پنجاب، ہزاروں ایکٹر سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کا انکشاف

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- صوبے کے مختلف سرکاری محکموں کی ہزاروں ایکڑ اراضی غیرقانونی قبضوں، عدالتی مقدمات اور ملکیتی تنازعات کی زد میں ہے جبکہ نیب۔
- سرکاری آڈٹ رپورٹ میں محکمہ زراعت کی 541 ایکڑ سے زائد اراضی پر غیرقانونی قبضے یا عدم واگزاری کی نشاندہی کی گئی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب میں سرکاری اراضی پر قبضوں، غیرقانونی الاٹمنٹس، ریونیو ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل اور سرکاری املاک کے تحفظ میں غفلت کے سنگین معاملات سامنے آگئے۔
صوبے کے مختلف سرکاری محکموں کی ہزاروں ایکڑ اراضی غیرقانونی قبضوں، عدالتی مقدمات اور ملکیتی تنازعات کی زد میں ہے جبکہ نیب، بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ محکموں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرانے کے اعدادوشمار بھی سامنے آئے ہیں۔
سرکاری آڈٹ رپورٹ میں محکمہ زراعت کی 541 ایکڑ سے زائد اراضی پر غیرقانونی قبضے یا عدم واگزاری کی نشاندہی کی گئی ہے، محکمہ جنگلات نے گزشتہ دو برس کے دوران 1,984 ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرائی جبکہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے شعبے سے متعلق رپورٹ میں 14 ہزار 574 مرلے اراضی بدستور قبضے میں ہونے کا انکشاف کیا گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











