بدھ، 4 نومبر 2026ء24 جمادی الاول، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتارخواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفتشاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں گر کر زخمی ہوگئے: وکیلوفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیےسابق جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا سخت ردعملوفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیاشہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)پنجاب میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ، سانس لینا دشوار ہوگیامولانا فضل الرحمان اداروں کے ریڈار پر آگئے، مبینہ مالی معاون کو بھی ایف آئی اے کے نوٹس جاریبرطانوی راج کے گزیٹیئرز میں تحصیل پسرور کی تاریخ (1849ء تا 1947ء) (قسط اول)لاہور: کمسن بیٹی سے زیادتی کے الزام میں باپ گرفتار
🎙️ اپنا پسرور ڈیپ ڈائیو (Google NotebookLM انداز)2-میزبان آڈیو پوڈکاسٹ

مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ

👨‍💼
اسد

میزبان و براڈکاسٹر

👩‍💼
عظمیٰ

تجزیہ کار و شریک میزبان

00:00--:--
🎧 مکمل پوڈکاسٹ سماعت کے لیے تیار ہے
مطالعہ کی سہولیات:
کینسر (13) ۔ سرجری. سکاٹ لینڈ کے سرجن جوزف لسٹر نے 1865 میں ایک غیرروایتی خیال پیش کیا۔ لسٹر نے ایک پرانا مشاہدہ اپنے اصول کے لئے استعمال کیا۔ ایسے زخم جو کھلے رہ جاتے ہیں، ان میں جلد گینگرین شروع ہو جاتی ہے جبکہ بند کر دیے جانے والے زخموں میں ایسا نہیں ہوتا۔ لسٹر نے ان زخموں کا بہت قریب سے مشاہدہ کیا تھا۔ زخم کے باہری کناروں سے سرخ رنگ کا غصیلا مارجن شروع ہوتا تھا جو پھیلتا جاتا تھا اور پھر جلد گلنے لگتی تھی۔ اس کے بعد بخار آ جاتا تھا اور پیپ پڑ جاتی تھی اور جلد موت واقع ہو جاتی تھی۔ لسٹر کو ایک بظاہر غیرمتعلقہ لگنے والے تجربے کی یاد آئی جو پیرس میں لوئی پاسچر نے کیا تھا۔ انہوں نے دکھایا تھا کہ اگر گوشت کھلا رہ جائے تو سڑنے لگتا ہے جبکہ اگر ویکیوم جار میں ہو تو وہ صاف رہتا ہے۔ ان مشاہدات کی بنیاد پر پاسچر نے بڑا دعویٰ کیا تھا۔ یہ کام نہ نظر آنے والے جراثیم کرتے ہیں جو ہوا سے گوشت میں داخل ہو جاتے ہیں۔ لسٹر نے یہی وضاحت لی اور اسے آگے بڑھایا۔ کھلا زخم بھی اسی لئے خراب ہوتا ہے۔ کیا وہ بیکٹیریا جو پاسچر کے گوشت میں داخل ہو رہے تھی، وہی لسٹر کے مریضوں کے زخموں میں بھی؟ لسٹر نے ایک اور منطقی چھلانگ لگائی۔ اگر یہ بیکٹیریا سے ہو رہا ہے تو کوئی اینٹی بیکٹریا پراسس یا کیمیکل بھی ہو گا۔ اگر ایسی کسی شے کو پٹی کے ساتھ زخم پر لگا دیا جائے جو جراثیم کو مار سکے تو یہ ان اڑتے خوردبینی جاندار کو ختم کر دے گا۔ لسٹر نے دیکھا کہ ان کے ساتھ کے شہر میں سیوریج والے کاربولک ایسڈ کو استعمال کرتے ہیں۔ یہ سستا اور خوشبودار کیمیکل تھا جس کو وہ فضلے اور کچرے پر پھینکتے تھے۔ کیا کاربولک ایسڈ کا پیسٹ سرجری کے بعد زخموں پر لگایا جا سکتا ہے؟ اگست 1867 میں تیرہ سالہ لڑکا لسٹر کے پاس داخل ہوا۔ اس کا بازو گلاسگو کے میلے میں مشین چلاتے ہوئے بری طرح زخمی ہوا تھا۔ اس بڑے اور کھلے زخم میں گینگرین پڑ جایا کرتی تھی۔ لسٹر نے کاربولک ایسڈ کا استعمال اس لڑکے پر کیا کہ یہ بازو بچ جائے۔ ابتدا میں کوئی افاقہ نہیں ہوا لیکن لسٹر نے اسے جاری رکھا۔ کچھ ہفتے گزر گئے تھے اور یہ تجربہ ناکام لگ رہا تھا لیکن پھر اچانک ہی فرق پڑنے لگا۔ زخم سوکھنا شروع ہو گیا۔ ایک مہینے بعد جب زخم سے تمام پٹیاں کھولی گئی تو یہ مندمل ہو چکا تھا۔ لسٹر کی یہ دریافت سرجری کے لئے بڑا قدم تھا۔ 1869 میں لسٹر نے اپنی بہن کا چھاتی کا ٹیومر کاٹ کر نکالا۔ یہ آپریشن گھر کی کھانے کی میز پر کیا گیا تھا۔ ایتھر کو اینستھیزیا کے لئے استعمال کیا۔ کاربولک ایسڈ کو اینٹی سیپٹک کے طور پر۔ بغیر انفیکشن کے، یہ کامیابی سے ہو گیا۔ (بہن کا انتقال تین سال بعد کینسر کے جگر میں میٹاسٹیسس کی وجہ سے ہوا)۔ چند ماہ بعد لسٹر نے کینسر کا ایک اور آپریشن کیا جو ایک مریض کی ران میں سارکوما تھا۔ 1870 کی دہائی کے وسط تک لسٹر روٹین میں سرجری کر رہے تھے۔ اس میں چھاتی میں کینسر سے متاثرہ لمف نوڈ کی سرجری بھی شامل تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب سرجن کینسر پر نشتر سے حملہ کر رہے تھے۔ ایسے مشہور سرجن تھیوڈور بلروتھ تھے۔ جانوروں اور لاشوں پر تجربات کے بعد انہوں نے کینسر کی سرجری کے کئی واضح اور محفوظ روٹ 1880 تک بنا لئے تھے۔ معدے، بڑی آنت، اووری اور غذائی نالی کے کینسر پر بلروتھ اور ان کی ٹیم تکنیک بنا رہی تھی۔ جلد ہی بلروتھ کو معلوم ہو گیا کہ کینسرزدہ ٹشو کو کاٹ دینا جبکہ نارمل ٹشو اور اعضاء کو نہ چھیڑنا ایک انتہائی مشکل کام ہے۔ سرجری نارمل اعضاء پر کی جاتی تھی لیکن کینسر اس اناٹومی کو بگاڑ دیتا تھا۔ اگر معدے کا نچلا نصف کاٹنا ہے تو باقی حصے کو آنت کے ساتھ کیسے ملانا ہے۔ 1890 کی دہائی کے وسط تک بلروتھ 41 آپریشن کر چکے تھے جن کا تعلق گیسٹرک کارسینوما سے تھا اور ان کے نظامِ انہضام کی کنفیگریشن کو تبدیل کیا گیا تھا۔ ان میں سے انیس زندہ رہے تھے۔ بیسویں صدی کی ابتدا تک کئی قسم کے مقامی کینسرز کو سرجری سے نکالا جا رہا تھا۔ اس میں یوٹرس اور اووری کے کینسر تھے۔ چھاتی اور پروسٹیٹ کے کینسر تھے۔ پھیپھڑوں اور بڑی آنت کے کینسر تھے۔ اگر دوسرے اعضاء تک پھیلنے سے قبل ان ٹیومر کو نکال لیا جائے تو ایسے آپریشن میں اچھی شرح تھی جن کا علاج ہو جایا کرتا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اس ترقی کے باجوود کئی کینسر، جو مقامی لگتے تھے، سرجری کے بعد واپس آ جاتے تھے۔ دوسری اور تیسری کوشش کی جاتی تھی۔ سرجن واپس آپریٹنگ ٹیبل پر آ جاتے تھے۔ کاٹنے اور پھر کاٹنے کا کام کیا جاتا تھا۔ جیسے چوہے اور بلی کا کھیل ہو۔ کینسر ٹکڑے ٹکڑے کر کے باہر نکالا جاتا تھا۔ لیکن اگر کینسر کو ابتدائی سٹیج پر مکمل طور پر اکھاڑ کر پھینک دیا جائے؟ مقامی سرجری کے بجائے بڑی سرجری کی جائے تا کہ اس کی کوئی بھی جڑ رہنے نہ پائے؟ سرجن کے چاقو پر اعتبار کے اس دور میں کینسر کو جڑ سے اکھاڑ دینے کا یہ آئیڈیا پرکشش لگتا تھا۔ اونکولوجی کے شعبے میں یہ ریڈیکل سرجری کا آئیڈیا تھا۔ (جاری ہے)

