بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار

جغرافیہ کی طاقت (47) ۔ ترکیہ ۔ پانی

جغرافیہ کی طاقت (47) ۔ ترکیہ ۔ پانی
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
جغرافیہ کی طاقت (47) ۔ ترکیہ ۔ پانی. ترکیہ کی آبادی ساڑھے آٹھ کروڑ ہے۔ اس کا نصفر گریٹر استنبول کے علاقے میں یا تنگ ساحلی میدان میں رہتا ہے۔ اس کے اندرونی علاقے میں سنگلاخ پہاڑ ہیں جن میں سے کئی تین ہزار میٹر سے بلند ہیں جن میں سب سے اونچی چوٹی ارارات کی ہے۔ اس میں بکھری آبادی دیہی ہے اور یہ غریب علاقے ہیں۔ یہاں ترقیاتی کام دشوار ہیں اور اس آبادی کو باقی ملک میں integrate کرنا ایک چیلنج رہا ہے۔ لیکن اس کے مشرق میں پانی ہے اور بہت سا پانی ہے۔ دریائے فرات کا 90 فیصد اور دجلہ کا 45 فیصد اناطولیہ کی پہاڑیوں سے شروع ہوتا ہے۔ فرات بہتا ہوا سیریا اور عراق پہنچتا ہے۔ دجلہ کے ساتھ ساتھ بہتا ہے ارو یہ دونوں جنوبی عراق میں جا کر مل جاتے ہیں۔ اور اس علاقے کی زرخیز زمین دنیا کی قدیم ترین تہذیب کا گہوارہ تھی۔ دونوں دریا، اور خاص طور پر فرات، چھ کروڑ لوگوں کے لئے پانی، خوراک اور توانائی کے لئے اہمیت رکھتے ہیں اور اس نلکے پر ترکی کا ہاتھ ہے۔ ترکی نے دونوں دریاؤں پر 1960 کی دہائی میں ڈیم بنانے شروع کئے تھے۔ اس سے نیچے کے ممالک کو مسئلہ ہوا اور تعلقات خراب ہوئے اور یہ مسائل ابھی تک برقرار ہیں۔ سینکڑوں ڈیم بنائے جا چکے ہیں۔ ان میں اتاترک ڈیم دنیا کے بڑے ڈیموں میں سے ہے۔ 1975 میں عراق، سیریا اور ترکی جنگ کے دہانے پر تھے۔ 1989 میں سیریا کے جنگی طیاروں نے ترک طیارے کو مار گرایا جو علاقے کی نگرانی کر رہا تھا۔ اس سے اگلے سال عراق نے ترکی پر بمباری کی دھمکی دی جب اس نے تعمیر کے دوران کچھ دیر کے لئے پانی روکنا تھا۔ اس وقت کے ترک صدر ترگت اوزال کا کہنا تھا۔ “ہم ان عربوں کو نہیں بتاتے کہ یہ اپنے تیل کے ساتھ کیا کریں۔ اسی طرح یہ ہمارا حق ہے کہ ہم اپنے پانی کے ساتھ کیا کریں۔ انہیں چاہیے کہ منہ بند رکھیں”۔ ان ممالک نے آپس میں معاہدوں کو تسلیم کر لیا ہے جن میں ترکیہ دریاؤں سے بجلی بنا سکتا ہے جبکہ پانی کا بہاؤ عراق اور سیرا کے لئے ہے لیکن پانی پر جنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پانی کے معاہدے وہ جگہ ہیں جہاں پر ترکیہ کے دو داخلی چیلنج آتے ہیں۔ ترکیہ کے “جنوب مشرقی اناطولیہ پراجیکٹ” کا ایک حصہ نئے ڈیموں کی تعمیر ہے۔ اس سے روزگار ملنا، توانائی کی ضروریات کا پورا ہونا اور آبپاشی کے نظام کی بہتری علاقے کی معیشت بہتر کرے گی۔ لیکن ان کے ہیڈواٹر جہاں پر ہیں، یہ کرد اکثریتی علاقے ہیں اور وقتا فوقتا بغاوتیں اٹھتی رہتی ہیں۔ ترک جب سیریا کے ساتھ بات کرتے ہیں تو پانی کا بہاؤ جاری رکھنے کی ایک شرط سیریا کی طرف کے کرد علیحدگی پسندوں کو دبانا بھی شامل ہوتا ہے۔ کچھ ڈیم ایسے ہیں جو کہ مسلح کرد گروپوں کی صلاحیت کند کرنے کے کام بھی آتے ہیں۔ یہ گروپ جن وادیوں کو راستے کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں انہیں زیرِآب کر دیا گیا ہے۔ اور علاقے کو شمالا جنوبا کاٹ کر گوریلا گروپس کی نقل و حرکت کو اس طریقے سے توڑا گیا ہے۔ جبکہ اس کے جواب میں کرد گوریلا گروپ PKK ڈیموں پر حملہ کرتا ہے۔ گاڑیوں کو آگ لگائی جاتی ہے اور دھماکے کئے جاتے ہیں اور مزدوروں کو اٹھا لیا جاتا ہے۔ کئی پراجیکٹ ایسے ہیں جہاں پر مزدوروں کی چوکیداری ترک فوج کرتی ہے۔ کرد آبادی ڈیڑھ کروڑ ہے۔ زیادہ تر ملک کے مشرقی حصہ میں رہتے ہیں جو ایران، عراق اور سیریا کی سرحد پر ہے۔ لیکن ترک کرد 1960 کی دہائی میں شہری علاقوں میں آنے لگے تھے۔ استنبول میں بیس لاکھ کرد رہائش پذیر ہیں۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

جغرافیہ کی طاقت (47) ۔ ترکیہ ۔ پانی | Apna Pasrur