لاہور میں 5 سال بعد پہلی بار اکتوبر میں اے کیو آئی 300 سے زیادہ نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
سینئر براڈکاسٹر و اینکر
سینئر تجزیہ کار و شریک اینکر
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فضائی آلودگی ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ ہے، اسموگ کا جائزہ سائنسی حقائق اور مستند اعدادوشمار کی روشنی میں لینا ضروری۔
- انہوں نے وضاحت کی کہ ناسا کا فائر ڈیٹیکشن سسٹم حرارتی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے، تاہم ہر نشاندہی کو الگ آگ کا واقعہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
- مریم اورنگزیب کے مطابق لاہور کی فضائی آلودگی میں ہوا کی سمت، درجہ حرارت اور موسمی حالات بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ سردیوں میں آلودگی زمین کے قریب جمع ہونے سے اسموگ میں اضافہ ہوتا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اکتوبر 2026 میں لاہور کی فضائی آلودگی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 300 سے تجاوز کر گیا۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فضائی آلودگی ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ ہے، اسموگ کا جائزہ سائنسی حقائق اور مستند اعدادوشمار کی روشنی میں لینا ضروری ہے۔ فضائی آلودگی کی شدت کا تعین صرف سیٹلائٹ تصاویر یا آگ لگنے کے واقعات گن کر نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ناسا کا فائر ڈیٹیکشن سسٹم حرارتی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے، تاہم ہر نشاندہی کو الگ آگ کا واقعہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اسی طرح سرحد کے دونوں اطراف آگ لگنے کے واقعات کی تعداد سے فضائی آلودگی کی شدت کا درست اندازہ لگانا ممکن نہیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق لاہور کی فضائی آلودگی میں ہوا کی سمت، درجہ حرارت اور موسمی حالات بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ سردیوں میں آلودگی زمین کے قریب جمع ہونے سے اسموگ میں اضافہ ہوتا۔
انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2025 میں لاہور میں PM2.5 کی اوسط شرح 136.3 مائیکروگرام تھی جو اکتوبر 2026 میں کم ہوکر 100.1 مائیکروگرام رہ گئی، اس طرح اوسط آلودگی میں 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو کے مطابق لاہور کے 26 مانیٹرنگ مقامات پر بھی فضائی آلودگی میں کمی دیکھی گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









