بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے

پیالی میں طوفان (97) ۔ سرکتے برِاعظم

پیالی میں طوفان (97) ۔ سرکتے برِاعظم
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
پیالی میں طوفان (97) ۔ سرکتے برِاعظم. زمین ویسی کیوں ہے جیسے ہم اسے پاتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں پیشرفت نہیں ہوئی تھی۔ ویگنر کا سرکتے ہوئے براعظموں کا متنازعہ آئیڈیا قبول نہیں کیا گیا تھا۔ اگرچہ کوئی نئے خیال تو نہیں تھے لیکن 1950 کی دہائی میں کچھ نئی پیمائشیں آ چکی تھیں۔ آتش فشانوں کے لاوا میں لوہے کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ اور یہ دریافت ہو چکا تھا کہ لاوے میں شامل کمپاؤنڈ کا ہر ذرہ قطب نما کی سوئی جیسا کام کر سکتا ہے۔ اور مقامی مقناطیسی فیلڈ سے ہم آہنگ ہو سکتا ہے۔ اور سب سے مفید حصہ یہ ہے کہ جب لاوا سرد ہو کر ٹھوس چٹان بنتا ہے تو لوہے کی یہ معدنیات اب ہل نہیں سکتے اور اس پوزیشن میں لاک ہو جاتے ہیں۔ یہ چھوٹے منجمد قطب نما زمین کے مقناطیسی فیلڈ کا ریکارڈ محفوظ کر لیتے ہیں۔ جب ماہرِ ارضیات نے اس ریکارڈ کی مدد سے زمین کی تاریخ میں ہونے والی مقناطیسی فیلڈ کی تبدیلیوں کو دیکھا تو ایک دلچسپ چیز سامنے آئی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ زمین کے مقناطیسی فیلڈ کی سمت ہر چند لاکھ سال بعد الٹ ہوتی رہی ہے۔ یعنی جنوبی قطب شمالی بن گیا اور شمال جنوب بن گیا۔ اس سے کچھ زیادہ فرق تو نہیں پڑتا لیکن یہ عجیب ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر جیولوجسٹ سمندر کی تہہ تک پہنچے۔ زمین کے سٹرکچر کا ایک معمہ یہ ہے کہ آخر ایسا کیوں ہے کہ کئی سمندروں میں پانی کے نیچے پہاڑوں کے بڑے سلسلے سمندر کے flat plains کے درمیان وسیع لکیروں کی صورت میں پھلے ہیں؟ کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ یہاں پر کیا کر رہے ہیں۔ ان میں سب سے مشہور بحرِاوقیانوس کے درمیان کا سلسلہ ہے۔ یہ آتش فشانوں کا سلسلہ ہے جو سمندر کے اوپر سے شروع ہوتا ہے۔ (وہ ملک جسے ہم آئس لینڈ کہتے ہیں، اس سلسلہ کا باہر نکلا حصہ ہے)۔ اور پھر یہ سمندر کے نیچے چلا جاتا ہے۔ یہاں پر یہ بحرِاوقیانوس کے درمیان سے zigzag کرتا ہوا تقریباً اینٹارٹیکا تک جا پہنچتا ہے۔ 1960 میں مقناطیسی پیمائشوں نے یہ بتایا کہ اس سلسلے کے گرد چٹانوں کے مقناطیسیت بہت عجیب ہے۔ یہ دھاریوں کی صورت میں ہے اور یہ دھاریاں پہاڑوں کے متوازی چلتی ہیں۔ آپ درمیان سے جس طرح سائیڈ کی طرف جاتے ہیں، سمندر کی تہہ کی چٹانوں کی مقناطیسیت شمال کی طرف اشارہ کرتی ہے، پھر جنوب کی طرف، پھر شمال کی طرف، پھر جنوب کی طرف۔ اور ایک دھاری پہاڑی سلسلے کی لمبائی تک چلتی ہے۔ اور یہ اس سے زیادہ عجیب ہے۔ کہ پہاڑوں کے دونوں طرف کی دھاریاں بالکل ایک ہی طرح ہیں۔ ایسے، جیسے آئینے کا عکس ہو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا لنک 1962 میں دو برطانوی سائنسدانوں فریڈ وائن اور ڈرمنڈ ہوائل میتھیوز نے بنایا۔ جیولوجی کے یہ عجائب ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوبصورتی سے جڑ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایسا تو نہیں کہ سمندر کی تہہ کے آتش فشاں سمندر کی تہہ میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اور اس کی وجہ سے براعظم دور دھکیلے جا رہے ہیں؟ جہاں پہاڑ ہیں، وہاں پر مقناطیسیت کی سمت بالکل وہی ہے جو کہ آج کا مقناطیسی فیلڈ ہے۔ لیکن جب براعظم سرک کر دور ہو رہے ہں تو اس ابھار کے دونوں اطراف میں درمیان سے آنے والی چٹانیں جا رہی ہیں اور درمیان میں نئی چٹانیں بن رہی ہیں۔ جب مقناطیسی فیلڈ الٹتا ہے تو نئے لاوا کی مقناطیسیت بھی الٹتی ہے اور اس کے نتیجے میں ایک دھاری بن جاتی ہے جو کہ الٹ سمت کی مقناطیست کی سیدھ میں ہے۔ اور جس وجہ سے اس ابھار کے دونوں اطراف کی دھاریاں ایک دوسرے کا عکس ہیں، وہ یہی ہے کیونکہ درمیان میں بننے والی نئی چٹانیں پرانی کو دونوں طرف برابر ایک ہی طرح سے سرکا دیتی ہیں۔ اور ہر دھاری زمین کے مقناطیسیت کے ایک دور کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس وقت ہونے والی دوسری دریافتیں ان جگہوں کو دکھا رہی تھیں جہاں سے سمندر کی پرانی تہہ تباہ ہو رہی تھی۔ اور یہ اہم تھا کیونکہ ہماری زمین تو کا سائز تو تبدیل نہیں ہو رہا۔ جنوبی امریکہ کی دوسری طرف کوہِ اینڈیز اس لئے موجود ہیںکہ یہاں پر بحرالکاہل کی پرانی سمندری تہہ برِاعظم کے نیچے دھکیلی جا رہی ہے اور یہ زمین کے مینٹل کی طرف جا رہی ہے۔ ایک بار آپ کو یہ پتا لگ گیا کہ برِاعظم حرکت میں ہو سکتے ہیں، ٹکرا سکتے ہیں اور الگ ہو سکتے ہیں، سمندری تہہ بن سکتی ہے اور تباہ ہو سکتی ہے تو پھر ارضیات کے ان سب پیٹرن کی سمجھ آ جاتی ہے۔ یہ جیولوجی کی سائنس کا سب سے اہم مرحلہ تھا۔ اور پلیٹ ٹیکٹانکس کی دریافت تھی۔ زمین ایسی کیوں ہے؟ ان سب وضاحتوں کے لئے پلیٹ ٹیکٹانکس آج ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ برِاعظم سرکتے رہتے ہیں لیکن سمندر کی تہہ کے اوپر نہیں۔ ان کے نیچے جو ہے، یہ اس کے اوپر تیرتے ہیں۔ اور زمین کی سطح کے نیچے کے کنوکشن کرنٹ ان کو ساتھ لے کر پھرتی ہیں۔ اور یہ پراسس صرف ماضی میں نہیں ہوتا رہا۔ یہ جاری ہے۔ بحرِاوقیانوس اس وقت بھی چوڑا ہو رہا ہے۔ اس کی رفتار ڈیڑھ انچ سالانہ ہے۔ آج بھی اسی رفتار سے یہ مقناطیسی دھاریاں بن رہی ہیں۔ اس بات پر قائل ہونے میں بہت وقت اور شواہد لگے کہ زمین کی سطح اس قدر متحرک ہو سکتی ہے لیکن سمندر کی تہہ کے مقناطیسی پیٹرن ناقابلِ تردید تھے۔ جیولوجیکل ٹائم سکیل اتنے بڑے ہیں اور انسانی تاریخ اس قدر مختصر کہ بہت سے لوگ ان تبدیلیوں کا ادراک کر نہیں پاتے لیکن آج ہم براعظموں کی اس حرکت کی پیمائش بھی کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس بہت ہی ایکوریٹ ڈیٹا ہے جو GPS سے آتا ہے اور ہم اس انجن کو ایکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الفریڈ ویگینیر کا جسم اس وقت گرین لینڈ کے شمال میں سو میٹر برف کے نیچے دبا ہے لیکن ان کی جاننے کی مسلسل دھن نے ہمیں بہت سے سوالات کے جواب دے دئے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ کہ زمین پر یہ اونچے پہاڑ کیسے بنے؟ زمین پر زندگی کی تاریخ کیا ہے؟ زلزلے جن جگہوں پر زیادہ آتے ہیں، وہ کیوں اور زلزلے آتے ہی کیوں ہیں؟ زمین میں کب کب برِاعظم کس شکل میں رہے؟ بحیرہ احمر کیسے بنا یا بحیرہ روم کب ختم ہو گا؟ زمین کی تہہ کے نیچے کیا عوامل جاری ہیں؟ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

پیالی میں طوفان (97) ۔ سرکتے برِاعظم | Apna Pasrur