے جن کے سر قلم کئے گئے۔ اس کے بڑے دور رس نتائج ہوئے۔ ملکی قیادت نے ملک میں جدت لانے کے پروگرام بالائے طاق رکھ دیے اور شاہ خالد نے ملک کو مذہبی قدامت پرستی کی طرف موڑ دیا۔ اخباروں سے خواتین کی تصاویر ختم ہوئیں۔ ٹی وی پر خواتین میزبان غائب ہوئیں۔ سنیما بند کر دیے گئے۔ ملکی نصاب بدلا۔ مذہبی پولیس کا ادارہ قائم ہوا جس کو عام شہریوں کو راہ راست پر رکھنے کے لئے بہت سے اختیارات ملے۔ سکولوں اور یونیورسٹیوں میں مذہبی علما بھرتی کئے گئے۔ دنیا میں نظریاتی ترویج کے لئے فنڈ مختص ہوئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاہ خالد کی وفات ہوئی تو ان کے بھائی شاہ فہد بادشاہ بنے۔ اس دوران 1990 میں عراق نے کویت پر قبضہ کر لیا۔ اور خدشہ تھا کہ اگلا نشانہ سعودی ذخائر بھی ہو سکتے ہیں۔ امریکہ کو حفاظت کے لئے بلایا گیا۔ اس کے لئے پہلے فتویٰ درکار تھا جو کہ انہیں مل گیا۔ امریکی آئے، دیکھا اور فتح کر لیا۔ صدام کو کویت چھوڑنا پڑا۔ لیکن امریکی واپس نہیں گئے۔ سعودی عرب میں بہت سے لوگ سوال کر رہے تھے کہ حکومت اس قدر زیادہ خرچ دفاع پر کرتی ہے تو انہیں امریکیوں کو بلانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ یہ اپوزیشن سعودی حکومت کے لئے خطرہ تھی۔ سعودی عرب میں 1995 میں ہونے والا دھماکہ جس میں پانچ امریکی اور دو انڈین ہلاک ہوئے، اپنی طرز کا پہلا واقعہ تھا۔ اس میں چار لوگ گرفتار ہوئے جن کے سر قلم کر دئے گئے۔ اگلے سال ایک اور دھماکہ ہوا جس میں انیس امریکی ہلاک ہوئے۔ پھر دوسرے حملے بھی ہوئے لیکن سعودی خفیہ ایجنسیوں نے کئی باغی گروپ پتا لگا کر توڑ دیے۔ مسئلے کو قالین تلے دبا دیا گیا لیکن یہ 2001 میں واپس آ گیا۔ امریکی سرزمین پر پہلی بار حملہ ہوا جس کا بدلہ افغانستان سے لیا گیا۔ یہ حملہ کرنے اور نتیجے میں ہونے والی جنگ میں پکڑ کر گوانتاناموبے میں بھیجے جانے والوں میں سب سے زیادہ تعداد میں سعودی تھے۔ مئی 2003 میں سعودی عرب کے اندر حملے واپس آ گئے۔ سب سے پہلے ریاض میں۔ اور پھر جدہ میں بڑے حملے ہوئے۔ اپنی اس جنگ پر سعودی سلطنت نے قابو پا لیا۔ لیکن حکومت جانتی ہے کہ یہ واپس آ سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر سعودی عرب میں نئے لیڈر آ گئے۔ 2017 میں شاہ سلمان نے اپنے اکتیس سالہ بیٹے کو ولی عہد بنا دیا۔ اس سے پہلے انہیں وزیرِ دفاع بنایا گیا تھا اگرچہ ان کا عسکری تجربہ نہیں تھا۔ اور ولی عہد بنانا حیرت انگیز تھا۔ سعودی شاہی خاندان میں 15000 لوگ تھے جن میں سے 2000 ان سے زیادہ سینئیر تھے جن کے پاس زیادہ دولت اور طاقت تھی۔ محمد بن سلمان کے لئے پہلا چیلنج اپنی طاقت خاندان میں منوانا تھا۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

How did the 3 sisters change their lives after the death of their father?

Rahim Yar Khan: 3 educated sisters of Rahim Yar Khan, Punjab's city, after the death of their father, instead of giving up in the face of difficulties, they achieved success with their hard work and determination.

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

IT Certification Program, registered candidates will get Rs.70 thousand per person

ISLAMABAD (November 4, 2026): Officially launched the 'PM IT Certification Reimbursement Program' for IT graduates and professionals, in which registration

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک کا بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ل

Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

جغرافیہ کی طاقت (29) ۔ سعودی عرب ۔ سیاست | Apna Pasrur