اتوار، 1 نومبر 2026ء21 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایف بی آر کو پہلے چار ماہ میں 129 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامناپاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرتتعلیم کے لیے بیرونِ ملک جانے والے ان 5 دھوکوں سے ہوشیار رہیں!!طلبہ بیرون ملک بینک اکاؤنٹ کیسے کھلوائیں؟ہم پر سب سے بڑی ذمے داری انصاف کرنا اور اللہ کو راضی رکھنا ہے: محسن نقویپاکستانی فلموں کے لیے سدا بہار نغمات تخلیق کرنے والے تنویر نقوی کا تذکرہقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشنلاہور: بیکری کے کارخانے میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمیبھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا مطالبہسیالکوٹ پولیس: تھانہ صدر پسرور پولیس ٹیم نے دوران کاروائی تین ملزمان پسٹل 30 بور اورایف بی آر کو پہلے چار ماہ میں 129 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامناپاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرتتعلیم کے لیے بیرونِ ملک جانے والے ان 5 دھوکوں سے ہوشیار رہیں!!طلبہ بیرون ملک بینک اکاؤنٹ کیسے کھلوائیں؟ہم پر سب سے بڑی ذمے داری انصاف کرنا اور اللہ کو راضی رکھنا ہے: محسن نقویپاکستانی فلموں کے لیے سدا بہار نغمات تخلیق کرنے والے تنویر نقوی کا تذکرہقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشنلاہور: بیکری کے کارخانے میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمیبھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا مطالبہسیالکوٹ پولیس: تھانہ صدر پسرور پولیس ٹیم نے دوران کاروائی تین ملزمان پسٹل 30 بور اورایف بی آر کو پہلے چار ماہ میں 129 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامناپاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرتتعلیم کے لیے بیرونِ ملک جانے والے ان 5 دھوکوں سے ہوشیار رہیں!!طلبہ بیرون ملک بینک اکاؤنٹ کیسے کھلوائیں؟ہم پر سب سے بڑی ذمے داری انصاف کرنا اور اللہ کو راضی رکھنا ہے: محسن نقویپاکستانی فلموں کے لیے سدا بہار نغمات تخلیق کرنے والے تنویر نقوی کا تذکرہقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشنلاہور: بیکری کے کارخانے میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمیبھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا مطالبہسیالکوٹ پولیس: تھانہ صدر پسرور پولیس ٹیم نے دوران کاروائی تین ملزمان پسٹل 30 بور اورایف بی آر کو پہلے چار ماہ میں 129 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامناپاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرتتعلیم کے لیے بیرونِ ملک جانے والے ان 5 دھوکوں سے ہوشیار رہیں!!طلبہ بیرون ملک بینک اکاؤنٹ کیسے کھلوائیں؟ہم پر سب سے بڑی ذمے داری انصاف کرنا اور اللہ کو راضی رکھنا ہے: محسن نقویپاکستانی فلموں کے لیے سدا بہار نغمات تخلیق کرنے والے تنویر نقوی کا تذکرہقلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشنلاہور: بیکری کے کارخانے میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمیبھارتی پنجاب اسمبلی کا کرتارپور راہداری فوری کھولنے کا مطالبہسیالکوٹ پولیس: تھانہ صدر پسرور پولیس ٹیم نے دوران کاروائی تین ملزمان پسٹل 30 بور اور
پاکستان1 گھنٹے پہلے•1 نومبر 2026•وقت اشاعت: رات 8:32
🇬🇧 English

پاکستانی فلموں کے لیے سدا بہار نغمات تخلیق کرنے والے تنویر نقوی کا تذکرہ

پاکستانی فلموں کے لیے سدا بہار نغمات تخلیق کرنے والے تنویر نقوی کا تذکرہ
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • ‘آواز دے کہاں ہے دنیا میری جواں ہے…’ یہ وہ نغمہ ہے جو سرحد پار بھی مقبول ہوا اور آج بھی ہماری سماعتوں میں رس گھول رہا۔
  • تقسیمِ ہند سے قبل 1946ء میں معروف ہدایت کار محبوب اور موسیقار نوشاد علی کی مشہور نغماتی فلم انمول گھڑی ریلیز ہوئی تھی جس کے بیشتر گیتوں کے شاعر تنویر نقوی تھے۔
  • گیت نگار تنویر نقوی کا تعلق لاہور سے تھا۔

اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): تنویر نقوی پاکستانی فلم انڈسٹری کے کام یاب گیت نگار تھے جن کو غزل گو شاعر کی حیثیت سے بھی اردو ادب میں پہچانا جاتا ہے۔ کئی سدا بہار فلمی نغمات کے خالق تنویر نقوی تقسیمِ ہند سے پہلے ہی انڈسٹری سے وابستہ ہوچکے تھے۔ یہ سلسلہ قیامِ پاکستان کے بعد بھی جاری رہا اور تنویر نقوی نے اردو اور پنجابی زبانوں میں کئی یادگار اور بے مثال گیت تخلیق کیے۔

‘آواز دے کہاں ہے دنیا میری جواں ہے…’ یہ وہ نغمہ ہے جو سرحد پار بھی مقبول ہوا اور آج بھی ہماری سماعتوں میں رس گھول رہا ہے۔ یکم نومبر 1972ء کو تنویر نقوی انتقال کرگئے تھے۔ آج ان کی برسی۔

تقسیمِ ہند سے قبل 1946ء میں معروف ہدایت کار محبوب اور موسیقار نوشاد علی کی مشہور نغماتی فلم انمول گھڑی ریلیز ہوئی تھی جس کے بیشتر گیتوں کے شاعر تنویر نقوی تھے۔ اس فلم کا مقبول ترین نغمہ میڈم نور جہاں اور سریندر کی آواز میں‌ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بول ہم اوپر نقل کرچکے ہیں۔

گیت نگار تنویر نقوی کا تعلق لاہور سے تھا۔ وہ 6 فروری 1919ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید خورشید علی تھا۔ فلمی دنیا میں انھیں تنویر نقوی کے نام سے شہرت ملی۔ 15 سال کی عمر میں‌ تنویر نقوی نے شاعری کا آغاز کیا۔ 1938ء میں تنویر نقوی فلم ‘شاعر’ کے لیے بھی گیت لکھ چکے تھے۔ اس زمانے میں بمبئی فلمی صنعت کا مرکز تھا اور تنویر نقوی نے وہاں تقریباً آٹھ سال بحیثیت گیت نگار کام کیا۔

تنویر نقوی ایک علمی و ادبی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ اُن کے بڑے بھائی بھی شاعر تھے اور نوا نقوی کے نام سے مشہور تھے۔ تنویر نقوی کا 1940ء میں پہلا شعری مجموعہ سنہرے سپنے کے نام سے شائع ہوا۔ قیامِ‌ پاکستان کے بعد تنویر نقوی کی پہلی فلم ‘تیری یاد’ تھی۔ تنویر نقوی نے 1959ء میں بننے والی فلم ‘کوئل’ کے گیت لکھ کر خوب شہرت پائی۔ یہ گیت تقسیم سے قبل اور پاکستان میں آنکھ کھولنے والی دو نسلوں کے لیے ہمیشہ باعثِ کشش رہے ہیں اور ان گیتوں نے اپنے وقت میں مقبولیت کے گویا ہفت آسمان طے کیے۔ ان میں‌ ‘رم جھم رم جھم پڑے پھوار’ ، ‘مہکی فضائیں، گاتی ہوائیں، تیرے لیے ہیں…. اور ‘دل کا دِیا جلایا میں نے دل کا دیا جلایا….’ شامل ہیں۔ 1960ء میں فلم ‘ایاز’ میں تنویر نقوی کا تحریر کردہ گیت ‘رقص میں ہے سارا جہاں…’ شامل تھا اور یہ بھی اپنے وقت کا مقبول ترین گیت ثابت ہوا۔ بعد کے برسوں میں فلم ‘انار کلی’ کے گیت کہاں تک سنو گے کہاں تک سناﺅں… یا جلتے ہیں ارمان میرا دل روتا ہے… اور کئی دوسرے نغمات نے دھوم مچا دی۔ تنویر نقوی ایک بہترین شاعر اور باکمال نغمہ نگار تسلیم کیے گئے۔ انھیں فلم اور ادب کی دنیا کے متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ انھیں تین نگار ایوارڈ بھی دیے گئے۔