Follow Apna Pasrur Official WhatsApp Channel

Get breaking news, instant alerts, and district updates directly on your WhatsApp

Join Channel ↗

Related Tags & Topics:

You May Also Like

View All News
Nov 4, 2026•Recent•محمد رضوان

خواتین کے لیے اسکوٹی اور موٹر سائیکل ٹریننگ بالکل مفت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے مشن کے تحت صوبے میں خواتین کو اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم

Nov 4, 2026•Recent•طاہر محمود

Shah Mehmood Qureshi's health is unwell, he fell in the barracks and got injured: Lawyer

Lahore (November 4, 2026): Former Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi's condition suddenly deteriorated in Kot Lakhpat Jail. Lawyer Barrister Taimur Malik claimed that the nature of Shah Mehmood Qureshi

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں سے متعلق 6 قانونی اصول واضح کردیے

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے عمل سے متعلق 6 اہم ترین قانونی اصول واضح کرتے ہوئے بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی

Nov 4, 2026•Recent•عائشہ نور

Election Commission's strong reaction to the interview of former judge Justice (retd) Mansoor Ali Shah

Islamabad: The Election Commission, while reacting to the recent interview of former Supreme Court judge Justice (R) Mansoor Ali Shah, said that his position is contrary to the final decisions of the Supreme Court.

Nov 4, 2026•Recent•سلمان بٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : فاسٹ موڈ ایوارڈز 2026 میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاط

Nov 4, 2026•Recent•وقاص احمد (مورخ و سینئر محقق)

شہنشاہ جہانگیر و ملکہ نورجہاں کا پسرور کے شاہی تالاب پر تاریخی قیام (1620ء)

تزکِ جہانگیری کے چودہویں سال کے احوال کے مطابق، مغل شہنشاہ جہانگیر اور ملکہ نورجہاں نے کشمیر سفر کے دوران پسرور کے عظیم الشان پختہ تالاب پر پڑاؤ کیا اور اس کے فنِ تعمیر کو سراہا۔

کینسر (13) ۔ سرجری | Apna Pasrur