وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 سال تک مجموعی طور پر10 لاکھ نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مقرر کر دیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں پہلا مارڈرن”ویڈ ورکنگ سنٹر آف ایکسی لینس“ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیکنیکل ٹریننگ، امتحانات کی ڈیجیٹلائزیشن۔
- ڈیجیٹل ایگزامینیشن سسٹم سے دو لاکھ سے چھ لاکھ امیدوار امتحانات دے سکیں گے، ایگریکلچر، ہیوی مشینری آپریٹر سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرانے کی منظوری دی گئی، الیکٹریکل۔
- پنجاب میں پہلی مرتبہ سی ایم لینگویج لرننگ پروگرام کے تحت 13 زبانوں کی کورسز کرائے جائیں گے، پنجاب کی پہلی کلینگ اینڈ کلینر اکیڈمی قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اسکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اگلے تین سال تک مجموعی طور پر10 لاکھ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مقرر کر دیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں پہلا مارڈرن”ویڈ ورکنگ سنٹر آف ایکسی لینس“ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیکنیکل ٹریننگ، امتحانات کی ڈیجیٹلائزیشن، آن لائن رجسٹریشن پورٹل، ڈیجیٹل امتحانی پرچے اور کیو آر کوڈ بھی ہوگا۔
ڈیجیٹل ایگزامینیشن سسٹم سے دو لاکھ سے چھ لاکھ امیدوار امتحانات دے سکیں گے، ایگریکلچر، ہیوی مشینری آپریٹر سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرانے کی منظوری دی گئی، الیکٹریکل، وہیکل اینڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں۔
پنجاب میں پہلی مرتبہ سی ایم لینگویج لرننگ پروگرام کے تحت 13 زبانوں کی کورسز کرائے جائیں گے، پنجاب کی پہلی کلینگ اینڈ کلینر اکیڈمی قائم کرنے کی منظوری دی گئی، پی سی سی اے کے تحت کلینگ سپورٹ، ہیلتھ کیئر، ہاسپٹلٹی، ڈومسٹک ہیلپ اور دیگر شعبوں میں ٹریننگ دی جائے۔
پنجاب کے ٹیکنکل کالج سے تربیت یافتہ الیکٹریشن کا اعزاز، 48 ورلڈ سکل شنگھائی مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اسکل ڈویلپمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب میں چار لاکھ نوجوانوں کی سکل ٹریننگ مکمل، 45 فیصد سے زائد نوجوان برسرروزگار، بیشتر نے تعلیم جاری رکھنے کو ترجیح۔
اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینورشپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹریننگ مکمل کرنے والے پونے دو لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار مل گیا، سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینورشپ ڈیپارٹمنٹ سے ٹریننگ کرکے 38 ہزار سے زائد نوجوانوں نے بیرون ملک ملازمت حاصل کر۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











