بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام، رجسٹرڈ امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان‏چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصفوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام، رجسٹرڈ امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان‏چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصفوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام، رجسٹرڈ امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان‏چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصفوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)آئی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام، رجسٹرڈ امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے ملیں گے’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان‏چوہدری سالک کا کرپشن پر بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ تو سمجھ میں آتا ہے، خواجہ آصفوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

جغرافیہ کے قیدی (13) ۔ چین ۔ تبت

جغرافیہ کے قیدی (13) ۔ چین ۔ تبت
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
جغرافیہ کے قیدی (13) ۔ چین ۔ تبت. ہمالہ کا سلسلہ چین اور انڈیا کی سرحد ہے اور یہ قراقرم تک جا ملتا ہے جو پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر ہے۔ یہ قدرت کی عظیم دیوار ہے۔ دنیا کے دو سب سے بڑے ملک ایک دوسرے کے ساتھ طویل سرحد والے ہمسائے ہیں۔ اور عسکری اور معاشی طور پر کٹے ہوئے ہیں۔ دونوں کے آپس میں تنازعے ہیں۔ چین انڈیا کے صوبے اروناچل پردیش پر دعویٰ رکھتا ہے۔ انڈیا کا کہنا ہے کہ چین نے اکسائی چن پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اگرچہ اس قدرتی دیوار کے آرپار توپوں کے رخ ایک دوسری کی طرف ہیں لیکن کسی کی ایک دوسرے سے برسرپیکار ہونے کی خاص خواہش نہیں رہی۔ (آخری بار یہ 1962 میں ہوا تھا جب بڑے پیمانے پر پہاڑوں میں لڑائی ہوئی تھی)۔ لیکن کشیدگی ہمیشہ رہتی ہے اور دونوں اطراف اس کے ساتھ احتیاط سے معاملہ کرتی ہیں۔ صدیوں تک چین اور انڈیا کے درمیان تجارت بہت کم رہی ہے۔ اور ان کی سرحد تبت اور انڈیا کی سرحد ہے اور اس وجہ سے چین اس کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔ یہ خوف کی عالمی سیاست ہے۔ اگر چین تبت کو کنٹرول نہ کرے تو اسے خطرہ ہے کہ انڈیا ایسا کرنے کی کوشش کرے گا۔ اور اگر ایسا ہو گیا تو یہ انڈیا کو ایسی بیس فراہم کر دے گا جہاں سے چین کے مرکز میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ چین کے تین بڑے دریاؤں، دریائے زرد، یانگسی اور میکانگ کے سوتے تبت میں ہی ہیں اور اس وجہ سے تبت کو چین کی پانی کی ٹینکی کہا جاتا ہے۔ اور یہ وجہ ہے کہ اس پر کنٹرول کھو دینا چین کے لئے ناقابل قبول ہے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ انڈیا چین کے دریاؤں کی سپلائی کاٹنے میں دلچسپی رکھتا ہے یا نہیں۔ لیکن ایسی صلاحیت کا ہونا اہم ہے۔ اور چین صدیوں سے اس کوشش میں رہا ہے کہ ایسا کبھی نہ ہو۔ “آزاد تبت تحریک” یہاں پر چینی قبضے کی ناانصافی کی بات کرتی ہے اور اب ہان النسل لوگوں کو تبت لا بسانے پر احتجاج کرتی ہے لیکن دلائی لامہ، تبت کی تحریک، ہالی وڈ کی فلموں کا مقابلہ کمیونسٹ پارٹی سے ہو تو جیت ایک سائیڈ کی ہی ہونی ہے۔ اور جب مغرب میں رہنے والے (خواہ ہالی وڈ کے ایکٹر ہوں یا امریکی صدر) تبت کی بات کرتے ہیں تو یہ چین کو تنگ کرتا ہے۔ وہ اسے انسانی حقوق کی نگاہ سے نہیں دیکھتے بلکہ geopolitical security کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ لیکن اس علاقے میں چینی سیکورٹی کو خطرہ نہیں، خواہ علیحدگی کی تحریکیں جاری رہیں۔ ڈیموگرافک اور سیاست کی وجہ سے تبت کو آزادی ملنے کا کوئی امکان نہیں ہیں۔ چینی یہاں پر تعمیرات کر رہے ہیں۔ 1950 کی دہائی میں یہاں سڑکوں کی تعمیر شروع کی گئی تھی اور تبت کو چینی مرکز سے ملایا گیا تھا۔ سڑکیں اور اب ریلوے یہاں کی قدیم بادشاہت کو جدید دنیا سے ملا رہی ہیں اور ساتھ ہان بھی یہاں پہنچ رہے ہیں۔ بہت عرصے تک کہا جاتا رہا کہ تبت کی وادیوں، پہاڑوں اور برف میں ریلوے بنانا ناممکن ہے۔ یورپ کے بہترین انجینر، جنہوں نے کوہِ ایلپس میں ریلوے بنا لی تھی، اس کو ممکن نہیں سمجھتے تھے۔ 1988 میں پال تھیروکس اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ “کنلن رینج اس چیز کی گارنٹی ہے کہ لہاسا میں ٹرین کبھی نہیں پہنچے گی اور یہ اچھی بات ہے۔ تبت مشینی دور سے دور قدرتی خوبصورتی کی جنت رہے گی”۔ لیکن چینیوں نے یہ بنا لی۔ اس کا افتتاح 2006 میں ہوا۔ شنگھائی اور بیجنگ سے ہر روز چار ٹرینیں لہاسا تک پہنچتی ہیں۔ یہ اپنے ساتھ بہت کچھ لاتی ہیں۔ صارفین کے لئے مال، کمپیوٹر، موبائل فون، ٹیلی ویژن ۔۔ یہ اپنے ساتھ سیاح بھی لاتی ہیں جن سے مقامی معیشت کو تقویت ملتی ہے۔ یہ اس جدید اور غریب علاقے میں جدت بھی لاتی ہیں اور بہتر معیارِ زندگی بھی۔ صحت کی سہولیات بھی اور تبت کی مصنوعات کو باقی دنیا تک بھی لے کر جاتی ہیں۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ کئی ملین ہان آبادکار بھی لے آئی ہیں۔ ایک وقت میں مینچوریا میں مینچورین، منگولیا میں منگولین اور سنکیانگ میں ایغور اکثریت تھی۔ اب ان تینوں علاقوں میں ہان اکثریت ہے۔ شاید تبت میں بھی ایسا ہو جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہان کے خلاف ہونے والے مظاہرے شاید جاری رہیں گے۔ چین کے مرکز میں آبادی بہت زیادہ اور گنجان ہے اور یہ باقی علاقوں تک پھیلتی ہے۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

IT Certification Program, registered candidates will get Rs.70 thousand per person

ISLAMABAD (November 4, 2026): Officially launched the 'PM IT Certification Reimbursement Program' for IT graduates and professionals, in which registration

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک کا بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ل

Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

جغرافیہ کے قیدی (13) ۔ چین ۔ تبت | Apna Pasrur