بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے
آرگون (4)
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
آرگون (4). لارڈ ریلے اور ولیم رامسے نے ہوا سے پرسرار گیس الگ کر لی تھی۔ یہ ہوا کا ایک فیصد حصہ تھا جس کے بارے میں کسی کو پہلے علم نہیں تھا۔ اب ان دونوں نے اس گیس کی خاصیتوں کی تفتیش شروع کی۔ یہ بے ذائقہ، بے رنگ اور بغیر بو کے تھی۔ اس گیس کی خاص بات اس کی صوتی خاصیت تھی۔ آواز کی لہریں بنیادی طور پر گیس کے مالیکیول پر سفر کرنے والی توانائی کی نبض ہے۔ زیادہ اور کم پریشر کے پیٹرن ہیں جن کو ہمارے کان آواز کے طور پر محسوس کرتے ہیں۔ اور ان کی رفتار کا تعلق اس گیس کے مالیکیولز کے وزن اور شکل سے ہے جس میں یہ سفر کر رہے ہیں۔ اب یہاں پر فزکس کچھ خوفناک ہو جاتی ہے۔ (اس بارے میں مجھ پر بھروسہ کریں)۔ لیکن سادہ الفاظ میں یہ بات کہ رامسے اور ریلے نے نامعلوم گیس میں سے آواز کی رفتار دو الگ کنڈیشن میں معلوم کی اور ان کا تناسب نکالا۔ اس طرح سے گیس کے مالیکیول کی شکل کا پتا لگ جاتا ہے۔ کیونکہ اس تناسب کا انحصار مالیکیول کے سائز اور پیچیدگی پر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ یا امونیا کے بادل سے گزرنے والی آواز میں کاربن، آکسیجن، نائیٹروجن یا ہائیڈروجن کے مالیکیول ایک دوسرے کے مقابلے میں سپرنگ کی طرف گھومتے ہیں اور ان اضافی حرکات سے آواز کی توانائی منتشر ہوتی ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور امونیا میں یہ تناسب 1. 3 کا ہوتا ہے۔ (اس کی وجہ خوفناک فزکس ہے)۔ جبکہ سادہ گیس، جیسا کہ ہائیڈروجن اور نائیٹروجن (جن میں دو مالیکیول ہیں) میں حرکت کی گنجائش کم ہوتی ہے تو یہ تناسب 1. 4 ہوتا ہے۔ جبکہ اس نامعلوم گیس میں یہ 1. 67 تھا۔ اس کا مطلب یہ کہ یہ دو ایٹموں سے زیادہ سادہ تھی۔ یعنی اس کے مالیکیول میں ایک ہی ایٹم تھا۔ ایسا کسی بھی معلوم گیس کے ساتھ نہیں تھا! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور سب سے بڑی حیران کن بات ایک اور تھی۔ رامسے اور ریلے اس کی کیمیائی خاصیتیں دیکھنے کے لئے اس کو دوسرے عناصر کے ساتھ ری ایکشن کروانے کی کوشش کرتے رہے۔ آکسیجن، ہائیڈروجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بعد گندھک، فاسفورس اور پوٹاشیم کی کوشش کی۔ کچھ نہ ہوا،۔ کلورین اور تیزابوں اور دوسری چیزوں کے ساتھ ملاپ ناکام رہے۔ انہوں نے اپنی کیمیکلز کی الماری کی ہر شے اس پر آزما کر دیکھ لی۔ اس گیس کو کسی میں دلچسپی نہیں تھی۔ اگست 1894 تک ان کو پتا لگ چکا تھا کہ ان کے پاس نئی گیس ہے۔ اور غالباً ایک نیا عنصر ہے۔ لیکن ابھی نئے عنصر کے دعوے سے ہچکچا رہے تھے۔ انہوں نے صوتی تناسب اور ری ایکشن نہ کرنے کی خاصیت کے تجربات کے نتائج شائع کر دئے لیکن اس سے آگے ابھی نہیں گئے۔ لیکن ان کے ہم عصر سائنسدانوں کو معلوم ہو گیا تھا کہ یہ نتائج کس طرف اشارہ کر رہے ہیں اور انہیں یہ پسند نہیں آ رہا تھا۔ آخر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اس پرسرار گیس کا پہلے پتا نہیں لگا؟ اگر دعوے کے مطابق یہ ہوا کا ایک فیصد تھی تو اس کا مطلب یہ کہ ہر انسان ہر روز اس کے 150 گرام سانس کے ساتھ لے جاتا ہے۔ اور اگر یہ واقعی نیا عنصر تھا تو پھر اس کو عناصر کے پیریوڈک ٹیبل میں جگہ کہاں پر دی جائے؟ اس پرسرار گیس کو سائنسدان آرگون کہنے لگے تھے (جس کے معنی سست کے تھے)۔ اس کی کثافت کو دیکھتے ہوئے ریلے نے حساب لگایا تھا کہ اس کا ایٹمی وزن 40 ہے۔ یہ کلورین اور پوٹاشیم کے بیچ میں تھا اور یہ دونوں انتہائی جلد ری ایکشن کرنے کی وجہ سے بدنام عنصر تھے۔ اس کی کوئی تک نہیں بنتی تھی۔ پیریوڈک ٹیبل کے بانی مینڈیلو نے آخر میں اس پر اپنی رائے دی۔ انہوں نے آرگون کو مضحکہ خیز قرار دیا اور خیال پیش کیا کہ پرسرار گیس نائیٹروجن کی تین مالیکیول والی شکل ہے جو کسی طرح سے بن گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنوری 1895 میں ریلے اور رامسے کو اس دریافت پر سمتھسونین پرائز دیا گیا۔ یہ دس ہزار ڈالر (آج کے مطابق پانچ کروڑ روپے) کی رقم تھی اور 218 شرکاء میں سے انہیں اپنے پیپر پر دی گئی تھی۔ تاہم یہ فتح سودمند ثابت نہ ہوئی۔ ان کے مخالفین رائے تبدیل کرنے کو تیار نہ تھے۔ ایک ناقد کے مطابق، “پیریوڈک ٹیبل کیمسٹری کی بنیاد ہے اور اس کے لئے لازم ہے۔ کوئی بھی چیز جو اس کے لئے خطرہ بنے، وہ کیمسٹری کے لئے خطرہ ہے”۔ ریلے اور رامسے نے اپنی دریافت سے پیدا ہونے والی ہلچل پر معذرت کی لیکن اپنے پیپر میں کسی بھی تبدیلی سے انکار کر دیا۔ ابھی یہ بحث جاری تھی کہ رامسے نے پھر ایک اور گڑبڑ کر کے معاملے کو مزید خراب کر دیا۔ ابھی آرگون پر تنازعہ سمٹا نہیں تھا کہ انہوں نے ایک اور نئی دریافت کر لی تھی۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

آرگون (4) | Apna Pasrur