بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے
تنہاپسند عناصر (5)
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
تنہاپسند عناصر (5). رامسے اور ریلے نے ہوا میں ایک نئی گیس (آرگون) دریافت کی تھی جس نے کیمسٹری میں تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ اور رامسے کی ایک اور دریافت نے اس تنازعے کو مزید گمبھیر بنا دیا۔ چند سال قبل، ایک ناتجربہ کار جیولوجسٹ یورینیم کی کچ دھات کے ساتھ کام کر رہے تھے اور انہوں نے اس سے گیس کے چھوٹے سے بلبلے امڈتے دیکھے تھے۔ یہ گیس کسی بھی چیز کے ساتھ ری ایکشن نہیں کرتی تھی۔ اسے نائیٹروجن کہہ کر انہوں نے یہ بات ختم کر دی تھی۔ لیکن آرگون کے قصے کی وجہ سے رامسے کے ایک دوست نے اس واقعے کی انہیں خبر کر دی۔ رامسے نے خود اس گیس کو اکٹھا کیا اور اس کی تصدیق کی کہ یہ کسی سے بھی ری ایکشن نہیں دیتی۔ اور ان چیزوں سے بھی نہیں جن سے نائیٹروجن ری ایکشن دیتی ہے۔ رامسے نے اس پر بس نہیں کی۔ انہوں نے اس کے بعد یہ دکھایا کہ اس گیس کا وزن آرگون سے بہت کم ہے۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ رامسے نے ایک اور عنصر دریافت کر لیا تھا! اس کا نام انہوں نے کرپٹون رکھا (یونانی زبان میں کرپٹوس کا مطلب پوشیدہ کے ہیں)۔ لیکن جب انہوں نے اس کا نمونہ ایک اور سائنسدان کو تصدیق کے لئے بھیجا تو ایک اور حیران کن خبر ان کا انتظار کر رہی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماہرِ فلکیات نے 1860 کی دہائی میں دھوپ کا تجزیہ کرنے کے لئے اس کو رنگوں میں الگ کیا تھا۔ رنگوں کی اس دھنک میں انہیں کئی بار زرد، سبز اور سرخ کی عجیب دھاریاں ملتی تھی۔ اس پر انہوں نے اس کی وجہ ایک پرسرار عنصر کو قرار دیا تھا۔ رامسے کے نئی گیس کو جب گرم کیا جاتا تھا تو وہ بالکل یہی رنگ پیدا کرتی تھی! رامسے نے سورج کے عنصر کو زمین پر دریافت کر لیا تھا۔ چونکہ سائنسدان اس کا نام پہلے ہی رکھ چکے تھے تو اس کو ہیلیئم کہا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیریوڈک ٹیبل کا مسئلہ گمبھیر ہو گیا تھا۔ اب اس میں دو عجیب عناصر ٹپک پڑے تھے۔ چند بہادروں نے تجویز کیا کہ ٹیبل میں ان کی جگہ بنانے کے لئے ایک نئے کالم کا اضافہ کیا جائے۔ سینکڑوں سائنسدانوں نے اس ٹیبل کی نوک پلک سنوارنے کے لئے لاکھوں گھنٹے خرچ کئے تھے۔ اور یہ کیمسٹری کی سب سے اہم ایجاد تھی۔ اب ان دو سائنسدانوں کی وجہ سے سب کچھ آگے پیچھے کر کے نئے کالم کا اضافہ کیا جائے؟ رامسے کو اس نئے کالم کا آئیڈیا پسند آیا۔ اس کا مطلب یہ ہوتا کہ ایسی مزید تنہاپسند گیسیں موجود ہو سکتی تھیں۔ اپنے اس اندازے کو جانچنے کے لئے انہوں نے 1898 میں ہوا کے 1600 لٹر لئے۔ اس میں سے آکسیجن، نائیٹروجن، بخارات وغیرہ سب کچھ نکال دیا اور صرف وہ گیسیں بچ گئیں جو کسی سے ری ایکشن نہیں دیتی تھیں۔ انہوں نے ان کو ٹھنڈا کیا، یہاں تک کہ سب کچھ مائع بن گیا۔ انہیں معلوم تھا کہ اس میں سب سے زیادہ آرگون ہے۔ لیکن کیا کچھ اور بھی تھا؟ اس کو پکڑنے کا طریقہ اس کو دھیرے دھیرے گرم کرنے کا تھا۔ مائع میں سے مختلف گیسیں اپنے اپنے درجہ حرارت پر ابلتی ہیں۔ اور اس سست رفتاری سے رینگتے ہوئے تجربے میں تین نئے گیسیں آشکار کر دیں۔ ایک کے لئے انہوں نے کرپٹون کا لفظ دوبارہ استعمال کر لیا (جو وہ ہیلئم کو دینا چاہتے تھے)۔ ایک کے لئے زینون کا انتخاب کیا۔ (یونانی میں اس کے معنی اجنبی کے ہیں)۔ تیسری گیس کے لئے ان کے دس سالہ بیٹے کی تجویز نووم کی تھی (جس کے معنی نئے کے ہیں)۔ رامسے نے اس پر غور کرتے ہوئے باقی گیسوں کے وزن پر اس کا نام نیون رکھ دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پانچ تنہا پسند گیسیں موجود تھیں۔ اور اب کیمسٹ نیا کالم بنانے میں زیادہ مطمئن تھے۔ اس سے چند سالوں بعد ایک اور گیس ریڈون دریافت ہوئی جو اس کالم کا حصہ بنی۔ اس کی تصدیق رامسے نے روشنی کے سپیکٹرم سے کی۔ یعنی کہ اس ٹیبل کی تمام گیسوں کی دریافت میں ولیم رامسے کا ہاتھ تھا۔ آج ان کو نوبل گیسیں کہا جاتا ہے۔ یہ دوسرے عناصر سے ری ایکشن میں دلچسپی نہیں رکھتیں اور الگ رہنے میں مطمئن ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رامسے کو 1904 میں کیمسٹری کا نوبل انعام ملا۔ ان کی تمباکو نوشی کی عادت کا نتیجہ 1910 میں ہونے والے کینسر کی صورت میں نکلا۔ اپنے آخری سالوں میں وہ جنگِ عظیم کی وجہ سے سخت رنجیدہ تھے۔ ان کا خیال تھا کہ انسانی تہذیب اپنے خاتمے کو بڑھ رہی ہے۔ جرمن سائنسدانوں کو تلخ اور سخت خطوط لکھتے تھے۔ (ان کے دوستوں کا کہنا تھا کہ ان کے الفاظ تلخی کینسر کی تکلیف کی وجہ سے ہے)۔ ان کی وفات 1916 میں ہوئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریلے کو 1904 میں فزکس کا نوبل انعام آرگون کی دریافت پر دیا گیا۔ جن سالوں میں رامسے نئی گیسیں دریافت کر رہے تھے، ریلے ایک اور کام میں لگے ہوئے تھے۔ انہوں نے اس سوال کا جواب تلاش کر لیا جو کہ ہزاروں سال سے حل طلب تھا۔ آسمان نیلا کیوں ہے؟

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

تنہاپسند عناصر (5) | Apna Pasrur