ون ڈے ٹرائی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ دوسری اننگز میں وکٹ پر نمی آ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
- دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔
- میچ کے لیے پاکستان کی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، صائم ایوب کی جگہ معاذ صداقت جبکہ رضا اللہ کی جگہ نسیم شاہ کو قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور(27 اکتوبر 2026): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی سیریز کے اہم میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ دوسری اننگز میں وکٹ پر نمی آ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے میچ میں ان کے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ٹیم نے اپنا وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔ انہوں نے پچھلے میچ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ 300 رنز تک کے اسکور کا آسانی سے دفاع کیا جا سکتا۔
میچ کے لیے پاکستان کی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، صائم ایوب کی جگہ معاذ صداقت جبکہ رضا اللہ کی جگہ نسیم شاہ کو قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
قومی ٹیم میں معاذ صداقت، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ، سلمان آغا، حسن نواز، شاداب خان، عرفات منہاس، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











