پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر چوہدری سالک سے سیکیورٹی واپس لے لی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو واپس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزرا کو پنجاب آمد پر صرف عارضی پروٹوکول فراہم کیا جائے۔
- وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بھی ایلیٹ فورس کا پروٹوکول واپس لیے جانے کی تصدیق کی۔
- ترجمان مسلم لیگ مصطفیٰ ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحبہ دیکھ لیں، ان سے مثبت تنقید بھی برداشت نہیں ہو رہی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سمیت دیگر وفاقی وزرا سے پنجاب پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو واپس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ وفاقی وزرا کو پنجاب آمد پر صرف عارضی پروٹوکول فراہم کیا جائے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بھی ایلیٹ فورس کا پروٹوکول واپس لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ نے بھی سیکیورٹی واپس لیے جانے کی اطلاعات کو درست قرار دیا۔
ترجمان مسلم لیگ مصطفیٰ ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحبہ دیکھ لیں، ان سے مثبت تنقید بھی برداشت نہیں ہو رہی۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے ان کی ذہنیت واضح ہو گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











