حکومتی اقدامات سے کاٹن اسٹیک ہولڈرز کی مایوسی بڑھ گئی،کاٹن جنرز فورم

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس کے برعکس بھارت نے اپنی کاٹن ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے روئی کی ڈیوٹی فری درآمدات کی مدت 31دسمبر تک بڑھا دی ہے، چین نے حیران کن طور پر امریکا سے بڑے پیمانے پر روئی کی درآمدات کا آغاز کردیا۔
- چیئرمین کاٹن جنرز فورم نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں آج کل پاکستان میں کپاس کی بحالی کے لئے چند اقدامات کرنے جا رہی ہے جس میں اپٹما کی سربراہی میں ایک کاٹن بورڈ کا قیام۔
- انہوں نے بتایا کہ چین سے اصل نرخوں سے کم قیمت پر کروڑوں میٹر فیبرکس۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ پاور ٹیرف اور مارک اپ کی شرحوں میں اضافے، برآمد کنندگان کی بجائے درآمد کنندگان کے لئے غیر معمولی رعایتوں اور کراپ زوننگ قوانین پر عمل درآمد کے فقدان کے باعث کاٹن اسٹیک ہولڈرز کی مایوسی بڑھ گئی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس کے برعکس بھارت نے اپنی کاٹن ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے روئی کی ڈیوٹی فری درآمدات کی مدت 31دسمبر تک بڑھا دی ہے، چین نے حیران کن طور پر امریکا سے بڑے پیمانے پر روئی کی درآمدات کا آغاز کردیا۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں آج کل پاکستان میں کپاس کی بحالی کے لئے چند اقدامات کرنے جا رہی ہے جس میں اپٹما کی سربراہی میں ایک کاٹن بورڈ کا قیام اور کاٹن سیڈ کی درآمد میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں لیکن پاکستان میں کپاس کی تباہی میں سب سے بڑی وجہ کاٹن زونز میں گنے کی کاشت اور یہاں نئی شوگر ملز کے قیام پر پابندی کے اقدامات نظر نہ آنا ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چین سے اصل نرخوں سے کم قیمت پر کروڑوں میٹر فیبرکس اور لاکھوں ٹن سوتی دھاگے کی مبینہ درآمدات کے باعث مقامی ٹیکسٹائل سیکٹر کے غیر معمولی معاشی بحران میں مبتلا ہونے سے نیشنل ٹیرف کمیشن نے پانچ بڑی ٹیکسٹائل کی شکایات کو درست قرار دیتے ہوئے اس اسکینڈل کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے متاثرہ تمام ٹیکسٹائل ملز سے اپنی شکایات این ٹی سی کے پاس درج کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











