بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے

ہاتھی بھولتے کیوں نہیں؟

ہاتھی بھولتے کیوں نہیں؟
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
ہاتھی بھولتے کیوں نہیں؟. ہاتھی کی یادداشت مشہور ہے لیکن یہ جانور صرف چلتی پھرتی ہارڈ ڈسک نہیں۔ ہم ہاتھی کے بارے میں جتنا جانتے جا رہے ہیں، ہمیں معلوم ہو رہا ہے کہ ان کی یادداشت ان کی شاندار ذہانت کا صرف ایک پہلو ہے۔ یہ تخلیقی صلاحیت رکھنے والے، سوشل اور رحمدل جاندار ہیں۔ ہاٹھی اپنے ریوڑ کے ہر ممبر کو جانتے ہیں۔ اپنے تیس کے قریب ساتھیوں کو دیکھ کر یا خوشبو سے پہچان لیتے ہیں۔ یہ ہجرت کرتے وقت یا پھر دشمن ہاتھیوں کے گروپ سے مڈبھیڑ میں کارآمد رہتا ہے۔ یہ خطرے کی علامات بھی یاد رکھ لیتے ہیں اور بڑی معمولی جزئیات کی تفریق کر سکتے ہیں۔ لمبے سفر میں جن اہم مقامات سے گزرے ہوں، ان کو اگلے سفر میں یاد رہتے ہیں۔ لیکن یادداشت کا زیادہ دلچسپ حصہ وہ ہے جس کا تعلق بقا سے نہیں۔ ہاتھی نہ صرف اپنے ریوڑ کے ممبران کو پہچان لیتے ہیں بلکہ ان مخلوقات کو بھی جنہوں نے ان کو زیادہ متاثر کیا ہو۔ ایک کیس میں سرکس کے دو ہاتھی جنہوں نے تھوڑا ہی عرصہ ایک دوسرے کے ساتھ گزارا تھا، جب 23 سال بعد ملے تو دونوں نے ہی ایک دوسرے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ پہچان صرف اپنی نوع تک محدود نہیں۔ جن انسانوں کے ساتھ انہوں نے تعلق بنایا ہو، ان کو یہ کئی دہائیوں بعد بھی پہچان لیتے ہیں۔ یہ دکھاتا ہے کہ ان کی یادداشت صرف کسی سٹیمولس کو ریسپانس دینے سے زیادہ ہے۔ اگر ہم ان کے سر میں جھانک کر دیکھیں تو پتا لگ جاتا ہے کہ کیوں۔ خشکی پر رہنے والے کسی جاندار میں سے ہاتھی کا دماغ سب سے بڑا ہے۔ جسم اور دماغ کے وزن کا تناسب بھی اچھا ہے۔ ان کا ای کیو چمپینزی کے قریب قریب ہے۔ اور اگرچہ انسان اور ہاتھی میں ارتقائی لحاظ سے بڑی دوری ہے لیکن کنورجنٹ ایوولیوشن کی وجہ سے ان کے دماغ کا سٹرکچر انسان سے بہت زیادہ مختلف نہیں ہے۔ ہپوکیمپس اور سیریبرل کورٹیکس بہت زیادہ ڈویلپڈ ہے اور ان حصوں میں اتنے ہی نیورون اور سائنیپس ہیں جتنے انسان میں۔ ہپوکیمپس کا تعلق جذبات سے ہے۔ یہ زندگی کے اہم واقعات کو طویل مدتی یادداشت میں کوڈ کرتا ہے۔ کسی چیز کو اہمیت کے مطابق گریڈ کرنا وہ صلاحیت ہے جس کی وجہ سے ہاتھی کی یادداشت ایڈاپٹ کرنے والی اور پیچیدہ شے ہے اور محض یادداشت کی مشین نہیں۔ یہ وہ وجہ ہے جس کی وجہ سے ایسا ہاتھی جس نے کم عمری میں خشک سالی دیکھی ہو، وہ بڑا ہو کر خشک سالی کی علامات کو پہلے پہچان سکتا ہے۔ اس کی وارننگ دیکھ کر فیصلے لے سکتا ہے۔ یہ وہ وجہ ہے کہ ہاتھیوں کے ایسے گروہ جن کی قیادت زیادہ عمر والی ہتھنیوں کے پاس ہو، وہ زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔ ان کی بدقسمتی، کہ یہی وہ وجہ ہے جس کی وجہ سے ہاتھی ان چند جانداروں میں سے ہے جو پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کا شکار بھی ہو جاتا ہے۔ اپنے ساتھیوں سے جدائی ہاتھی کا دل توڑ دیتی ہے۔ دوسری طرف سیریبرل کورٹیکس کی وجہ سے پرابلم حل کر سکتا ہے اور تخلیقی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ آپس میں تعاون سے بھی مسائل حل کر سکتے ہیں۔ کئی بار یہ تحقیق کرنے والوں کو بھی مات دے دیتے ہیں۔ اپنے ساتھیوں کو بھی دھوکا دے جاتے ہیں۔ بنیادی ریاضی کی پہچان رکھتے ہیں۔ دو بالٹیوں میں پھلوں کی تعداد کم کس میں ہے اور زیادہ کس میں، اس کے باریک فرق کو بھی گن لیتے ہیں۔ یادداشت اور پرابلم حل کرنے کی صلاحیت کے ملاپ کی وجہ سے ان کی طرف سے ہوشیاری کے دلچسپ مظاہرے سامنے آتے ہیں۔ لیکن ان کی ذہنی دنیا کی کئی چیزیں ان سے بھی دلچسپ ہیں جو ہم ابھی جاننا شروع ہوئے ہیں۔ ہاتھی اپنی آواز اور اشاروں سمیت کئی طریقوں سے ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔ اس میں انفراساوٴنڈ چنگھاڑ بھی ہے جو کم فریکوئنسی کی وجہ سے کئی کلومیٹر دور تک پہنچ جاتی ہے۔ ان کی کمینونیکیشن میں ساخت سمجھنے کی صلاحیت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی اپنی زبان اور گرائمر ہو سکتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ زبان کی یہ سینس سادہ رابطوں سے زیادہ ہو۔ جب ہاتھی آرٹ بناتے ہیں تو رنگ اور عناصر کی کمبی نیشن کو طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ موسیقی کی بارہ ٹونز کو الگ شناخت کر سکتے ہیں اور واپس دہرا سکتے ہیں۔ لیکن ان کی ایک اور صلاحیت ہے جو ان کی ہوشیاری سے بھی زیادہ اہم ہے۔ یہ ان کی ہمدردی، ایثار اور انصاف کی حس ہے۔ یہ اپنے مر جانے والوں کا غم مناتے ہیں۔ ان کو دفن کرنے کی رسومات کرتے ہیں اور بعد میں واپس قبر پر جاتے ہیں۔ انسان کے علاوہ ایسا کرنے والے یہ واحد جاندار ہیں۔ یہ دوسری انواع کے بارے میں بھی پرواہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ باربرداری کے لئے استعمال ہونے والے ایک ہاتھی نے ایک شہتیر کو ایک سوراخ میں ڈالنے سے انکار کر دیا۔ جب بار بار کہنے پر بھی اس نے یہ اٹھائی رکھا تو اس سوراخ میں دیکھا گیا۔ وہاں پر ایک کتا سویا ہوا تھا۔ ہاتھی نے اپنے مہاوت کی حکم عدولی کی اور یہ بوجھ خود اٹھائی رکھا۔ صرف اس لئے کہ کہیں اس کتے کو گزند نہ پہنچ جائے۔ زخمی انسانوں کی حفاظت کیلئے کھڑے ہونا اور اس دوران ان کو اپنی سونڈ سے سہلانا بھی ہاتھیوں کی عادات میں ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ جبکہ دوسری طرف ہاتھیوں کے گاوٗں پر حملے اس سے فوراً بعد ریکارڈ کئے گئے ہیں جب ہاتھیوں کو مارا گیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جان کر لیا جانے والا انتقام ہو سکتا ہے۔ جب ہم ان سب شواہد کو دیکھیں اور یہ بھی کہ ہاتھی آئینے میں خود کو پہچان سکتے ہیں تو اس سے انکار مشکل ہو جاتا ہے کہ ہاتھی باشعور، ذہین اور جذبات رکھنے والی مخلوق ہیں۔ انسانوں کا ان سے سلوک مثال نہیں رہا۔ یہ مشکلات کا شکار ہیں۔ امید ہے کہ فطرت کے یہ عظیم شاہکار، فطرت کے اس عظیم کینوس سے کہیں غائب نہ ہو جائیں۔ اس کا متن یہاں سے be/lSXNqsOoURg

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

ہاتھی بھولتے کیوں نہیں؟ | Apna Pasrur