بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاری

جغرافیہ کی طاقت (51) ۔ ساحل ۔ صحرا کا جہاز

جغرافیہ کی طاقت (51) ۔ ساحل ۔ صحرا کا جہاز
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
جغرافیہ کی طاقت (51) ۔ ساحل ۔ صحرا کا جہاز. ہزاروں سال سے کبھی انتہا کے خشک اور کبھی بارشوں والے دور گزرے جن کی وجہ سے صحارا کے علاقے پھیلتے اور سکڑتے رہے ہیں۔ اور اس نے ساحل کے علاقے اور ان کے لوگوں کو شکل دی ہے۔ یہ کہاں رہتے ہیں، کیا کرتے ہیں اور کیا رویہ رکھتے ہیں۔ آج سے ساڑھے دس ہزار سال پہلے مون سون کے طویل سلسلے نے صحارا کو سرسبز کر دیا تھا۔ جب صحرا سکڑا تو ساتھ ہی وہ علاقے بھی پھیلے جہاں شکار کیا جا سکتا یا خوراک تلاش کی جا سکتی۔ یہ تقریبا بیس نسلوں تک جاری رہنے والی تبدیلی تھی جس میں علاقے کے شمال اور جنوب سے لوگ یہاں آباد ہوئے۔ گلہ بانی شروع ہوئی اور ابتدائی زراعت بھی۔ اور پھر اچانک تبدیلی آئی۔ پانچ ہزار سال پہلے بارشیں رک گئیں اور صحرا واپس آنے لگا۔ “سبز صحارا” سے لوگ شمال میں بحیرہ روم کے ساحل کی طرف نقل مکانی کر گئے یا جنوب میں ساحل کے علاقے کی طرف۔ اور جب صحرا واپس آیا تو اس دشوار زمین پر سفر مشکل ہو گیا۔ مختصر راستے بنا لئے گئے تھے جن کا انحصار درمیان میں آنے والے نخلستانوں پر تھا۔ اور پھر ایک اونٹ آ گئے۔ یہ ایک انقلابی تبدیلی تھی۔ دو ہزار سال پہلے، اونٹوں کے قافلے طویل تجارتی راستوں پر چلنے لگے۔ بڑے سفر ممکن ہو گئے۔ اور قافلے بڑے ہو گئے۔ یہ بارہ ہزار اونٹوں تک کے ہو سکتے تھے۔ یہ اتنا بڑا انقلاب تھا جو آج سمندروں میں سپرٹینکروں کی آمد سے آٰیا ہے۔ اونٹ تجارت کے لئے زبردست جانور تھا۔ جو کام یہ کر سکتا تھا، وہ باربرداری کا کوئی اور جانور نہیں کر سکتا تھا۔ اور اس نے تاریخ بدل دی۔ صدیوں تک افریقہ اور یوریشیا کے درمیان سفر کرنے کا واحد طریقہ یہی “صحرا کا جہاز” تھا۔ ایک کوہان والا اونٹ گھوڑے سے چار گنا زیادہ سامان اٹھا سکتا ہے اور ایک دن میں پچاس کلومیٹر سفر کر سکتا ہے۔ اور یہ دو ہفتے تک پانی کی ایک بوند کے بغیر بھی گزارا کر لیتا ہے۔ ڈی ہائیڈریشن اس قدر برداشت کر سکتا ہے جو اس کے اپنے وزن کا ایک چوتھائی ہوتا ہے۔ اس کے کھروں کے درمیان کی سخت کھال اسے ریت کی سطح پر مضبوط پکڑ دیتی ہے۔ اور اگر ہوا کی وجہ سے اس کے منہ تک ریت آ رہی ہو تو یہ اپنے نتھنے بند کر سکتا ہے اور اپنی لمبی پلکوں کی مدد سے اندرونی پپوٹوں سے ذرات کو ایسے صاف کر سکتا ہے جیسے گاڑی سے وائپر پانی صاف کرتا ہے۔ اور خوراک؟ آپ کے پاس جو بھی ہے، چلے گا۔ اگر آپ اونٹ پر سوار ہوں تو شاید آپ خواہش کریں کہ ہچکولے کھاتی ہوئی اس سواری کے بجائے کسی 4x4 بڑی گاڑی پر ہوتے۔ لیکن اکیسویں صدی میں بھی اگر آپ صحارا میں 1600 کلومیٹر کا سفر کرنا چاہیں تو اس بات کا امکان اونٹ پر زیادہ ہے کہ آپ پلان کے مطابق منزل تک پہنچ جائیں گے۔ قدیم خانہ بدوشوں اور تاجروں کے لئے گھوڑے اور اونٹ کا آپس کا کوئی مقابلہ ہی نہیں تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ روم کے ساتھ کے تجارتی مراکز آپس میں منسلک ہو گئے۔ دریائے سینگال کے ساتھ ساتھ چاڈ کی جھیل کے علاقے سے نائجیر کے موڑ تک کے نئے راستے پھلنے پھولنے لگے۔ ان کے سیاسی نتائج بھی تھے جو آج تک ہیں جب بیسویں صدی میں ان راستوں کو ملکی سرحدوں نے کاٹ دیا۔ تجارت سے خوشحالی آئی۔ اور اس کے ساتھ آٹھویں صدی سے انیسویں صدی تک سلطنتیں اور بادشاہتیں قائم ہوئیں۔ ہاتھی دانت، سونا اور غلام تجارت کا سامان تھا جنہیں ٹمبکٹو جیسے تجارتی مراکز سے لے کر سمندر تک لے جایا جاتا تھا۔ دوسری طرف سے مراکش، تیونس اور قاہرہ سے ہر قسم کی اشیائے تعیش آتی تھیں۔ ان کی منزل جنوبی سلطنتوں کی اشرافیہ ہوتی تھی۔ اس کے علاوہ نمک کی بڑی مقدار بھی ساحل کو جاتی تھی جہاں اس کی قلت تھی۔(آج بھی توارگ قبائلی اونٹوں پر نمک لے کر مالی کی طرف جاتے ہیں)۔ وقت کے ساتھ ساتھ سلطنتوں کے عروج و زوال آئے۔ ریت جگہ بدلتی رہی۔ اور تجارتی راستوں کی شروعات اور منزلیں بدلتی رہیں۔ لیکن آج اس علاقے میں جو ہم دیکھتے ہیں، اس کی بنیادیں اسی وقت رکھی گئی تھیں۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

’پنجاب میں کرپشن سے متعلق چوہدری سالک کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے‘

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک کا بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ل

Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

ڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان

ایلن واکر کی شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے

جغرافیہ کی طاقت (51) ۔ ساحل ۔ صحرا کا جہاز | Apna Pasrur