بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گےشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارمتحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمن میزبانی کریں گے
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
کینسر (51) ۔ کارسنوجن. کینسر کے خلاف جنگ میں ہونے والی سب سے بڑی اور اہم ترین تمباکو نوشی کے خلاف ہے۔ 1980 کی دہائی میں سگریٹ نوشی کے خلاف اقدامات نے کینسر کا شکار ہو جانے والوں میں نمایاں کمی کی لیکن اس نے ایک اور اہم نکتہ نمایاں کر دیا۔ کینسر کے رسک فیکٹر کی شناخت کے شماریاتی طریقے کورریلیشن کا بتاتے ہیں، مکینزم کا نہیں۔ اور اس میں ایک حد تک پہلے سے لگائے گئے اچھے اندازے لازم ہیں۔ کیس کنٹرول سٹڈی کے لئے ماہرِ امراض کو پہلے سے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ سوال کیا پوچھا جا رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ستر کی دہائی میں سٹڈیز کے ایک سلسلے نے کینسر کی ایک قسم میسوتھیلیوما کا تعلق چند پیشوں سے آشکار کیا۔ بحری جہازوں میں کام کرنے والے، انسولیشن نصب کرنے والے، ائیرکنڈیشنگ نصب کرنے والے، کرائیسولائیٹ کی کانوں کے مزدور۔ اس سے جلد ہی اس ایجنٹ کا پتا لگ گیا جو اس کی مشترک وجہ تھا۔ یہ ایسبسٹوس تھا۔ جلد ہی قانون بنے۔ اس کا استعمال ختم ہوا اور ساتھ ہی میسوتھلیوما کا خطرہ بھی۔ اسی طرح 1971 میں ایک سٹڈی نے ایک اور غیرمتوقع کارسنوجن کا پتا دیا۔ یہ ایک مصنوعی ہارمونل دوا (DES) تھی۔ یہ حاملہ خواتین کو وقت سے پہلے بچے کی پیدائش روکنے کے لئے دی جاتی تھی۔ جن خواتین نے یہ لی تھی، ان کی بیٹیوں میں یوٹرس اور وجائنا کے کینسر کا تناسب بہت تھا۔ ڈی ای ایس لینے والی خواتین میں کینسر ایک جنریشن چھوڑ اگلی میں نمودار ہوا تھا۔ لیکن اگر یہ معلوم ہی نہ ہو کہ ایکسپوژر کس شے کا ہے؟ کیا کارسنوجن کو شماریاتی تجزیے سے ہٹ کر کسی مخصوص خاصیت سے پہچانا جا سکتا ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بروس ایمس برکلے میں بیکٹیریا کے ماہر تھے۔ وہ ایک مسئلے پر کام کر رہے تھے جب انہیں غیرمتوقع طور پر کیمیکل کارسنوجن کے لئے ایک ٹیسٹ مل گیا۔ وہ سالمونیلا نامی بیکٹیریا پر تحقیق کر رہے تھے۔ انہوں نے ماحول اور بیکٹیریا کی جینز کے تعلق میں ایک دلچسپ مشاہدہ کیا۔ بیکٹیریا میں گالیکٹوز نامی شوگر ہضم کرنے کی جینز ایسے ماحول میں بڑھنے کے لئے لازم ہیں جہاں پر یہ شوگر خوراک کے طور پر موجود ہو۔ ایک خاص میوٹیشن والے جین والے بیکٹیریا ایسے ماحول میں نشوونما پائیں گے جبکہ جن کے پاس یہ شوگر نہ ہو، وہ نہیں۔ ایمس نے دیکھا کہ سالمونیلا کی ایک قسم کو glactose کی خوراک دی جائے تو وہ بڑھ نہیں پاتی۔ لیکن کچھ وقت میں یہ والی جین میوٹیشن حاصل کر لیتی تھا۔ یہ صلاحیت حاصل کر لینے کے بعد ایک بیکٹیریا سے بڑھ کر ایک ننھی سی کالونی بن جاتی تھی۔ اس طرح کی جتنی کالونیاں بن جائیں، ان کی گنتی یہ بتا دیتی تھی کہ ایک تجربے میں میوٹیشن کی رفتار کتنی ہے۔ اگر ایک قسم کے کیمیکل کی موجودگی میں 6 کالونیاں بن جائیں، جبکہ دوسری قسم کی شے سے 60، تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ دوسری شے میں جینز کو میوٹیٹ کروانے کی صلاحیت دس گنا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایمس اب ہزاروں کیمیکلز پر یہ تجربات کر کے کیمیکل کیٹالاگ بنا سکتے تھے جو میوٹیشن کی رفتار میں اضافہ کرتے ہوں۔ یہ میوٹاجن ہیں۔ اور جب وہ یہ کیٹالاگ بنا رہے تھے تو انہیں نے ایک انتہائی اہم دریافت کی۔ “ایسے کیمیکل جو میوٹاجن ہوں، وہ کارسنوجن بھی ہوتے ہیں”۔ رنگوں سے اخذ کردہ کیمیکل، انسانوں میں طاقتور کارسنوجن ہیں۔ اور بیکٹیریا پر بھی یہ سینکڑوں کالونیاں بنا دیتے ہیں۔ ایکسرے بھی ایسا کرتی ہیں۔ بینزین اور نائیٹروسوگوانیڈ سے اخذ اشیا بھی، جن کے بارے میں معلوم تھا کہ یہ چوہوں میں کینسر کا سبب بنتی ہیں۔ ایمس کے ٹیسٹ کا کمال یہ تھا کہ نہ نظر آنے والے اور ناقابلِ پیمائش فیکٹرز کو اب ناپا جا سکتا تھا۔ یہ اب لیبارٹری کی پلیٹ پر بیکٹیریا کی کالونیوں کی صورت میں نظر آ رہے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایمس کا یہ ٹیسٹ پرفیکٹ نہیں تھا۔ ہر معلوم کارسنوجن نے اس میں اچھا سکور نہیں کیا۔ ڈی ای ایس اور ایسبسٹوس سے بیکٹیریا کو خاص فرق نہیں پڑا۔ (تمباکو کے دھویں کے کیمیائی اجزا سے بیکٹیریا کی میوٹیشن نمایاں تھی۔ سگریٹ ساز اداروں کی تحقیقی ٹیم نے اپنے حق میں ایویڈنس لینے کے لئے یہ تجربات کئے تھے۔ اپنی “ناکامی” پر انہیں چھوڑ دیا تھا)۔ لیکن اپنی کمزوری کے باوجود ایمس کے ٹیسٹ کینسر کے بچاوٗ کی طرف میکانیکی اپروچ میں اہم پیشرفت تھے۔ کارسنوجن کا ایک مشترک اور منفرد فیچر یہ تھا کہ یہ جینز میں تبدیلی لاتے تھے۔ ایمس اس کی گہری وجہ تلاش نہیں کر سکے۔ انہیں اندازہ نہیں ہو سکا کہ آخر ایسا کیوں ہے کہ میوٹیشن کا تعلق کینسر سے ہے۔ لیکن انہوں نے یہ دکھا دیا کہ کارسنوجن کو تجرباتی طور پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔ کینسر زدہ ہو جانے کے بعد مریضوں کے تجزیے سے ہی نہیں بلکہ اس سے قبل ہی ایسے کیمیکل شناخت کئے جا سکتے ہیں جو میوٹیشن کرتے ہیں اور یہ سادہ اور خوبصورت عملی بائیولوجی تھی۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Air pollution has increased to dangerous levels in Punjab, making breathing difficult

LAHORE: Several cities of Punjab are in the grip of severe air pollution, while Jhang is at the forefront with an air quality index of 678. According to the details in different cities of Punjab

کینسر (51) ۔ کارسنوجن | Apna Pasrur