پاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیرخزانہ نے عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بڑھانے اور تمام ممالک کو فیصلہ سازی میں مناسب حصہ دینے پر زوردیا۔
- محمد اورنگزیب نے کہا پاکستان جی 24 کی سربراہی میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر کام کرے۔
- ان کا کہنا تھاکہ جی 24 کی کامیابی کا اصل پیمانہ ترقی پذیرممالک کےعوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے، پاکستان ترقی پذیرممالک کی اجتماعی آواز کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی نظام میں ترقی پذیرممالک کی مناسب نمائندگی اورمنصفانہ مالیاتی نظام کے لیے آواز بلندکرے گا، عالمی معاشی پالیسیوں میں ترقی کو مرکزی اہمیت دینے کی ضرورت ہے، معاشی استحکام کےثمرات سرمایہ کاری، روزگار اورعوامی خوشحالی کی صورت میں سامنے آنےچاہئیں۔
وزیرخزانہ نے عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بڑھانے اور تمام ممالک کو فیصلہ سازی میں مناسب حصہ دینے پر زوردیا، ترقی پذیر ممالک کو سستی اور بروقت مالی معاونت فراہم کی جائے، قرضوں کے مسائل کا پائیدار حل نکالا جائے اورموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا پاکستان جی 24 کی سربراہی میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر کام کرے گا، ترقی پذیر ممالک میں سرکاری اورنجی سرمایہ کاری بڑھانے کےساتھ معاشی اصلاحات اور پائیدار ترقی کے لیے مالی وسائل کی فراہمی بھی ترجیحات میں شامل ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ جی 24 کی کامیابی کا اصل پیمانہ ترقی پذیرممالک کےعوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے، پاکستان ترقی پذیرممالک کی اجتماعی آواز کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (جی 24) کی چیئرمین شپ ملنے پر اظہارِ مسرت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ یہ پیشرفت عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کے مؤثر کردار اور آواز کو مزید تقویت دے۔
انہوں نےورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں پاکستان کے مؤثر کردار کو بھی سراہتے ہوئےکہا کہ یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کو مزید مضبوط کرے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











