پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف کارروائیاں تیز، 679 واقعات رپورٹ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
سینئر براڈکاسٹر و اینکر
سینئر تجزیہ کار و شریک اینکر
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب عبداللہ نیئر شیخ نے انسداد فصل باقیات جلاؤ مہم کی نگرانی کے لیے تمام ڈائریکٹرز کو مختلف اضلاع کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
- اس حوالے سے بتایا گیا کہ ڈی جی ماحولیات نے گزشتہ ہفتے خود بھی مختلف موٹروے راستوں اور جی ٹی روڈز کا اچانک معائنہ کیا اور فیلڈ ٹیموں کی تعیناتی۔
- محکمے کے مطابق پنجاب کلائمیٹ واچ ہب سیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات کی نشان دہی کر رہا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر محکمہ تحفظ ماحولیات نے فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور محکمے کے مطابق اب تک فصلوں کی باقیات جلانے کے 679 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 650 مقامات پر آگ بجھا دی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب عبداللہ نیئر شیخ نے انسداد فصل باقیات جلاؤ مہم کی نگرانی کے لیے تمام ڈائریکٹرز کو مختلف اضلاع کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، ڈائریکٹرز اپنے متعلقہ علاقوں میں اچانک دورے کر رہے ہیں جبکہ موٹرویز اور جی ٹی روڈز کے اطراف خصوصی نگرانی کی جا رہی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ڈی جی ماحولیات نے گزشتہ ہفتے خود بھی مختلف موٹروے راستوں اور جی ٹی روڈز کا اچانک معائنہ کیا اور فیلڈ ٹیموں کی تعیناتی، نگرانی کے نظام اور آگ بجھانے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ آگ لگنے کی ہر اطلاع پر فوری کارروائی کی جائے اور فیلڈ ٹیمیں 24 گھنٹے دستیاب رہیں۔
محکمے کے مطابق پنجاب کلائمیٹ واچ ہب سیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات کی نشان دہی کر رہا ہے، سیٹلائٹ سے موصول ہونے والے فائر الرٹس متعلقہ ضلعی ٹیموں کو بھیجے جاتے ہیں تاکہ موقع پر پہنچ کر تصدیق اور آگ بجھانے کے اقدامات کیے جا سکیں۔
انسداد اسموگ آپریشن کے لیے خصوصی نائٹ اسکواڈز، ڈرون نگرانی، ٹریکٹرز پر نصب فائر باؤزرز اور کوئیک رسپانس یونٹس بھی تعینات کیے گئے ہیں، ان ٹیموں کو زرعی علاقوں، موٹرویز، جی ٹی روڈز اور ملحقہ آبادیوں میں نگرانی کی ذمہ داری دی گئی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں









