بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے

کوانٹم سے آگے (25) ۔ متوازی کائناتوں کے مسائل

🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
کوانٹم سے آگے (25) ۔ متوازی کائناتوں کے مسائل. سائنس سے ہٹ کر، ایوریٹ کی کوانٹم مکینکس دو قسم کے اخلاقی مسائل کھڑے کرتی ہے۔ سب سے پہلا تو یہ اس کے مطابق ہم اگر اپنے مسائل اور مصائب دور کرنے کے لئے کام کریں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہر جاندار اور باشعور وجود ہر قسم کے مسائل کا سامنا کہیں نہ کہیں کر رہا ہے۔ اور یہ مصائب اور تکالیف اصل ہیں۔ میری کامیابی اور ناکامی کی کوشش کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ہر امکان کا وقوع پذیر ہونا اصل ہے۔ امکان اور حقیقت کی تفریق مٹا دینے کا اثر اس دنیا کو بہتر کرنے کی ہماری خواہش پر بھی براہِ راست ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاید آپ سوال کریں کہ لیکن کیا تھرموڈائنامکس کا دوسرا قانون بھی ایسا نہیں کرتا جو بتاتا ہے کہ ہر شے اور وجود کو فنا ہے۔ کچھ بھی کر لیں، جیتنا تو انٹروپی نے ہی ہے۔ ایک فرق تو یہ ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ تھرموڈائنامکس کا دوسرا قانون درست ہے۔ ہمارے پاس اس بارے میں انتخاب نہیں کہ اس پر یقین کیا جائے کہ نہیں۔ جبکہ ہمیں متوازی کائناتوں پر اور اپنی لامتناہی کاپیوں کے وجود پر یقین کرنے کے ساتھ ایسا نہیں۔ اور دوسرا یہ کہ ایسے سائنسدانوں اور فلسفیوں پر کڑی تنقید کرنا بالکل جائز ہے جو فزکس کی بنیاد پر غیرضروری یاسیت اور بے مقصدیت پر مبنی نتائج اخذ کرتے ہیں۔ بے مقصد کائنات کی یاسیت کی وجہ ایک غیرمکمل تصویر ہے۔ یہ اس مثبت چیز کو نظرانداز کر دیتی ہے کہ خود کو منظم کرتی زندگی بھی اسی کائنات کا حصہ ہے جو ایکولیبریم سے بہت دور ہے۔ باشعور اور متجسس زندگی بھی اس کائنات کے اصولوں سے ہی ابھرنے والا معجزہ ہے۔ اگر سائنس سے ہمیں ایسا معلوم ہوتا کہ یاسیت یا بے مقصدیت کائنات کی حقیقت ہے تو یہ سائنس کے انسانی پراجیکٹ کے اختتام کا آغاز ہوتا۔ خوش قسمتی سے ایسا نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کل ایک گاما رے میرے ڈی این اے سے ٹکراتی ہے اور اس سے نئی کائناتیں وجود میں آتی ہیں۔ کچھ میں میری کاپیوں میں کینسر ہو چکا ہو گا۔ کچھ میں نہیں۔ کسی میں اس کینسر سے جلد انتقال ہو جائے گا۔ کسی میں طویل زندگی ہو گی۔ اور یہ ہماری اخلاقی سوچ کے لئے بڑا چیلنج ہے کیونکہ اصل اور امکان کے اس فرق کو مٹا دینے کا مطلب یہ ہے کہ اس دنیا کو بہتر کرنے کے لئے میری خواہش اور کوشش بے کار ہو جاتی ہے۔ میں فاقہ زندگی، بیماری، ظلم مٹانے کی کوشش کرتا ہوں لیکن ویو فنکشن میں تو سبھی کچھ ہے۔ نیوکلئیر جنگ؟ ماحولیاتی خرابی؟ زمین کے بہت سے دوسرے ورژن ہیں اور انسانیت کسی شاخ میں اس کو ٹھیک کر لے گی۔ ان کاپیوں کا مطلب یہ ہے کہ میرا ہر انتخاب بے معنی ہے۔ میں کچھ بھی انتخاب کروں، میرا ایک ورژن اس سے الٹ انتخاب کرے گا۔ تو پھر میرے انتخاب سے فرق کیا پڑتا ہے؟ ایسی شاخیں ہوں گی جس میں میں مجسم برائی ہوں گا اور ایسی ہوں گی جس میں مجسم اچھائی۔ تو پھر میں فی الحال، صرف وہی کیوں منتخب کیوں نہ کروں جو میرے خودغرض فائدے کے لئے ہو؟ میرا کوئی اور ورژن بے لوث انتخاب کر لے گا، اور باقی شاخیں بھی اتنی ہی اصل تو ہیں جتنی میری والی شاخ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایورٹین کوانٹم تھیوری پر یقین رکھنے والا اصرار کرے گا کہ ہمارا کام دنیا پر اپنی مرضی لاگو کرنا نہیں۔ حقیقت کتنی ہی ناپسند کیوں نہ ہو، ہم اسے تلاش کرتے ہیں۔ ہماری خواہشات اور اخلاقی مضمرات کا اس میں عمل دخل نہیں۔ ایسے کسی نکتے پر لیکن اس پر میرا جواب یہ ہو گا کہ جب تک اس تشریح کو ترجیح دینے کے لئے کوئی فیصلہ کن آرگومنٹ نہیں ہے تو میں کوئی بھی تشریح اپنانے میں آزاد ہوں۔ میں اپنا وقت ایسی کاسمولوجی کو ڈویلپ کرنے کا انتخاب کروں گا جو مجھے نئے فزکس، نئے فینامینا، نئے پارٹیکل اور نئی سائنس کی کھوج پر راغب کرے۔ نہ کہ خود اس تلاش کو ہی بے معنی کر دے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فزکس کے حوالے سے مسائل میں ایورٹین کوانٹم مکینکس کا سب سے بڑا مسئلہ امکان کی وضاحت ہے۔ مشہور پارٹیکل تھیورسٹ سٹیون وائنبرگ ایورٹین کوانٹم مکینکس کے بارے میں رائے دیتے ہیں۔ “مینی ورلڈ تشریح کا مسئلہ صرف ناپسندیدہ ہونا ہی نہیں۔ یہ پرابیبیلیٹی کا مسئلہ حل کرنے میں، باوجود کوشش کے، ناکام رہی ہے”۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایورٹین کوانٹم مکینکس کے حامی کہتے ہیں کہ یہ اصل اور خالص کوانٹم مکینکس ہے۔ باقی تشریحات میں ہماری خواہشات کی ملاوٹ ہے۔ لیکن یہ دعوٰی غلط ہے۔ نصابی کتاب کی سٹینڈرڈ کوانٹم مکینکس اور کوانٹم تھیوری میں فزیکل سسٹم کے ارتقا کے دو رولز ہیں۔ (مشاہدے کے بغیر اور مشاہدے کے وقت)۔ مسئلہ صرف اتنا سا ہے کہ اس تھیوری کی کوئی رئیلسٹ تشریح نہیں۔ مینی ورلڈ تشریح اس میں سے ایک رول کو چھوڑ دیتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کوانٹم مکینکس کی کسی بھی طرح سے تشریح کرنے کی قیمت ہے۔ متوازی کائناتیں؟ رئیلیٹی اور سائنس کا عدم تعلق؟ خالی شاخیں؟ ایسے خیالات جن کے ٹیسٹ کئے جانے کا کبھی کوئی امکان نہ ہو؟ اور یہ ہمیں ایک بڑے سوال کی طرف لے جاتا ہے۔ آخر ایسا کیا راستہ ہو گا جس سے ہمیں فنڈامینٹل فزکس کی نئی تھیوری مل سکے جو نیچر کی درست اور مکمل وضاحت کر سکے؟ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

کوانٹم سے آگے (25) ۔ متوازی کائناتوں کے مسائل | Apna Pasrur