بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے

کوانٹم فزکس۔ سورج سے سیلفی تک

کوانٹم فزکس۔ سورج سے سیلفی تک
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
کوانٹم فزکس۔ سورج سے سیلفی تک. کوانٹم فزکس کائنات کی سب سے چھوٹے سکیل کی وضاحت کرتی ہے۔ اگر ہم چھوٹی سے چھوٹی چیزوں کو دیکھتے جائیں، خلیوں تک پہنچ جائیں اس کے بعد مالیکول تک، پھر ایٹم تک اور پھر ان چیزوں سے جن سے ایٹم بنے ہیں یعنی پروٹون، نیوٹرون اور الیکٹران۔ یہاں پر کوانٹم اثرات واضح تر ہوتے جائیں گے۔ کوانٹم فزکس سے ہمیں پتا لگتا ہے کہ یہ سب کیسے کام کرتے ہیں، روشنی کے ساتھ کیسے انٹرایکٹ کرتے ہیں۔ یہ اس کائنات کے سب سے بنیادی اصول ہیں۔ لیکن اس سکیل پر مظاہر ہماری سمجھ کے مطابق خاصے عجیب ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے چونکہ چھوٹے سکیل کے مظاہر ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ نہیں، اس لئے یہ ہمارے عام وجدان کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔ ایک نظر اس سکیل کے چند مظاہر پر۔ موج اور ذرے کا دہرا پن پروٹون، نیوٹرون، الیکٹرون، ایٹم کیسے ہیں؟ ویسے بالکل بھی نہیں، جیسی کوئی بھی چیز ہمارے مشاہدے میں کبھی آئی ہو۔ اس لئے استعارے اور مثالیں ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ اچھلتی گیندوں کی طرح؟ ہاں لیکن کبھی ان کو پھیلی ہوئی لہروں کی طرح ٹریٹ کرنا پڑتا ہے۔ (اس لئے نہیں کہ یہ حالت بدل لیتے ہیں، بلکہ اس لئے کہ یہ ہیں ہی ایسے)۔ تصور کریں کہ آپ ایک گیند کو ایک پانی کے تالاب میں پھینک رہے ہیں۔ گیند غائب ہو جاتی ہے اور آپ تہہ پر لہریں بنی دیکھتے ہیں۔ اس لہر میں سے ایک حصہ پانی میں گڑی ایک شاخ سے ٹکراتا ہے اور ساتھ ہی تمام کی تمام لہریں غائب ہو جاتی ہیں۔ اس شاخ کے قریب سے ایک گیند واپس نکل آتی ہے۔ سوچنے میں کچھ عجیب لگے، لیکن سب ایٹامک سکیل میں یہی ہر وقت ہو رہا ہے۔ کوانٹم ٹنلنگ فرض کیجئے کہ آپ ایک کھڑکی پر گیند کو ٹکرا رہے ہیں۔ گیند کو پھینکا، وہ اچھل کو واپس آئی، آپ نے پکڑ لیا۔ پھینکا، اچھلی، پکڑ لیا۔ پھینکا، اچھلی، پکڑ لیا۔۔۔۔ پھینکا اور وہ کھڑکی کی دوسری طرف نکل گئی۔ اس نے کھڑکی کو توڑا نہیں، اس کو کچھ بھی نہیں کہا، بس دوسری طرف پہنچ گئی اور آپ اس کو کھڑکی سے دوسری طرف اچھلتا اور دور جاتا دیکھ رہے ہیں۔ یہ خواہ جتنا بھی حیرت انگیز لگے، سب ایٹامک سکیل پر نہ صرف یہ ہوتا رہتا ہے بلکہ یہ نہ ہوتا تو ہم بھی نہ ہوتے کیونکہ سورج روشن نہ ہو سکتا۔ سورج میں توانائی نیوکلئیر فیوژن کا نتیجہ ہے۔ جب دو ہائیڈروجن ایٹم ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں تو ٹپہ کھا کر پلٹ جاتے ہیں۔ اگر ٹنلنگ کا مظہر نہ ہوتا تو یہ ہمیشہ ہی پلٹ جاتے، کبھی بھی نہ مل پاتے اور کچھ بھی نہ ہوتا، لیکن کئی بار یہ ٹنل کر کے ایک دوسرے کے ساتھ ضم ہو جاتے ہیں۔ ایک نیوکلئیس بنا لیتے ہیں۔ نکلنے والی توانائی سورج کی روشنی ہے۔ اس کے بغیر تاریک کائنات ہوتی۔ اسی طرح دوسری طرف پودے جب اس سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کرتے ہیں تو فوٹوسنتھیسز میں اس مظہر کا استعمال ہوتا ہے۔ فوٹوسنتھیسز کے بغیر نہ پودے ہوتے اور نہ ہی جانور۔ سپرپوزیشن اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی چیز بیک وقت مخالف کام رہی ہو۔ مثلا، آپ ایک وقت میں ایک سمت میں گھوم سکتے ہیں یا پھر اس کی مخالف سمت میں۔ ایک ہی وقت میں دونوں سمتوں میں نہیں۔ یہ بھی تصور کرنا محال ہے لیکن سب ایٹامک پارٹیکل ہر وقت اس حالت میں رہتے ہیں۔ اور ویسے، ہم بھی ایسا کر سکتے ہیں یا یوں کہہ لیں ہمارے اندر کے پارٹیکل ایسا کرتے رہتے ہیں۔ ایک ایم آر آئی مشین اسی اصول کے تحت کام کرتی ہے۔ یہ جسم کے ہائیڈروجن کے ایٹموں کو بیک وقت دونوں طرف سپین کرواتی ہے۔ اسی سپرپوزیشن کی وجہ سے ہم دوسروں کے جسم کے اندر جھانک لیتے ہیں۔ اور کوانٹم فزکس کا فائدہ ہم صرف ایم آر آئی مشین میں ہی نہیں اٹھاتے۔ بہت سی ٹیکنالوجیز اسی بنیاد پر ہیں۔ سلیکون سے بننے والے سلیکون چپ دنیا کی ہر کمپیوٹنگ مشین میں ہیں۔ دنیا کا کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر اس بنیاد پر ہے اور یہ کوانٹم فزکس کی سمجھ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ اسی طرح لیزر، نیوکلئیر پاور پلانٹس کی بنیاد بھی کوانٹم فزکس پر ہے۔ یہاں پر ایک اور بات جو دلچسپ ہے، وہ یہ کہ ایسی فزکس جو اس قدر ایبسٹریکٹ لگتی ہے اور روزمرہ کے مشاہدے سے اس قدر مختلف ہے، ہمارے اپنے اندر بھی ہر وقت جاری ہے کیونکہ ہم بھی بالآخر کوانٹم میٹیریل سے بنے ہیں۔ کچھ دہائیوں تک اس میں ہونے والی دریافتوں کو قبول کرنے پر بھی کچھ مزاحمت رہی۔ شواہد اکٹھے ہوتے ہوتے کوانٹم بائیولوجی بھی اکیسویں صدی میں مین سٹریم سائنس کا حصہ بن گئی۔ ابتدائی مزاحمت کی وجہ ہماری اپنی انا رہی لیکن عجیب لگنا ہمارے اپنے ذہن کا مسئلہ ہے۔ زندگی فزکس کی ہر خاصیت سے فائدہ اٹھاتی رہی ہے، ہمارا سمجھ آنا یا نہ آنا اس کے لئے رکاوٹ نہیں رہا۔ کوانٹم فزکس اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ ذہن کا ڈیزائن زندہ رہنے کے لئے فائن ٹیونڈ ہے، نہ کہ دنیا کو سمجھنے کے لئے۔ شاید آپ نے سنا ہو کہ “دنیا میں کوئی کوانٹم فزکس کو نہیں سمجھتا”۔ ایسا نہیں۔ ہم نہ صرف اس کو سمجھتے ہیں بلکہ اس کی بنیاد پر بڑے عرصے سے ٹیکنالوجیز ڈویلپ کر رہے ہیں۔ اس فقرے کا مطلب یہ ہے کہ جب ہم ان مظاہر کا تصور اپنے ذہن میں بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ کام کرنا ہمارے لئے ناممکن سا ہو جاتا ہے۔ لیکن جب ہم اس کو ریاضی کی زبان میں بیان کرتے ہیں تو بہت آسانی سے اس سب مظاہر کی اور ان سے نکلنے والے نتائج پیشگوئی کی جا سکتی ہے اور اس کی بنیاد پر ہر طرح کی چیز بنائی جا سکتی ہے۔ کوانٹم فزکس سائنس کی کامیاب ترین تھیوری ہے۔ جب آپ ایک سیلفی کھینچ کر اپنے کسی دوست کو بھیج رہے ہیں تو کائنات کے ان پرسرار لگنے والے مظاہر کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ یعنی آپ کا یہ ہنستا مسکراتا، خوبصورت اور دلکش چہرہ تمام دنیا کے ساتھ شئیر کرنے کے پیچھے بھی کوانٹم فزکس کارفرما ہے۔

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab