بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکانوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)

پیالی میں طوفان (60) ۔ بادلوں میں صاف آسمان

پیالی میں طوفان (60) ۔ بادلوں میں صاف آسمان
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
پیالی میں طوفان (60) ۔ بادلوں میں صاف آسمان. روشنی کی لہریں (الیکٹرومیگنیٹک ویوز) ہم تک سورج کی باقیات لے کر آتی ہیں جو ہمارے سیارے کو پاور کرتی ہیں۔ یہ ہمیں باقی کائنات سے منسلک کرتی ہیں۔ پچھلی ایک صدی میں ہماری تہذیب نے ان کے ساتھ نیا تعلق بنایا ہے۔ کسی وقت میں ہم غیرفعال صارف تھے جو کہ آنے والی توانائی اور انفارمیشن کو بخوشی لے لیتے تھے۔ اب ہم پروڈیوسر بھی ہیں اور فعال صارف بھی۔ اور روشنی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اس صلاحیت کی مہارت نے ہمارے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی میں بڑے دروازے کھولے ہیں۔ ہم دنیا کی نگرانی کر سکتے ہیں۔ فوری طور پر اپنا پیغام دنیا کے کسی بھی کونے میں پائے جانے والے شخص تک پہنچا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس موبائل فون ہے (اور تھوڑا سا بیلنس بھی) تو یہ ٹیسٹ ابھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن لہروں کا سیلاب صرف اس وقت مفید ہے جب آپ اس میں پیغامات کو الگ الگ کر سکیں۔ اور اس کا جواب لہروں میں ہی ہے اور آپ کو اسے خود دیکھنے کے لئے کوئی پیچیدہ آلات درکار نہیں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منچلے پہاڑوں کی سیاحت کو گئے ہیں۔ رات کو روشنیاں مدہم ہوئیں۔ دوستوں میں سے ایک گتار کے ساتھ نغمہ سرا ہوا۔ موبائل فون کا استعمال منع ہے۔ تاریکی ہوتے ہیں جگنوؤں کا رقص شروع ہو گیا۔ یہ چھوٹے کیڑے ٹمٹما رہے ہیں۔ اگر آپ اس منظر کو فلم بند کرنا چاہتے ہیں تو سرخ رنگ کی ہلکی روشنی استعمال کریں۔ یہ جگنوؤں کی زندگی میں مخل نہیں ہوتی۔ آپ آسانی سے ان کو فلم بند کر سکتے ہیں۔ رات ایک بجے تک ان کا کھیل جاری رہے گا۔ یہ ایک مثال ہے جو دکھاتی ہے کہ الگ ویولینتھ کی لہریں الگ کیسے رہتی ہیں۔ ریڈیو سٹیشن کو ٹیون کرنا بھی ایسی مثال ہے۔ روشنی (اور دیگر لہروں) کو ڈیٹکٹ کرنے کے بیشتر طریقے کسی ایک تنگ بینڈ تک محدود رہتے ہیں۔ اگر اس سے باہر کی ویولینتھ کی لہر گزرے تو اس کی موجودگی کا پتا بھی نہیں لگے گا۔ یہ لہریں ایک دوسرے کے ساتھ سفر کرتی ہٰں لیکن ایک دوسرے میں دخل نہیں دیتیں۔ ان کو تبدیل نہیں کرتیں۔ ہر کوئی اپنے میں آزاد ہے۔ آپ ریڈیو ویو پکڑ لیں اور ریڈیو سٹیشن سن لیں۔ یا پھر ریموٹ کنٹرول کا بٹن دبا دیں۔ یہ صرف آپ کے ٹی وی کے انفراریڈ ڈیٹکٹر کو نظر آئے گا۔ وائی فائی کے نیٹ ورک کو “دیکھنے” کے لئے فون چاہیے۔ مائیکروویو لینتھ میں بہت سے سگنل ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ چل رہے ہوتے ہیں۔ یہ مائیکروویو کے رنگ ہیں۔ انفارمیشن کو ٹھیک طرح سے دیکھا جائے تو پھر اس کی موجودگی کا پتا لگ جائے گا۔ ہم اپنے دنیا کی تصویر اس پورے سپیکٹرم کے ایک بہت ہی مختصر سے حصے میں دیکھتے ہیں۔ یہ قوسِ قزح کے رنگ ہیں۔ یہ حقیقت کہ الگ ویولینتھ کی لہریں ایک دوسرے کو متاثر نہیں کرتیں، بہت مفید ہے۔ آپ من مرضی کی جگہ سے دلچسپ انفارمیشن اچک سکتے ہیں اور باقی سے بہرے رہ سکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مانچسٹر کا موسم دھندلا، بادل اور بارش والا رہتا ہے۔ رات کو آسمان کبھی کبھار ہی نظر آتا ہے۔ اور یہاں پر برطانیہ کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ نصب ہے۔ یہ Lovell ٹیلی سکوپ ہے۔ 75 میٹر کے قطر کی ڈش لگی ہے! سب سے مغموم دن میں میلوں موٹائی کے بادل چھائے ہیں۔ لیکن اس ٹیلی سکوپ کے لئے آسمان کا نظارہ بالکل صاف ہے۔ دکھائی دینے والی روشنی بادلوں میں سے مشکل سے پار ہوتی ہے۔ اس کی ویولینتھ ایک مائیکرومیٹر ہے۔ لیکن ریڈیو ویو کی ویولینتھ بہت بڑی ہے یعنی پانچ سینٹی میٹر ہے۔ یہ اس میں سے بغیر رکاوٹ کے آر پار ہو جاتی ہے۔ اگرچہ دھند کی وجہ سے آپ کو سامنے والا درخت مشکل سے نظر آ رہا ہے لیکن ماہرین فلکیات بادلوں سے بھری رات میں آفاق کی شان بالکل صاف صاف دیکھ رہے ہیں۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

ڈی جے ایلن واکر لاہور پہنچ گئے، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے میوزک پروجیکٹ کا امکان

ایلن واکر کی شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

پیالی میں طوفان (60) ۔ بادلوں میں صاف آسمان | Apna Pasrur