جنگِ ستمبر (1965ء) کا یہ نغمہ ‘رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو….’ اور شوخی و جذبات سے بھرا ہوا یہ گیت ‘چھٹی ذرا سیاں جی کے نام لکھ دے…’ کس نے نہیں‌ سنا۔ یہ بھی تنویر نقوی کے لکھے ہوئے نغمات ہیں جو لازوال ثابت ہوئے۔ ایک زمانہ تھا جب فلمی کہانیوں میں ضرورت کے مطابق قوالی اور حمد و نعت بھی شامل کی جاتی تھی۔ تنویر نقوی کا نعتیہ کلام بھی پاکستانی فلموں میں شامل کیا گیا۔ ‘نورِ اسلام’ ایک کام یاب ترین فلم تھی جس میں یہ بے حد خوب صورت نعتیہ کلام بھی شامل تھا: شاہِ مدینہ، یثرب کے والی، سارے نبی تیرے در کے سوالی۔ یہ وہ کلام تھا جسے بعد میں اور آج بھی مذہبی مجالس، محفلِ نعت وغیرہ میں پڑھا جاتا ہے۔ گلی گلی سوالی بن کر پھرنے والے باآوازِ بلند یہ نعت پڑھ کر لوگوں سے نذرانے وصول کرتے ہیں۔ تاہم یہ بھی مشہور ہے کہ یہ نعت نعیم ہاشمی کی تخلیق تھی۔ کہا جاتا ہے کہ نعیم ہاشمی نے چونکہ اسی فلم میں ایک کردار بھی ادا کیا تھا اس لیے فلم میں اس نعت کا کریڈٹ ان کو نہیں دیا گیا اور فلم کے نغمہ نگار تنویر نقوی تھے، اس لیے یہی سمجھا کیا گیا کہ نعت بھی تنویر نقوی نے لکھی ہوگی۔ فلم ‘نورِ اسلام’ 1957ء میں‌ یکم نومبر ہی کو نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اور یہی تنویر نقوی کی تاریخِ وفات بھی۔

بحیثیت شاعر تنویر نقوی نے مختلف اصنافِ سخن میں‌ طبع آزمائی کی اور غزلوں کے علاوہ ان کے قطعات اور حمدیہ و نعتیہ کلام بھی ان کے شعری مجموعوں میں شامل۔

⚖️ قانونی و صحافتی ماخذ، مصدقہ ریکارڈ و ڈس کلیمر پڑھیں ▼
📰 باضابطہ ماخذ و تصدیق: اے آر وائی نیوز قومی صحافتی و دستاویزی ریکارڈ

قانونی و ادارتی وضاحت (Disclaimer): یہ رپورٹ ملکی ضوابط (PECA 2016 / PEMRA) کے تحت معتبر قومی خبر رساں ادارے اے آر وائی نیوز کے جاری کردہ حقائق کی روشنی میں عوامی آگاہی کے لیے شائع کی گئی ہے۔ خبر کے تمام اصل صحافتی و دستاویزی ماخذ کا ریکارڈ ادارے کے پاس محفوظ ہے۔

اپنا پسرور ویب ڈیسک: یہ رپورٹ مصدقہ صحافتی و ادارتی ذرائع کی روشنی میں قارئین کے لیے شائع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
1 نومبر 2026•2 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

قلعہ سوبھا سنگھ (احمد آباد): سکھ عہد کی فصیل، قلعہ اور تاریخی ریلوے جنکشن

اٹھارویں صدی کے آخری عشرے میں سردار سوبھا سنگھ کنہیا کے تعمیر کردہ تاریخی قلعے اور 1915ء کے برطانوی ریلوے جنکشن کی مستند تاریخی داستان۔

1 نومبر 2026•11 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

1965ء معرکۂ چونڈہ: دوسری جنگِ عظیم کے بعد دنیا کی سب سے بڑی ٹینکوں کی جنگ

8 ستمبر سے 22 ستمبر 1965ء تک لڑی جانے والی تاریخ ساز جنگ، جس میں پسرور کے قصبے چونڈہ میں پاکستان کے 135 ٹینکوں نے بھارت کے 600 ٹینکوں کے غرور کو خاک میں ملا کر اسے ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا۔

1 نومبر 2026•17 گھنٹے پہلے•وقاص احمد

سیالکوٹ پولیس کی خصوصی سہولت: موبائل پولیس اسٹیشن وین پر عوام کی دہلیز پر جرائم کی رپورٹ اور بلا معاوضہ اندراجِ درخواست

سیالکوٹ پولیس اور پولیس خدمت مرکز کی جانب سے عوام کی دہلیز پر موبائل پولیس اسٹیشن وین سروس فعال کر دی گئی ہے۔ شہری اب اپنے قریبی مقام پر بغیر کسی فیس کے جرائم کی رپورٹ اور تحریری درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، جبکہ عملہ درخواست لکھنے میں بھی مکمل معاونت فراہم کرے گا۔