وزیراعظم نے وہی الزامات لگائے جو ان کے وزرا صبح شام ٹی وی پر دہراتے ہیں, شوکت یوسف زئی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- شوکت یوسف زئی نے کہا کہ وزیراعظم نے مایوس کیا، توقع تھی کہ خیبرپختونخوا کے لیے بڑا پیکج دیں۔
- انہوں نے کہا کہ جس بی آر ٹی کو کرپشن کا شاہکار کہا جاتا تھا، اس نے دو بین الاقوامی ایوارڈ جیتے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی سے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 14 یونیورسٹیاں، بی آر ٹی اور سوات موٹروے پی ٹی آئی کے منصوبے ہیں، جبکہ ایک صحت کارڈ نظام صحت میں انقلاب۔
شوکت یوسف زئی نے کہا کہ وزیراعظم نے مایوس کیا، توقع تھی کہ خیبرپختونخوا کے لیے بڑا پیکج دیں گے۔ وزیراعظم نے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے جو وعدے کیے تھے، وہ کہاں ہیں؟ وزیراعظم نے وہی الزامات لگائے جو ان کے وزرا صبح شام ٹی وی پر دہراتے ہیں۔ احتساب کرنا ہے تو بسم اللہ کریں، صرف الزامات نہ لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ جس بی آر ٹی کو کرپشن کا شاہکار کہا جاتا تھا، اس نے دو بین الاقوامی ایوارڈ جیتے۔ اگر پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا تو عوام اسے ووٹ کیوں دیتی ہے؟ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور اس کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں۔ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے سے خوشحالی نہیں آتی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











