بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار

کینسر (37) ۔ ہارمون تھراپی

🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
کینسر (37) ۔ ہارمون تھراپی. ہگنز نے سوال کیا تھا کہ “کیا ٹیسٹوسٹرن کی کمی کینسر پروسٹیٹ کینسر کو ختم کر سکتی ہے”۔ اس وقت کے عام خیال کے مطابق اس کا جواب نفی میں ہونا چاہیے تھا لیکن انہوں نے تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کے لئے انہوں نے کینسر والے کتوں کو خصی کیا۔ اس کا مطلب یہ کہ ان کے کینسر کے خلیات تک ٹیسٹوسٹرن نہیں پہنچے گا۔ چند ہی دنوں میں ٹیومر چلا گیا! اگر پروسٹیٹ کے عام خلیات کا انحصار اس ہارمون پر تھا تو کینسر والے خلیات تو اس کے دیوانے تھے۔ اس ہارمون کا چلے جانا ایک بہت ہی طاقتور علاج ثابت ہوا تھا۔ “لازمی نہیں کہ کینسر بالکل بے قابو اور آزاد ہی ہو۔ اس کے بڑھنے میں ہارمون کے فنکشن کا کردار بھی ہو سکتا ہے”۔ ہگنز نے لکھا۔ عام خلیات کی بڑھوتری اور کینسر کے بڑھنے کا تعلق اس سے کہیں قریبی تھا جتنا پہلے تصور کیا جاتا تھا۔ کینسر کو ہمارا اپنا جسم کھلا پلا سکتا اور پال سکتا ہے! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوش قسمتی سے، پروسٹیٹ کینسر کے خلیوں کو ختم کرنے کا واحد طریقہ خصیوں کو نکال دینا ہی نہیں تھا۔ ہگنز نے کہا کہ اگر مردانہ ہارمون کو ختم کرنے کے بجائے کینسر کو دھوکا دیا جائے کہ یہ مادہ جسم ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایڈورڈ ڈوزی ایک بائیوکیمسٹ تھے جنہوں نے 1929 میں حاملہ خواتین کا سینکڑوں گیلن پیشاب اکٹھا کر کے اس میں سے چند ملی گرام ہارمون کشید کیا تھا۔ یہ ایسٹروجن تھا۔ اس کے بعد اس ہارمون کو حاصل کرنے کی بہت طریقوں سے کوشش کی گئی تھی جس میں سے دو زیادہ کامیاب رہی تھیں۔ ایک سنتھیٹک طریقے سے بنی ڈرگ ڈی ای ایس تھی جبکہ دوسرا پریمارین تھی جس کو حاملہ گھوڑی سے حاصل کیا جاتا تھا۔ ان کو نسوانی بیماریوں کے علاج کے لئے مارکیٹ کیا جاتا تھا۔ ہگنز کو جو خیال سوجھا تھا وہ یہ کہ اس کو انجیکٹ کر کے کینسر کے مریضوں میں ٹیسٹوسٹیرن کی پیداوار روکی جا سکے۔ اس تھراپی نے کام کیا اور اس کے سائیڈ ایفیکٹ بھی معمولی تھے۔ اس سے پروسٹیٹ کینسر ٹھیک نہیں ہوا۔ یہ چند ماہ میں واپس آ جاتا تھا۔ لیکن یہ ثابت ہو گیا کہ ہارمون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کینسر پر فرق ڈال سکتی ہے۔ کینسر کے علاج کے لئے بلاتخصیص سسپلاٹن یا نائیٹروجن مسٹرڈ جیسے خلیاتی زہر انڈیلنے کے علاوہ بھی حکمتِ عملی اپنائی جا سکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہگنز نے مردانہ ہارمون اور پروسٹیٹ کینسر کا تعلق تلاش کیا تھا، اس سے ایک اور سوال پیدا ہوتا تھا۔ ایسٹروجن خواتین میں اووری سے پیدا ہوتا ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ ہارمون چھاتی کے کینسر کا ایندھن ہو؟ ایک اور غیرحل شدہ مسئلہ “بیٹسن کا معمہ” تھا۔ کچھ خواتین میں اووری نکال دینے سے چھاتی کا کینسر سکڑ جاتا تھا جبکہ کچھ میں کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔ ایسا کیوں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہگنز کے ساتھ کام کرنے والے نوجوان کیمسٹ ایلوڈ جینسن تھے جو ایسٹروجن کی فزیولوجی پر کام کر رہے تھے۔ انہیں معلوم تھا کہ ہارمون عام طور پر ٹارگٹ خلیے میں کسی ریسپٹر کے ساتھ چپک کر کام کرتے تھے لیکن ایسٹروجن کا ریسپٹر نہیں مل رہا تھا۔ 1968 میں تابکار ہارمون سے کئے گئے تجربے سے انہوں نے یہ ریسپٹر تلاش کر لیا۔ یہ مالیکول ایسٹروجن کے ساتھ چپکتا تھا اور خلیے کو اس کا سگنل بھیجتا تھا۔ جینسن کا سوال تھا کہ “کیا چھاتی کے کینسر کے خلیات میں بھی یہ ریسپٹر پایا جاتا ہے؟”۔ غیرمتوقع طور پر اس کا جواب یہ تھا کہ کچھ میں پایا جاتا ہے جبکہ کچھ میں نہیں۔ اور چھاتی کے کینسر میں یہ دونوں الگ قسم کے کیسز تھے۔ ایک وہ جن میں اس ریسپٹر کی سطح بلند تھی۔ یہ ای آر مثبت ٹیومر تھے۔ جبکہ دوسرے جن میں یہ سطح کم تھی اور یہ ای آر منفی ٹیومر تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جینسن کا مشاہدہ بیٹسن کے معمے کا ایک ممکنہ حل تجویز کرتا تھا۔ شاید ایسا تھا کہ ای آر مثبت ٹیومرز کے لئے ایسٹروجن کی بھوک برقرار تھی۔ جبکہ ای آر منفی ٹیومر ریسٹر سے اور ایسٹروجن پر انحصار سے نجات پا چکے تھے۔ اس وجہ سے انہیں بیٹسن کے اووری نکال دینے کے آپریشن سے فرق نہیں پڑتا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس تھیوری کو ثابت کرنے کا طریقہ تجربہ کرنا تھا۔ بیٹسن سرجری کو ای آر مثبت اور منفی ٹیومرز پر کیا جائے اور دیکھا جائے کہ آیا ریسپٹر موجود ہونے کا تعلق سرجری سے ریسپانس دینے سے ہے یا نہیں لیکن اس وقت سرجیکل پروسیجر کرنا ترک کیا جا چکا تھا۔ اس کا متبادل ایسی دوا دینا تھا جو ایسٹروجن بننے کو روک سکے لیکن ایسی کوئی دوا جینسن کے پاس نہیں تھی۔ اینٹی ایسٹروجن بنانے یا اس پر تحقیق کرنے میں دلچسپی نہیں تھی۔ اور کینسر پر تحقیق کا مطلب صرف نیا سائیکوٹوکسن بنانا سمجھا جاتا تھا۔ کینسر کے لئے ہارمونل تھراپی پر توجہ دینا؟ اس وقت میں رائج خیالات میں یہ وقت، پیسے اور محنت کا ضیاع تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اس میں کامیابی ایک غیرمتوقع راستے سے ہوئی۔ یہ ایک ناکام ہو جانے والی مانع حمل دوا سے ہوئی، (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

کینسر (37) ۔ ہارمون تھراپی | Apna Pasrur