وزیراعظم نے وہی الزامات لگائے جو ان کے وزرا صبح شام ٹی وی پر دہراتے ہیں, شوکت یوسف زئی. 📌 Key Highlights & Quick Takeaways: سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی سے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیب. شوکت یوسف زئی نے کہا کہ وزیراعظم نے مایوس کیا، توقع تھی کہ خیبرپختونخوا کے لیے بڑا پیکج دیں گے۔ وزیراعظم نے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے ج. انہوں نے کہا کہ جس بی آر ٹی کو کرپشن کا شاہکار کہا جاتا تھا، اس نے دو بین الاقوامی ایوارڈ جیتے۔ اگر پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا تو عوام اسے وو. سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی سے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 14 یونیورسٹیاں، بی آر ٹی اور سوات موٹروے پی ٹی آئی کے منصوبے ہیں، جبکہ ایک صحت کارڈ نظام صحت میں انقلاب۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ وزیراعظم نے مایوس کیا، توقع تھی کہ خیبرپختونخوا کے لیے بڑا پیکج دیں گے۔ وزیراعظم نے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے جو وعدے کیے تھے، وہ کہاں ہیں؟ وزیراعظم نے وہی الزامات لگائے جو ان کے وزرا صبح شام ٹی وی پر دہراتے ہیں۔ احتساب کرنا ہے تو بسم اللہ کریں، صرف الزامات نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس بی آر ٹی کو کرپشن کا شاہکار کہا جاتا تھا، اس نے دو بین الاقوامی ایوارڈ جیتے۔ اگر پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا تو عوام اسے ووٹ کیوں دیتی ہے؟ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور اس کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں۔ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے سے خوشحالی نہیں آتی۔ Official Wire Source & Legal Disclaimer Read ▼ 📰 Official Source & Legal Provenance: Express News Documented Wire Record Editorial & Legal Notice: Ingested and verified from official journalistic wire (Express News) under applicable press regulations. Full primary documentary sources are permanently archived.