بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے

غذائی ماہر ۔ ایڈز، کینسر اور وٹامن

غذائی ماہر ۔ ایڈز، کینسر اور وٹامن
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
غذائی ماہر ۔ ایڈز، کینسر اور وٹامن. پروفیسر پیٹرک ہولفورڈ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے غذائی تھراپسٹ ہیں۔ چالیس کتابوں کے مصنف اور ان کی ہر کتاب انتہائی مقبول ہوئی ہے۔ بیس زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔ ٹی وی اور اخباروں میں آتے رہتے ہیں۔ ان کی باتوں کا بڑا اثر لیا جاتا ہے۔ ان سے لی گئی معلومات شئیر ہوتی ہے۔ ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ تمام کی تمام غلط ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کتاب “بہترین غذا کی نئی بائبل” پڑھنے کا اتفاق ہوا جو پانچ لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو چکی تھی۔ اسے اٹھا کر سب سے پہلے کینسر اور ایڈز کو سرچ کیا۔ اور حسبِ توقع، ان پر بھی مواد مل گیا۔ صفحہ 208 پر لکھا تھا، “ایچ آئی وی کے لئے دی جانے والی دوا اے زی ٹی نقصان دہ ہے۔ اس سے بہتر علاج وٹامن سی سے ہو جاتا ہے”۔ اس پر ہونے والی تحقیق کا ریفرنس بھی دیا تھا۔ (جی، وہی ریفرنس جس کو کوئی بھی نہیں دیکھتا)۔ اس ریفرنس کو دیکھا۔ آن لائن مل گیا۔ ڈاکٹر راکشٹ جڑی والا کا لکھا گیا پیپر تھا۔ سب سے پہلے اس پر اے زی ٹی پر سرچ کیا۔ اس کا اس میں ذکر ہی نہیں تھا۔ یعنی یہ پیپر اس موازنے پر نہیں تھا۔ اس سے آگے دیکھا تو یہ کسی انسان پر کی گئی سٹڈی ہی نہیں تھی۔ اس میں ایک ڈش میں کچھ خلیے لئے گئے تھے، ان پر وٹامن سی ڈالا گیا تھا اور کچھ پیمائشیں کی گئی تھیں۔ زیادہ وٹامن سی کی موجودگی میں سنکٹیا فارمیشن ہو جاتی تھی۔ سب کچھ ٹھیک تھا۔ اچھی سٹڈی تھی۔ اچھی سائنسی تحقیق اور اچھا پیپر جس میں طریقہ اور نتائج واضح طور پر لکھے گئے تھے۔ لیکن اس کو بنیاد بنا کر مصنف نے جو دعویٰ کیا تھا، اس کا کوئی تعلق اس سے نہیں تھا۔ انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو متبادل طریقے سے علاج کرنے والے ان پروفیسر کی کمپنی اس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے امیون سی کی ڈبی 30 پاوٗںڈ میں بیچتی ہے۔ ڈبی پر ان کا مسکراتا چہرہ بھی بنا ہے۔ (بالکل ویسا ہی جو اس مضمون کے ساتھ لگی تصویر میں ہے)۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ “وٹامن ای کے ذریعے ہارٹ اٹیک کے امکان میں 75 فیصد کمی”، “جو وٹامن سی لیتے ہیں، وہ کینسر کے ساتھ بھی چار گنا زیادہ زندگی گزار لیتے ہیں” “وٹامن اے کی مدد سے آٹزم کے اثرات میں کمی” اور ایک لمبی سیریز جس میں اسی طرح کے غیرمعمولی دعوے یا تو بلاریفرنس کے یا اسی طرح اپنے دعوے سے ملتی جلتی کسی سٹڈی کی بنیاد پر کئے گئے تھے۔ 558 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں ٹیکنیکل الفاظ کی ہیرا پھیری سے غذاوٗں اور سپلیمنٹ لینے کے مشوروں سے بھری پڑی تھیں۔ میڈیکل سائنس اور فارماسیوٹیکل اداروں سے خبردار کیا گیا تھا اور ہاں، اتفاق یہ ہے کہ ان کی اپنی کمپنیاں “بائیوکئیر” اور “ہائی نیچر” یہ تمام وٹامن اور سپلیمنٹ بنا کر بیچتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتاب ایک اور طرح کا غیرمعمولی دعویٰ کرتی ہے۔ صفحہ 104 پر لکھا ہے کہ “جدید طریقوں سے اُگنے والے مالٹے اب وٹامن سی سے خالی ہیں”۔ وہ لوگ جو غذائی سپلیمنٹ بیچنے کا کاروبار کرتے ہیں یا جو خودساختہ غذائی ماہرین ہیں، ان کی طرف سے پھیلائی گئی ایک پاپولر غلط فہمی یہ ہے کہ جدید دور میں غذائیت کم ہو رہی ہے۔ حقیقت اس سے اتفاق نہیں کرتی لیکن یہ پراپیگنڈہ ان فوڈ سپلیمنٹس کی فروخت میں بہت معاون ہے۔ کیونکہ اگر غذا سے ٹھیک غذائیت نہیں ملے گی تو پھر ہمیں ان کی گولیوں کا سہارا لینا پڑے گا۔ فوڈ سپلیمنٹ کی اس انڈسٹری کا سائز اب پچاس ارب ڈالر سالانہ سے زیادہ ہو چکا ہے۔ اور دوسری طرف جہاں پر میڈیکل سائنس کو جانچ پڑتال سے گزرنا پڑتا ہے، یہ کہنا کہ “مالٹوں میں وتامن سی ختم ہو گیا ہے” کے لئے کسی پڑتال کی ضرورت نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگ تو ہر قسم کے جھانسے میں آ جاتے ہیں، اس کو سائنسی الفاظ میں بیان کر کے اپنا مال بیچنے والوں کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، جس کے پیچھے کوئی سائنس نہیں۔ ان کی کتابوں سے لئے گئے “نسخے” سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہیں۔ صحتمند رہنے کے لئے کوئی جادوئی نسخہ یا دوائی نہیں۔ متوازن غذا، ورزش اور اچھے لائف سٹائل کا متبادل کوئی نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میڈیکل سائنس آسان نہیں کیونکہ انسانی جسم آسان نہیں۔ اکثر عارضوں کے علاج آسان نہیں۔ ادویات ساز کمپینیوں، صحت کے اداروں، ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی نالائقئ، لالچ، لاپرواہی، سسٹم کی کمزوری، نااہلی وغیرہ کی کہانیاں بے شمار ہیں۔ ان کے طریقوں پر بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے۔ لیکن ان پر چیک رکھنے کے لئے، طریقوں کی پڑتال کرنے کے لئے سسٹم پایا جاتا ہے۔ اور اس کا متبادل؟ مقبول کتابوں والے، متابادل ادویہ بنانے والے، بے بنیاد دعووں کا بزنس کرنے والے پروفیسر پیٹرک ہولفورڈ کی طرح کے بہت سے شعبدہ باز ہیں۔

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab