ایف بی آر کو پہلے چار ماہ میں 129 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- حکام کے مطابق جون 2027 تک 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر ہے، جس کے حصول کے لیے ایف بی آر کو 17 فیصد شرح نمو درکار ہوگی۔
- ذرائع کے مطابق اکتوبر میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ایک ہزار 2 ارب روپے رہیں، جبکہ 31 اکتوبر کے آخری روز ٹیکس وصولیوں میں 27 ارب روپے کا اضافہ ہو سکا۔
- دوسری جانب ریٹیلرز فکسڈ ٹیکس اسکیم بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): ذرائع کے مطابق جولائی تا اکتوبر ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 4 ہزار 88 ارب 20 کروڑ روپے رہیں، جبکہ اس عرصے کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4 ہزار 217 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکام کے مطابق جون 2027 تک 15 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر ہے، جس کے حصول کے لیے ایف بی آر کو 17 فیصد شرح نمو درکار ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اکتوبر میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ایک ہزار 2 ارب روپے رہیں، جبکہ 31 اکتوبر کے آخری روز ٹیکس وصولیوں میں 27 ارب روپے کا اضافہ ہو سکا۔ ایف بی آر نے 31 اکتوبر تک 76 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کیے۔
دوسری جانب ریٹیلرز فکسڈ ٹیکس اسکیم بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکی۔ حکام کے مطابق 36 لاکھ ممکنہ نان فائلر خوردہ فروشوں میں سے صرف 1750 نے اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرائی، جبکہ صرف 220 نئے ٹیکس دہندگان نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ریٹیلرز سکیم کے تحت 50 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا تھا۔
حکام کے مطابق ایف بی آر نے نان فائلرز کے خلاف جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے۔ نان فائلرز کو پہلے ماہ 10 ہزار روپے، دوسرے ماہ 25 ہزار روپے اور تیسرے ماہ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا سکے۔
ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے خوردہ فروشوں کے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اختیار بھی ایف بی آر کو حاصل۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











