پاکستانی انجینئرز کے لیے جرمنی میں ملازمت کے سنہری مواقع

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای) کے مطابق پاکستانی انجینئرز بھی مطلوبہ اہلیت اور ویزا شرائط پوری کرکے جرمنی میں ملازمت اور قیام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
- جرمنی دنیا بھر میں انجینئرنگ کی مہارت اور اعلیٰ معیار کی مشینری، صنعتی پلانٹس، الیکٹرو ٹیکنیکل مصنوعات اور گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا۔
- ملک میں صنعتی شعبے کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مسلسل انضمام کے نتیجے میں انجینئرنگ کے ماہرین کے لیے روزگار کے نئے شعبے اور کاروباری مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : جرمنی میں انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ غیر ملکی ماہرین، بالخصوص اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار انجینئرز کے لیے ملازمت کے وسیع مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای او ای) کے مطابق پاکستانی انجینئرز بھی مطلوبہ اہلیت اور ویزا شرائط پوری کرکے جرمنی میں ملازمت اور قیام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
جرمنی دنیا بھر میں انجینئرنگ کی مہارت اور اعلیٰ معیار کی مشینری، صنعتی پلانٹس، الیکٹرو ٹیکنیکل مصنوعات اور گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا۔
ملک میں صنعتی شعبے کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مسلسل انضمام کے نتیجے میں انجینئرنگ کے ماہرین کے لیے روزگار کے نئے شعبے اور کاروباری مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
سرکاری معلومات کے مطابق جرمنی میں اس وقت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں قابلِ ذکر تعداد میں آسامیاں موجود ہیں، جن میں متعدد عہدے اعلیٰ سطح کی مہارت اور تجربے کے متقاضی ہیں۔
اس کے علاوہ آٹومیشن ٹیکنالوجی، تعمیراتی منصوبہ بندی، آرکیٹیکچر اور آٹو موٹیو انڈسٹری میں بھی انجینئرز کی طلب موجود۔
بی ای او ای کے مطابق آٹو موٹیو شعبے میں الیکٹرک گاڑیوں اور خودکار ڈرائیونگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کے باعث انجینئرنگ کے ماہرین کے لیے روزگار کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔
اسی طرح قابلِ تجدید توانائی، ماحولیاتی تحفظ اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بھی ماہر انجینئرز کی ضرورت بڑھ رہی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











