پنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو گی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
سینئر براڈکاسٹر و اینکر
سینئر تجزیہ کار و شریک اینکر
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقے میں انتخابی مقابلے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جہاں 5 لاکھ 18 ہزار 620 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
- الیکشن حکام کے مطابق این اے 77 میں مجموعی طور پر 333 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 12 کو انتہائی حساس جبکہ 34 کو حساس قرار دیا گیا۔
- انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار 982 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ رینجرز کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب کے دو حلقوں این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگی۔
گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقے میں انتخابی مقابلے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جہاں 5 لاکھ 18 ہزار 620 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
الیکشن حکام کے مطابق این اے 77 میں مجموعی طور پر 333 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 12 کو انتہائی حساس جبکہ 34 کو حساس قرار دیا گیا۔
انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار 982 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ رینجرز کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہیں۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 لاکھ 77 ہزار 480 مرد اور 2 لاکھ 41 ہزار 140 خواتین شامل ہیں۔ ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر راشد بشیر ورک میدان میں ہیں، جو مرحوم رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے صاحبزادے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









