سپریم کورٹ، 25 سالہ لڑکی کے قتل کا ملزم شک کی بنیاد پر بری. 📌 Key Highlights & Quick Takeaways: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 25 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا۔. دوران سماعت، وکیل مدعی نے دلائل دیے کہ ملزم نے 25 سالہ مقتولہ سائمہ بی بی کو چھری سے ذبح کرکے قتل کر دیا تھا، ملزم مقتولہ کا ہمسایہ اور مقتو. جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم اکیلا جبکہ وقوعہ کی تین گواہ ہیں۔ شوہر، دیور اور تیسرے شخص نے ملزم کو وقوعہ کے وقت. سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 25 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا۔ دوران سماعت، وکیل مدعی نے دلائل دیے کہ ملزم نے 25 سالہ مقتولہ سائمہ بی بی کو چھری سے ذبح کرکے قتل کر دیا تھا، ملزم مقتولہ کا ہمسایہ اور مقتولہ پر بری نظر رکھتا تھا، مقتولہ کا شوہر اور دیور اور ایک تیسرا شخص بھی واقعے کا گواہ۔ جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم اکیلا جبکہ وقوعہ کی تین گواہ ہیں۔ شوہر، دیور اور تیسرے شخص نے ملزم کو وقوعہ کے وقت روکا کیوں نہیں؟ مقتولہ کو ذبح کیا جا رہا تھا تو عینی شاہدین خاموش تماشائی بنے کھڑے رہے؟ وکیل مدعی نے کہا کہ مقتولہ کو ذبح کرنے سے قبل گلے میں دوپٹہ ڈال کر چارپائی سے باندھا گیا۔ جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیے کہ میڈیکل رپورٹ میں دوپٹے کے نشانات کا ذکر نہیں، دوپٹے کو فارنزک کے لیے کیوں نہیں دیا گیا؟ ہائیکورٹ نے بری نظر رکھنے اور چھری برآمدگی ہو اپنے فیصلے میں قابل بھروسہ نہیں لکھا۔ Official Wire Source & Legal Disclaimer Read ▼ 📰 Official Source & Legal Provenance: Express News Documented Wire Record Editorial & Legal Notice: Ingested and verified from official journalistic wire (Express News) under applicable press regulations. Full primary documentary sources are permanently archived.