بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے
کائنات کیسے شروع ہوئی؟
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
کائنات کیسے شروع ہوئی؟. ہمیں معلوم ہے کہ کائنات پھیل رہی ہے اور جیسے یہ پھیل رہی ہے، اس میں پایا جانے والا مادہ اور توانائی dilute ہو رہے ہیں۔ لگ بھگ پونے چودہ ارب سال پہلے، جب یہ کمسن تھی تو مادہ اور توانائی زیادہ کثیف تھے۔ اور چونکہ یہ کثیف تھے، اس لئے درجہ حرارت زیادہ تھا۔ اور زیادہ درجہ حرارت کا مطلب یہ تھا کہ ذرات کا آپس میں ٹکراوٗ زیادہ انرجی پر ہوا کرتا تھا۔ اور جب ذرات زیادہ توانائی پر ٹکراتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ سب سے زیادہ انرجی پر تصادم جس کو ہم تجرباتی طور پر ٹیسٹ کر چکے ہیں، وہ ہیں جو لارج ہیڈرون کولائیڈر میں ہوئے ہیں۔ یہ توانائی ٹیرا الیکٹرون وولٹ کی رینج میں ہیں۔ اگر اس کو درجہ حرارت میں تبدیل کیا جائے تو یہ 10^16 کیلون نکلتا ہے۔ الفاظ میں ۔۔ یہ ایک کروڑ ارب کیلون ہے۔ چونکہ یہ اتنا بڑا عدد ہے، اس لئے ہم اس کے لئے کیلون کا سکیل استعمال نہیں کرتے۔ اس درجہ حرارت تک ہمیں ابتدائی کائنات کی فزکس کا معلوم ہے۔ اور ہم اسے اچھے اعتماد سے بیان کر سکتے ہیں۔ یعنی نہ صرف ہمارے پاس اچھی تھیوری موجود ہیں بلکہ تجرباتی ایویڈنس بھی۔ وقت کے ابتدائی معلوم سکیل سے کائنات کے لارج سکیل ارتقا کا یہ بگ بینگ کاسمولوجیکل ماڈل ہے۔ جب اس سے پیچھے جائیں تو پھر قیاس آرائی کی جا سکتی ہے۔ ابتدائی کائنات کے بارے میں قیاس آرائی کرنے کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ معلوم تھیوری کو وقت میں مزید پیچھے لے جایا جائے اور زیادہ درجہ حرارت پر اس کو extrapolate کر دیا جائے۔ اس میں ازمپشن یہ ہو گی کہ زیادہ درجہ حرارت پر تھیوری میں فرق نہیں آئے گا۔ اس طرح پیچھے جاتے رہیں تو ہم اتنی زیادہ انرجی ڈینسیٹی پر پہنچ جاتے ہیں کہ سپیس اور ٹائم کی کوانٹم فلکچوئشن اہمیت حاصل کرنے لگتی ہیں۔ اس حالت کے لئے کوئی بھی کیلکولیشن کرنے کے لئے ہمارے پاس کوانٹم گریویٹی کی تھیوری کا ہونا لازم ہے۔ لیکن ہمارے پاس ایسی کوئی بھی تھیوری کسی بھی شکل میں موجود نہیں ہے۔ تو بہت مختصر خلاصہ یہ کہ اس وقت ہمیں بالکل بھی کوئی اندازہ نہیں کہ کائنات کی ابتدا کیسے ہوئی۔ لیکن یہ جواب دلچسپ نہیں (اور اگر آپ کاسمولوجسٹ ہیں تو اس جواب کو پبلش نہیں کر سکتے)۔ اس سوال کے بارے میں سینکڑوں خیالات ہیں۔ ایک نظر اس پر کہ کائنات کی ابتدا کے بارے میں چند پاپولر تھیوریاں کونسی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب سے زیادہ پاپولر تھیوریاں یہ مفروضہ لیتی ہیں کہ الیکٹرومیگنیٹک فورس زیادہ توانائی پر سٹرونگ اور ویک نیوکلئیر فورس سے یکجا ہو جاتی ہے۔ (اس کو گرینڈ یونیفائیڈ تھیوری کہا جاتا ہے)۔ ساتھ ہی یہ ایک اور مفروضہ لیا جاتا ہے جو ایک اضافی فیلڈ کی موجودگی کا ہے۔ اس کو انفلیٹون فیلڈ کہتے ہیں۔ انفلیٹون فیلڈ کی موجودگی کی وجہ سے ابتدائی کائنات کا پھیلاوٗ بہت زیادہ تیزرفتار رہا۔ یہ کاسمک انفلیشن کا دور تھا۔ انفلیشن فیلڈ نے کائنات کا مادہ پیدا کیا۔ اب یہ موجود نہیں کیونکہ اب ہم اس کو نہیں دیکھتے۔ تھیوریوں کی اس فیملی میں کائنات کی پیدائش انفلیٹون فیلڈ کی کوانٹم فلکچوئشن کا نتیجہ تھی۔ پیدائش کا یہ ایونٹ بگ بینگ تھا۔ اگر یہ خیال درست ہے تو ایسی کوانٹم فلکچوئشنز ہماری کائنات سے باہر ہو رہی ہوں گی۔ اور مسلسل نئی کائناتیں بن رہی ہوں گی۔ تھیوریوں کی اس فیملی کے ساتھ دو بڑے مسائل ہیں۔ ایک مسئلہ تو یہ کہ ہمارے پاس اس کے کوئی شواہد نہیں کہ کائنات کی فورسز کبھی یکجا تھیں اور دوسرا یہ کہ اتنے ہی اچھے شواہد اس بات کے ہیں (یعنی کہ صفر) کہ انفلیٹون فیلڈ موجود تھا۔ ابتدائی کائنات ایک فیز سے گزری جس میں پھیلاوٗ بہت تیزرفتار تھا۔ یہ آئیڈیا ڈیٹا سے کچھ مطابقت رکھتا ہے۔ لیکن ابھی شواہد بہت مضبوط نہیں۔ جہاں تک اس تیزرفتار پھیلاوٗ کی وجہ کا تعلق ہے کہ یہ انفلیٹون فیلڈ تھا یا کچھ اور ۔۔ یہ ڈیٹا اس بارے میں نہیں بتاتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھیوریوں کی ایک اور فیملی ہے جس کے مطابق کائنات کی پیدائش ایک مرتبہ نہیں ہوئی لیکن بار بار ہوتی رہی ہے۔ یہ کاسمولوجی سائیکلک ماڈل ہیں۔ اس میں بگ بینگ کا ایک بار ہونے کے واقعے کی جگہ ایک بار یا لامحدود بار ہونے والے بگ باونس لے لیتے ہیں۔ سائیکلک ماڈل کی اپنی کئی اقسام ہیں۔ ایک قسم ایکپائیروٹک یونیورس (ekpyrotic universe) ہے۔ یہ آئیڈیا سٹرنگ تھیوری سے لیا گیا تھا۔ اس میں ہائی ڈائمنشن ممبرین کا تصادم ہوا اور اس کے نتیجے میں ہماری کائنات کی ابتدا ہوئی۔ یہاں پر لیا گیا ایک بڑا مفروضہ سٹرنگ تھیوری ہے اور پھر اس کا خاص ورژن اور پھر اس کا ایک خاص منظر۔ ایک اور آئیڈیا کنفورمل سائیکلک کاسمولوجی ہے۔ اس کے مطابق اگر کائنات کا اختتام ہیٹ ڈیتھ ہے تو اس میں نہ صرف وقت کا بلکہ سپیس کا سینس بھی ختم ہو جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے بڑے اور چھوٹے میں فرق نہیں رہتا۔ کائنات کی ابتدا اور انتہا دراصل ایک ہی حالت ہیں۔ اس میں ایک مفروضہ ہیٹ ڈیتھ ہے۔ دوسرا اس کی حالت ہے۔ تیسرا وقت اور سپیس کی اپنی حالت کے بارے میں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور تھیوری کے مطابق نئی کائناتوں کا جنم بلیک ہول کے اندر ہوتا ہے۔ اس میں بلیک ہول کے بارے میں لئے گے چند مفروضات شامل ہیں۔ ایک اور بہت مختلف تھیوری کے مطابق سپیس میں چار ڈائنمنشن کے بلیک ہول سے پیدائش کا ہے۔ اس میں بلیک ہول کے بارے میں اور سپیس کی ڈائمنشز کے بارے میں لئے گئے مفروضات ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور خیال یہ ہے کہ کائنات کی “ابتدا” نہیں ہوئی تھی۔ ایک خاص وقت سے پہلے وقت ہی نہیں تھا۔ صرف سپیس تھی۔ یہ نوباوٗنڈری پروپوزل ہے۔ وقت کے غائب ہو جانے کی اسی طرح کی ایک اور پروپوزل لوپ کوانٹم کاسمولوجی سے نکلتی ہے جس کو محققین asymptotic silence کہتے ہیں۔ ایک اور خیال سٹرنگ گیس کاسمولوجی کا ہے۔ اس میں ابتدائی کائنات تقریباً لامحدود وقت کے لئے تقریباً ایک جیسی صورت میں رہی تھی اور پھر پھیلنا شروع کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے بہت سے دوسرے خیالات کے علاوہ ہمارے پاس خلائی کچھوے کی کاسمولوجی ہے۔ جس کے مطابق خلا نے اس وقت پھیلنا شروع کیا جب ایک بڑے خلائی کچھوے نے انڈا دیا جس سے کائنات برآمد ہوئی۔ یا پھر نہیں، ایسا کچھ نہیں ہوا۔ یہ خیال میں نے ابھی خود بنایا ہے۔ (لیکن کیا آپ کو پتا لگا؟)۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خلاصہ یہ کہ کائنات کی ابتدا کے بارے میں فزسسٹ کے پاس بہت سے اور بہت ہی مختلف طرح کے کئی خیالات ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ان خیالات کے پیچھے کوئی ایویڈنس نہیں ہے۔ اور ایسا بھی ممکن ہے کہ یہ ایویڈنس کبھی بھی نہ ملے۔ کیونکہ ہم وقت میں جتنا پیچھے جاتے ہیں، دستیاب ڈیٹا کم ہوتا جاتا ہے۔ کائنات کی ابتدائی حالت کے کچھ قیاس ایسے ہیں جن سے پریڈکشن کی جا سکتی ہے۔ لیکن ان کی اگر تصدیق ہو جائے تو بھی اس خاص خیال کی تصدیق نہیں ہو گی۔ کیونکہ کئی مختلف تھیوریوں سے وہی پریڈکشن کی جا سکتی ہے۔ ہماری سائنسی کوششوں کے ساتھ یہ بنیادی مسئلہ ہے۔فزسسٹ کئی طرح کی ریاضیاتی کہانیاں بنا چکے ہیں کہ یہ سب شروع کیسے ہوا۔ لیکن بس، ابھی ہم یہیں پر ہی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کائنات کے ابتدائی معلوم وقت سے اب تک کے پونے چودہ ارب سال کے بارے میں ہمارا علم اچھے ایویڈنس کی بنیاد پر ہے۔ یہ ہماری بڑی کامیابی ہے کہ ہم اس بارے میں اس قدر جان چکے ہیں۔ ہم سب توقع رکھتے ہیں کہ خواہ ہم ابتدا تک نہ بھی پہنچ سکیں لیکن ابتدائی کائنات کے بارے میں جاننے کو ابھی بہت کچھ اور بہت دلچسپ چیزیں باقی ہیں۔ اس وقت اس سے پیچھے جانے کیلئے اس وقت نہ ہمارے پاس ایمپریکل شواہدات ہیں اور نہ ہی کوئی تھیوریٹیکل ماڈل۔ پیچھے جانے کے لئے ہمیں فزکس میں آگے بڑھنا ہو گا۔ اور اس کے لئے اگلا بڑا قدم کوانٹم گریویٹی کی تھیوری کی تلاش ہے۔ کوانٹم گریویٹی تھیوری کی عدم موجودگی میں بگ بینگ سے پہلے کے تمام ماڈل خلائی کچھوے والے ماڈل سے بہت زیادہ مختلف نہیں۔ (اگرچہ چند کاسمولوجسٹ شاید اتفاق نہ کریں)۔ فزکس کے طویل عرصے سے حل طلب مسائل میں سے ایک کوانٹم گریویٹی ہے۔ کوانٹم گریویٹی کیا ہے؟ یہ سوال فزکس کے دلچسپ ترین سوالات اور مسائل میں سے ہے۔ (جاری ہے) اس کو دیکھنے کیلئے

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

کائنات کیسے شروع ہوئی؟ | Apna Pasrur