جنوبی پنجاب میں نایاب گدھوں کی واپسی، روجھان میں 9 پرندے دیکھے گئے

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق ہمالین گریفن اور سنیرئس نسل کے یہ گدھ قدرتی مسکن میں موجود ہیں۔
- محکمہ جنگلی حیات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی گدھوں کی موجودگی وقفے وقفے سے رپورٹ ہوئی۔
- روجھان میں حالیہ مشاہدہ اس حوالے سے اہم ہے کہ علاقے میں بیک وقت گدھوں کے تقریباً 9 پرندے دیکھے گئے ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے قبائلی علاقے میں نایاب گدھوں کی دو اقسام کے تقریباً 9 پرندے دیکھے گئے ہیں۔
وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق ہمالین گریفن اور سنیرئس نسل کے یہ گدھ قدرتی مسکن میں موجود ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات نے ان پرندوں کی نقل و حرکت اور قیام کی نگرانی شروع کر دی۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی گدھوں کی موجودگی وقفے وقفے سے رپورٹ ہوئی۔
روجھان میں حالیہ مشاہدہ اس حوالے سے اہم ہے کہ علاقے میں بیک وقت گدھوں کے تقریباً 9 پرندے دیکھے گئے ہیں۔ تاہم اس مشاہدے کو ان کی مستقل واپسی یا افزائش نسل کا ثبوت قرار دینے کے لیے مزید نگرانی اور سائنسی شواہد درکار ہوں۔
پنجاب میں گدھوں کی آبادی میں نمایاں کمی کی ایک بڑی وجہ مویشیوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ڈائیکلوفینک تھی۔ سائنسی تحقیقات کے مطابق اس دوا کے اثرات رکھنے والے مردہ جانوروں کی باقیات کھانے سے گدھوں کے گردے ناکارہ ہو جاتے تھے اور بڑی تعداد میں ان کی ہلاکتیں ہوئیں۔
پاکستان میں اس دوا کے ویٹرنری استعمال پر 2006 میں پابندی عائد کی گئی، تاہم دیگر زہریلی ادویات، آلودہ خوراک اور قدرتی مساکن کو لاحق خطرات بھی ان کی بقا کے لیے چیلنج ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











