پنجاب میں کرپشن کے بیان پر قائم ہوں، چوہدری سالک حسین کا ردعمل

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کے دوران وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انسان کو غرور اور تکبر سے بچائے۔
- صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ حکومت پنجاب پر کرپشن کے الزامات کے ثبوت پیش کریں گے، جس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
- ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی ان کی مرضی سے نہ ہونے پر صوبائی حکومت پر الزامات عائد کرنے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ انٹرویو 3 ہفتے پہلے کا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر پہلے سے لگا ہوا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے اپنے بیان پر قائم ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کے دوران وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انسان کو غرور اور تکبر سے بچائے۔
صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ حکومت پنجاب پر کرپشن کے الزامات کے ثبوت پیش کریں گے، جس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی ان کی مرضی سے نہ ہونے پر صوبائی حکومت پر الزامات عائد کرنے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ انٹرویو 3 ہفتے پہلے کا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر پہلے سے لگا ہوا۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ صوبوں سے متعلق توجہ ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہے، ایک معمول کا انٹرویو تھا، ایک بندے نے سوال پوچھا اور میں نے دیانت داری سے جواب دیا، اس میں ایسی کون سی بات۔
ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اس وقت اپنے بیان پر قائم ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے، جس پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ‘جی، بالکل ہو رہی ہے’۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











