اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں 13 کلومیٹر سائیکل ریلی، خواتین اور بچوں کی بھی شرکت

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
سینئر براڈکاسٹر و اینکر
سینئر تجزیہ کار و شریک اینکر
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- لبرٹی مارکیٹ سے شروع ہونے والی 13 کلومیٹر طویل سائیکل ریلی سی بی ڈی، کلمہ چوک، قذافی اسٹیڈیم، لبرٹی، مین بلیوارڈ گلبرگ اور صدیق ٹریڈ سینٹر سے ہوتی ہوئی واپس لبرٹی مارکیٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
- اس موقع پر سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ سائیکلنگ کا فروغ فضائی آلودگی میں کمی اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتا۔
- انہوں نے کہا کہ اسموگ کے تدارک کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کیونکہ اسموگ کے خلاف جنگ صرف حکومتی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): فضائی آلودگی اور اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آگاہی سائیکل ریلی نکالی گئی، جس میں سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی، ڈپٹی کمشنر لاہور، خواتین، بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت۔
لبرٹی مارکیٹ سے شروع ہونے والی 13 کلومیٹر طویل سائیکل ریلی سی بی ڈی، کلمہ چوک، قذافی اسٹیڈیم، لبرٹی، مین بلیوارڈ گلبرگ اور صدیق ٹریڈ سینٹر سے ہوتی ہوئی واپس لبرٹی مارکیٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ لاہور ٹریفک پولیس کی لیڈی وارڈنز کے دستے نے ریلی کی قیادت۔
اس موقع پر سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ سائیکلنگ کا فروغ فضائی آلودگی میں کمی اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ شہری مختصر فاصلوں کے لیے موٹر سائیکل اور گاڑی کے بجائے سائیکل کو ترجیح دیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ کے تدارک کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کیونکہ اسموگ کے خلاف جنگ صرف حکومتی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









