بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظوروفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےلاہور: غیر ملکی خاتون مبینہ زیادتی کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
Species•14 دسمبر 2019•وقت اشاعت: صبح 8:35
🇬🇧 English

ہاتھی بھولتے کیوں نہیں؟

وقاص احمداسٹاف رپورٹر (پسرور)
ہاتھی بھولتے کیوں نہیں؟
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:

ہاتھی کی یادداشت مشہور ہے لیکن یہ جانور صرف چلتی پھرتی ہارڈ ڈسک نہیں۔ ہم ہاتھی کے بارے میں جتنا جانتے جا رہے ہیں، ہمیں معلوم ہو رہا ہے کہ ان کی یادداشت ان کی شاندار ذہانت کا صرف ایک پہلو ہے۔ یہ تخلیقی صلاحیت رکھنے والے، سوشل اور رحمدل جاندار ہیں۔

ہاٹھی اپنے ریوڑ کے ہر ممبر کو جانتے ہیں۔ اپنے تیس کے قریب ساتھیوں کو دیکھ کر یا خوشبو سے پہچان لیتے ہیں۔ یہ ہجرت کرتے وقت یا پھر دشمن ہاتھیوں کے گروپ سے مڈبھیڑ میں کارآمد رہتا ہے۔ یہ خطرے کی علامات بھی یاد رکھ لیتے ہیں اور بڑی معمولی جزئیات کی تفریق کر سکتے ہیں۔ لمبے سفر میں جن اہم مقامات سے گزرے ہوں، ان کو اگلے سفر میں یاد رہتے ہیں۔ لیکن یادداشت کا زیادہ دلچسپ حصہ وہ ہے جس کا تعلق بقا سے نہیں۔

ہاتھی نہ صرف اپنے ریوڑ کے ممبران کو پہچان لیتے ہیں بلکہ ان مخلوقات کو بھی جنہوں نے ان کو زیادہ متاثر کیا ہو۔ ایک کیس میں سرکس کے دو ہاتھی جنہوں نے تھوڑا ہی عرصہ ایک دوسرے کے ساتھ گزارا تھا، جب 23 سال بعد ملے تو دونوں نے ہی ایک دوسرے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ پہچان صرف اپنی نوع تک محدود نہیں۔ جن انسانوں کے ساتھ انہوں نے تعلق بنایا ہو، ان کو یہ کئی دہائیوں بعد بھی پہچان لیتے ہیں۔ یہ دکھاتا ہے کہ ان کی یادداشت صرف کسی سٹیمولس کو ریسپانس دینے سے زیادہ ہے۔ اگر ہم ان کے سر میں جھانک کر دیکھیں تو پتا لگ جاتا ہے کہ کیوں۔

خشکی پر رہنے والے کسی جاندار میں سے ہاتھی کا دماغ سب سے بڑا ہے۔ جسم اور دماغ کے وزن کا تناسب بھی اچھا ہے۔ ان کا ای کیو چمپینزی کے قریب قریب ہے۔ اور اگرچہ انسان اور ہاتھی میں ارتقائی لحاظ سے بڑی دوری ہے لیکن کنورجنٹ ایوولیوشن کی وجہ سے ان کے دماغ کا سٹرکچر انسان سے بہت زیادہ مختلف نہیں ہے۔ ہپوکیمپس اور سیریبرل کورٹیکس بہت زیادہ ڈویلپڈ ہے اور ان حصوں میں اتنے ہی نیورون اور سائنیپس ہیں جتنے انسان میں۔

ہپوکیمپس کا تعلق جذبات سے ہے۔ یہ زندگی کے اہم واقعات کو طویل مدتی یادداشت میں کوڈ کرتا ہے۔ کسی چیز کو اہمیت کے مطابق گریڈ کرنا وہ صلاحیت ہے جس کی وجہ سے ہاتھی کی یادداشت ایڈاپٹ کرنے والی اور پیچیدہ شے ہے اور محض یادداشت کی مشین نہیں۔ یہ وہ وجہ ہے جس کی وجہ سے ایسا ہاتھی جس نے کم عمری میں خشک سالی دیکھی ہو، وہ بڑا ہو کر خشک سالی کی علامات کو پہلے پہچان سکتا ہے۔ اس کی وارننگ دیکھ کر فیصلے لے سکتا ہے۔ یہ وہ وجہ ہے کہ ہاتھیوں کے ایسے گروہ جن کی قیادت زیادہ عمر والی ہتھنیوں کے پاس ہو، وہ زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔ ان کی بدقسمتی، کہ یہی وہ وجہ ہے جس کی وجہ سے ہاتھی ان چند جانداروں میں سے ہے جو پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کا شکار بھی ہو جاتا ہے۔ اپنے ساتھیوں سے جدائی ہاتھی کا دل توڑ دیتی ہے۔

دوسری طرف سیریبرل کورٹیکس کی وجہ سے پرابلم حل کر سکتا ہے اور تخلیقی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ آپس میں تعاون سے بھی مسائل حل کر سکتے ہیں۔ کئی بار یہ تحقیق کرنے والوں کو بھی مات دے دیتے ہیں۔ اپنے ساتھیوں کو بھی دھوکا دے جاتے ہیں۔ بنیادی ریاضی کی پہچان رکھتے ہیں۔ دو بالٹیوں میں پھلوں کی تعداد کم کس میں ہے اور زیادہ کس میں، اس کے باریک فرق کو بھی گن لیتے ہیں۔ یادداشت اور پرابلم حل کرنے کی صلاحیت کے ملاپ کی وجہ سے ان کی طرف سے ہوشیاری کے دلچسپ مظاہرے سامنے آتے ہیں۔ لیکن ان کی ذہنی دنیا کی کئی چیزیں ان سے بھی دلچسپ ہیں جو ہم ابھی جاننا شروع ہوئے ہیں۔

ہاتھی اپنی آواز اور اشاروں سمیت کئی طریقوں سے ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔ اس میں انفراساوٴنڈ چنگھاڑ بھی ہے جو کم فریکوئنسی کی وجہ سے کئی کلومیٹر دور تک پہنچ جاتی ہے۔ ان کی کمینونیکیشن میں ساخت سمجھنے کی صلاحیت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی اپنی زبان اور گرائمر ہو سکتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ زبان کی یہ سینس سادہ رابطوں سے زیادہ ہو۔ جب ہاتھی آرٹ بناتے ہیں تو رنگ اور عناصر کی کمبی نیشن کو طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ موسیقی کی بارہ ٹونز کو الگ شناخت کر سکتے ہیں اور واپس دہرا سکتے ہیں۔ لیکن ان کی ایک اور صلاحیت ہے جو ان کی ہوشیاری سے بھی زیادہ اہم ہے۔ یہ ان کی ہمدردی، ایثار اور انصاف کی حس ہے۔

یہ اپنے مر جانے والوں کا غم مناتے ہیں۔ ان کو دفن کرنے کی رسومات کرتے ہیں اور بعد میں واپس قبر پر جاتے ہیں۔ انسان کے علاوہ ایسا کرنے والے یہ واحد جاندار ہیں۔ یہ دوسری انواع کے بارے میں بھی پرواہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ باربرداری کے لئے استعمال ہونے والے ایک ہاتھی نے ایک شہتیر کو ایک سوراخ میں ڈالنے سے انکار کر دیا۔ جب بار بار کہنے پر بھی اس نے یہ اٹھائی رکھا تو اس سوراخ میں دیکھا گیا۔ وہاں پر ایک کتا سویا ہوا تھا۔ ہاتھی نے اپنے مہاوت کی حکم عدولی کی اور یہ بوجھ خود اٹھائی رکھا۔ صرف اس لئے کہ کہیں اس کتے کو گزند نہ پہنچ جائے۔

زخمی انسانوں کی حفاظت کیلئے کھڑے ہونا اور اس دوران ان کو اپنی سونڈ سے سہلانا بھی ہاتھیوں کی عادات میں ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ جبکہ دوسری طرف ہاتھیوں کے گاوٗں پر حملے اس سے فوراً بعد ریکارڈ کئے گئے ہیں جب ہاتھیوں کو مارا گیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جان کر لیا جانے والا انتقام ہو سکتا ہے۔

جب ہم ان سب شواہد کو دیکھیں اور یہ بھی کہ ہاتھی آئینے میں خود کو پہچان سکتے ہیں تو اس سے انکار مشکل ہو جاتا ہے کہ ہاتھی باشعور، ذہین اور جذبات رکھنے والی مخلوق ہیں۔ انسانوں کا ان سے سلوک مثال نہیں رہا۔ یہ مشکلات کا شکار ہیں۔ امید ہے کہ فطرت کے یہ عظیم شاہکار، فطرت کے اس عظیم کینوس سے کہیں غائب نہ ہو جائیں۔

اس کا متن یہاں سے
https://youtu.be/lSXNqsOoURg

اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں

تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں

چینل جوائن کریں ↗

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

اسی زمرے کی مزید خبریں

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

تمام خبریں دیکھیں
4 نومبر 2026•47 منٹ پہلے•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔

4 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نور

سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعمل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف سپریم کورٹ کےحتمی فیصلوں کے برعکس۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

4 نومبر 2026•5 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیا

لاہور : پنجاب کے متعدد شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ، جبکہ جھنگ 678 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

4 نومبر 2026•7 گھنٹے پہلے•طاہر محمود

مولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری

محمد اکرم خان پانیزئی کے حوالے سے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے تحت نوٹس جاری کیے گئے۔

ہاتھی بھولتے کیوں نہیں؟ | اپنا پسرور